الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَصَلِّ عَلَيْهِمْ} :
باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۃ التوبہ میں) فرمان «وصل عليهم» ۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6332 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 6332
الفتح الربانی: 11769
حدیث نمبر: 6332
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرٍو هُوَ ابْنُ مُرَّةَ، سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا أَتَاهُ رَجُلٌ بِصَدَقَةٍ قَالَ:" اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ فُلَانٍ، فَأَتَاهُ أَبِي، فَقَالَ: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى".
ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عمرو بن مرہ نے، کہا میں نے عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اگر کوئی شخص صدقہ لاتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ اے اللہ! فلاں کی آل اولاد پر اپنی رحمتیں نازل فرما۔ میرے والد صدقہ لائے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے اللہ! ابی اوفی کی آل اولاد پر رحمتیں نازل فرما۔ [صحيح البخاري/كتاب الدعوات/حدیث: 6332]
حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی صدقہ لے کر آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یوں دعا کرتے: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ فُلَانٍ» ”اے اللہ! فلاں کی آل اولاد پر رحم فرما۔“ میرے والد صدقہ لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى» ”اے اللہ! ابو اوفی کی آل اولاد پر رحمتیں نازل فرما۔“ [صحيح البخاري/كتاب الدعوات/حدیث: 6332]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 11769
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَالِثٍ) قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ قَالَ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ رَجُلٌ بِصَدَقَتِهِ قَالَ ”اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ فُلَانٍ“ قَالَ فَأَتَاهُ أَبِي بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ ”اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى“
۔ (تیسری سند) سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ،جو کہ اصحاب شجرہ میں سے تھے، سے مروی ہے کہ جب کوئی آدمی صدقہ کا مال لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتا تو آپ اسے یوں دعا دیتے: یا اللہ! فلاں کی آل پر رحمت فرما۔ جب میرے والد صدقہ لے کر حاضر خدمت ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں دعا دی: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ اَبِیْ أَوْفٰی (اے اللہ! ابو اوفیٰ کی آل پر رحمتیں نازل فرما)۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11769]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19636»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابو اوفی رضی اللہ عنہ اور ان کی آل کے لیے دعائے رحمت کی ہے۔
الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19636