🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. بَابُ الْقَصْدِ وَالْمُدَاوَمَةِ عَلَى الْعَمَلِ:
باب: نیک عمل پر ہمیشگی کرنا اور درمیانی چال چلنا (نہ کمی ہو نہ زیادتی)۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6465 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
صحیح بخاری: 6465
سنن ابن ماجہ: 4240
مسند احمد: 8600
مسند الشهاب: 758، 1302، 1304
الفتح الربانی: 8908
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1229
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 604
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6465
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّهَا قَالَتْ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟ قَالَ:" أَدْوَمُهَا، وَإِنْ قَلَّ، وَقَالَ: اكْلَفُوا مِنَ الْأَعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ".
مجھ سے محمد بن عرعرہ نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے سعد بن ابراہیم نے، ان سے ابوسلمہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کون سا عمل اللہ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟ فرمایا کہ جس پر ہمیشگی کی جائے، خواہ وہ تھوڑی ہی ہو اور فرمایا نیک کام کرنے میں اتنی ہی تکلیف اٹھاؤ جتنی طاقت ہے (جو ہمیشہ نبھ سکے)۔ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6465]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ کون سا عمل اللہ کے ہاں زیادہ پسندیدہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس پر ہمیشگی کی جائے، خواہ وہ تھوڑا ہی ہو۔“ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیک کام کرنے میں اتنی ہی تکلیف اٹھاؤ جتنی تم میں ہمت ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6465]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4240
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ , حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ , حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ , سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ , يَقُولُ: قَال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اكْلَفُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ , فَإِنَّ خَيْرَ الْعَمَلِ أَدْوَمُهُ وَإِنْ قَلَّ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم خود کو اتنے ہی کام کا مکلف کرو جتنے کی تم میں طاقت ہو، کیونکہ بہترین عمل وہ ہے جس پر مداومت کی جائے، خواہ وہ کم ہی ہو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4240]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اتنے عمل کا بوجھ اٹھاؤ جتنے کی تمہیں طاقت ہو، کیونکہ بہترین عمل وہ ہے جس پر زیادہ پابندی کی جائے اگرچہ تھوڑا ہو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4240]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 13942، ومصباح الزجاجة: 1515)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/350) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں ابن لہیعہ ضعیف ہیں، اور ولید بن مسلم تدلیس التسویہ کرتے ہیں، لیکن دوسرے طرق سے یہ صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8600
حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اكْلَفُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ، فَإِنَّ خَيْرَ الْعَمَلِ أَدْوَمُهُ وَإِنْ قَلَّ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے اوپر اتنے عمل کا بوجھ ڈالا کرو جس کی تمہارے اندر طاقت ہو کیونکہ بہترین عمل وہ ہوتا ہے جو دائمی ہو اگرچہ مقدار میں تھوڑا ہی ہو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8600]

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، وإسنادہ ضعیف کسابقه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 758
758 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ الْعُمَرِيَّ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكُمْ مِنَ الْأَعْمَالِ بِمَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا، وَإِنَّ أَحَبَّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ أَدْوَمُهَا وَإِنَّ قَلَّ» وَرَوَاهُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، أبنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ثنا أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَرْفَعُهُ: «خُذُوا مِنَ الْأَعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ اللَّهَ لَنْ يَمَلَّ حَتَّى تَمَلُّوا»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان اعمال کو لازم پکڑو جن کی تم طاقت رکھتے ہو کیونکہ اللہ نہیں تھکتا تم تھک جاتے ہو۔ اور بے شک اللہ کے نزدیک پسندیدہ اعمال وہ ہیں جن پر ہمیشگی ہو اگرچہ وہ تھوڑے ہی ہوں۔“ اور اس حدیث کو مسلم بن حجاج نے اپنی سند کے ساتھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے، وہ مرفوعاً بیان کرتی ہیں: ”ان اعمال کو لازم پکڑو جن کی تم طاقت رکھتے ہو کیونکہ اللہ (ثواب دینے سے) نہیں تھکتا، تم (عمل کرتے کرتے) تھک جاتے ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 758]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5861، عن عائشة ومسلم فى «صحيحه» برقم: 782، ومالك فى «الموطأ» برقم: 247، 635، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 353، 1578، والترمذي فى «جامعه» برقم: 439، 737، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1515، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 942، 1196، 1710، 4240، عن ابى هريرة، والحميدي فى «مسنده» برقم: 173، 183، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24707»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں دو باتیں ارشاد فرمائی گئی ہیں:
① اپنی طاقت اور ہمت کے مطابق عمل کرو، جس عمل کی طاقت نہ ہو اسے ہاتھ نہ ڈالو۔ عمل سے مراد نفلی عمل ہے۔ اپنی طاقت سے بڑھ کر کسی کام کو ہاتھ ڈالنا خود کو مشقت اور تکلیف میں ڈالنا ہے جس کی اسلام میں اجازت نہیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ٰ ہے:
﴿لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا﴾ (البقرة: 286)
”اللہ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔“
ایک مقام پر ارشاد ہے:
﴿يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ﴾ (البقرة: 185)
”اللہ تمہارے ساتھ آسانی چاہتا ہے اور وہ تمہارے ساتھ تنگی نہیں چاہتا۔“
ایک جگہ یوں ارشاد فرمایا:
﴿وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ﴾ (الحج: 78)
”اس نے تمہارے دین میں کوئی تنگی نہیں رکھی۔“
پتا چلا کہ دین اسلام بندے کو تنگی اور مشقت میں ڈالنے سے منع کرتا ہے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ”ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے اس وقت میرے پاس ایک عورت بیٹھی تھی، آپ نے دریافت فرمایا کہ یہ کون ہے؟ میں نے عرض کیا: فلاں عورت اور اس کی نماز (کے اشتیاق اور پابندی) کا ذکر کیا۔ آپ نے فرمایا: ٹھہر جاؤ (سنو) تم پر اتنا ہی عمل واجب ہے جتنے عمل کی تمہارے اندر طاقت ہے، اللہ کی قسم! اللہ (ثواب دینے سے) نہیں اکتا تا مگر تم (عمل کرتے کرتے) اکتا جاؤ گے اور اللہ کو دین کا وہی عمل پسند ہے جس پر ہمیشگی کی جائے۔“ [بخاري: 43]
بڑی معروف حدیث ہے کہ تین صحابی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کے متعلق پوچھنے کے لیے آپ کی ازواج میں سے کسی کے پاس آئے جب انہیں آپ کا عمل بتایا گیا تو جیسے انہوں نے اسے کم سمجھا اور کہا: ہمارا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا مقابلہ! آپ کی تو اگلی پچھلی تمام لغزشیں معاف کر دی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک نے کہا: آج سے میں ہمیشہ رات بھر قیام کیا کروں گا۔ دوسرے نے کہا: میں ہمیشہ روزے رکھوں گا اور کبھی ناغہ نہیں کروں گا۔ تیسرے نے کہا: میں عورتوں سے جدائی اختیار کرلوں گا اور کبھی نکاح نہیں کروں گا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان سے پوچھا: کیا تم نے ہی یہ یہ باتیں کی ہیں؟ سن لو! اللہ کی قسم! میں اللہ تعالیٰ سے تم سب سے زیادہ ڈرنے والا ہوں، میں تم سب سے زیادہ پر ہیز گار ہوں لیکن میں اگر روزے رکھتا ہوں تو افطار (ناغہ) بھی کرتا ہوں (رات کو) نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں اور میں عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں۔ میرے طریقے سے جس نے منہ پھیر اوہ مجھ سے نہیں۔“ [بخاري: 5063]
ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے دیکھا کہ ایک رسی دوستونوں کے درمیان تنی ہوئی ہے، دریافت کیا کہ ”یہ کیسی رہی ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ یہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے باندھی ہے جب وہ (نماز میں کھڑی کھڑی) تھک جاتی ہیں تو (اس رسی سے لٹکی رہتی ہیں) ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، یہ رسی نہیں ہونی چاہیے، اسے کھول دو، تم میں سے ہر شخص کو چاہیے کہ جب تک دل لگے نماز پڑھے تھک جائے تو بیٹھ جائے۔“ [بخاري: 1150]
② اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ عمل وہ ہے جس پر ہمیشگی ہو اگر چہ وہ تھوڑا ہی ہو۔ یعنی عمل میں با قاعدگی اور پابندی ہی اصل کامیابی ہے اور اللہ تعالیٰ ٰ کو ایسا عمل ہی پسند ہے جس میں ہمیشگی اور تسلسل ہو۔ آج کیا کل چھوڑ دیا، ایسا عمل اللہ تعالیٰ ٰ کو قطعاً پسند نہیں، اسی لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابی سیدنا عبداللہ بن عمر و رضی اللہ عنہ کو تلقین فرمائی کہ ”تم فلاں شخص کی طرح نہ ہو جانا جو رات کو قیام کیا کرتا تھا لیکن پھر اس نے چھوڑ دیا۔“ [بخاري: 1152]
ایک مرتبہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہاسے پوچھا: گیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوکونسا عمل زیادہ محبوب تھا؟ تو انہوں نے فرمایا: جو دائمی ہو۔ [بخاري: 1132]

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1302
1302 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَحَبَّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ أَدْوَمُهَا وَإِنْ قَلَّ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ اعمال وہ ہیں جن پر ہمیشگی ہو اگرچہ وہ تھوڑے ہوں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1302]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5861، عن عائشة ومسلم فى «صحيحه» برقم: 782، ومالك فى «الموطأ» برقم: 247، 635، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 353، 1578، والترمذي فى «جامعه» برقم: 439، 737، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1515، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 942، 1196، 1710، 4240، عن ابى هريرة، والحميدي فى «مسنده» برقم: 173، 183، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24707»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1304
1304 - أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، أنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، نا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ الْعُمَرِيَّ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكُمْ مِنَ الْأَعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ، فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوا، وَإِنَّ أَحَبَّ الْأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ أَدْوَمُهَا  وَإِنْ قَلَّ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان اعمال کو لازم پکڑو جن کی تم طاقت رکھتے ہو کیونکہ اللہ عزوجل نہیں تھکتا بلکہ تم تھک جاتے ہو اور بے شک اللہ کے نزدیک پسندیدہ اعمال وہ ہیں جن پر ہمیشگی ہو اگرچہ وہ تھوڑے ہوں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1304]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5861، عن عائشة ومسلم فى «صحيحه» برقم: 782، ومالك فى «الموطأ» برقم: 247، 635، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 353، 1578، والترمذي فى «جامعه» برقم: 439، 737، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1515، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 942، 1196، 1710، 4240، عن ابى هريرة، والحميدي فى «مسنده» برقم: 173، 183، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24707»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8908
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ( (اكْلَفُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ فَإِنَّ خَيْرَ الْعَمَلِ أَدْوَمُهُ وَإِنْ قَلَّ) )
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اتنے عمل کی تکلیف اٹھاؤ، جس کی تم کو طاقت ہے، پس بیشک بہترین عمل وہ ہے، جس پر ہمیشگی اختیار کی جائے، اگرچہ وہ تھوڑا ہو۔ [الفتح الربانی/مسائل الاعتدال/حدیث: 8908]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابن ماجه: 4240، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8600 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8584»
وضاحت: فوائد: … تھوڑی مقدار والے قلیل عمل پر دوام اختیار کرنا، اس بڑی مقدار والے عمل سے بہتر اور افضل ہے، جس پر ہمیشگی نہ کی جائے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1229
«اكلفوا من العمل ما تطيقون فإن خير العمل أدومه وإن قل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”(نیک) عمل کا اتنا ہی بوجھ اٹھایا کرو جتنی تم میں طاقت ہو، کیونکہ سب سے بہترین عمل وہ ہے جو ہمیشہ کیا جائے خواہ وہ تھوڑا ہی ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1229]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 1238: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 604
قَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ أَحَبُّ الْأَعْمَالِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا دَامَ عَلَيْهِ الْعَبْدُ وَإِنْ قَلَّ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک اعمال میں سے سب سے زیادہ پسندیدہ اور محبوب وہ عمل تھا جس پر بندہ ہمیشگی اختیار کرے اور اسے مستقل مزاجی سے انجام دے، چاہے وہ مقدار میں تھوڑا ہی کیوں نہ ہو“۔
مسند الحارث (بغية الباحث): 604؛ اس حدیث کی اصل صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں بھی موجود ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النوافل/حدیث: 604]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: يرويه أبو إسحاق السبيعي واختلف عنه فرواه الثوري وزياد بن حبيب وأبو الأحوص وعمرو بن أبي قيس وإبراهيم بن طهمان وأبو بكر بن عياش وورقاء عن أبي إسحاق عن أبي سلمة عن أم سلمة وخالفهم المغيرة بن مسلم رواه عن أبي إسحاق عن الشعبي عن أم سلمة وهو وهم منه وقال يونس بن أبي إسحاق عن أبي إسحاق عن الأسود عن عائشة وليس ذلك بمحفوظ (العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 15، ص 210)»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2507، والنسائي فى «المجتبيٰ» برقم: 1652، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1225، 4237، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27187، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1714، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6933، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 604»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں