🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ الصَّبْرِ عَنْ مَحَارِمِ اللَّهِ:
باب: اللہ کی حرام کی ہوئی چیزوں سے بچنا ان سے صبر کئے رہنا۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6470 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 6470
مصنف ابن ابی شیبہ: 10995
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6470
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ، أَخْبَرَهُ: أَنَّ أُنَاسًا مِنَ الْأَنْصَارِ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَسْأَلْهُ أَحَدٌ مِنْهُمْ إِلَّا أَعْطَاهُ حَتَّى نَفِدَ مَا عِنْدَهُ، فَقَالَ لَهُمْ حِينَ نَفِدَ كُلُّ شَيْءٍ:" أَنْفَقَ بِيَدَيْهِ مَا يَكُنْ عِنْدِي مِنْ خَيْرٍ لَا أَدَّخِرْهُ عَنْكُمْ، وَإِنَّهُ مَنْ يَسْتَعِفَّ يُعِفَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَتَصَبَّرْ يُصَبِّرْهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَسْتَغْنِ يُغْنِهِ اللَّهُ، وَلَنْ تُعْطَوْا عَطَاءً خَيْرًا وَأَوْسَعَ مِنَ الصَّبْرِ".
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، ان سے زہری نے بیان کیا، کہا کہ مجھے عطاء بن یزید لیثی نے خبر دی اور انہیں ابوسعید رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ چند انصاری صحابہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگا اور جس نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیا، یہاں تک کہ جو مال آپ کے پاس تھا وہ ختم ہو گیا۔ جب سب کچھ ختم ہو گیا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں سے دیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو بھی اچھی چیز میرے پاس ہو گی میں اسے تم سے بچا کے نہیں رکھتا ہوں۔ بات یہ ہے کہ جو تم میں (سوال سے) بچتا رہے گا اللہ بھی اسے غیب سے دے گا اور جو شخص دل پر زور ڈال کر صبر کرے گا اللہ بھی اسے صبر دے گا اور جو بےپرواہ رہنا اختیار کرے گا اللہ بھی اسے بےپرواہ کر دے گا اور اللہ کی کوئی نعمت صبر سے بڑھ کر تم کو نہیں ملی۔ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6470]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ انصار میں سے چند لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ مانگا، جس نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو مانگا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیا، حتیٰ کہ جو مال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا وہ ختم ہو گیا، جب وہ سب کچھ ختم ہو گیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں سے دیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اچھی چیز میرے پاس ہے وہ میں تم سے چھپا کر نہیں رکھتا، لیکن بات یہ ہے کہ جو تم میں سے (سوال سے) بچتا رہے گا اللہ اس کو بچائے گا، جو صبر کرنا چاہے گا اللہ اسے صبر دے گا اور جو کوئی غنا چاہتا ہے اللہ اسے مستغنی کر دے گا، اور تمہیں اللہ کی نعمت صبر سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ملی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: 6470]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10790 ترقیم الشثری: -- 10995
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حفص ، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن حكيم بن حزام ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من يستغن يغنه الله ومن يستعفف يعفه الله، واليد العليا خير من اليد السفلى"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص]: (حرام)؛ وفي [ك]: (خرام).
(٢) صحيح، أخرجه البخاري (٢٠٧٩) ومسلم (١٥٣٢).

حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو مستغنی ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو غنی فرما دیتا ہے، اور جو پاک دامنی اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو پاک دامن فرما دیتا ہے، اور اوپر والا ہاتھ (دینے والا ہاتھ) نیچے والے ہاتھ (لینے والے ہاتھ) سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10995]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: أثر صحيح . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1427، 1472، 2750، 3143، 6441، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1034، 1035، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3220، 3402، 3406، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2142، 6099، 6102، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2530 / 1، 2542 / 2، 2600 / 2، 2601 / 3، 2602 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2322، 2335، 2393، 2394، 2395، 11818، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2463، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1690، 1693، 2792، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7847، 7846، 7864، 7865، 7968، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15555، 15560، 15551، 15814، 15818، 15817، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1414، والحميدي فى «مسنده» برقم: 563، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 934 / 2، 934 / 1، 935، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16407، 20041، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10998، 37101، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3079، 3078، 3080، 3081، 3082، 3083، 3091، 3092، 3093، 3095، 3114، 3113، 3112، 3120، 3124، 3129، ترقيم محمد عوامة: 10790»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں