الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ:
باب: اس آیت کا بیان کہ اللہ پاک بندے اور اس کے دل کے درمیان میں حائل ہو جاتا ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6618 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
صحیح مسلم: 7345
صحیح ابن حبان: 6783
الجامع الكامل: 14639
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12560
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5223
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7637
حدیث نمبر: 6618
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ، وَبِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِابْنِ صَيَّادٍ:" خَبَأْتُ لَكَ خَبِيئَا"، قَالَ: الدُّخُّ؟ قَالَ:" اخْسَأْ، فَلَنْ تَعْدُوَ قَدْرَكَ"، قَالَ عُمَرُ: ائْذَنْ لِي فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ، قَالَ:" دَعْهُ إِنْ يَكُنْ هُوَ فَلَا تُطِيقُهُ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ هُوَ فَلَا خَيْرَ لَكَ فِي قَتْلِهِ".
ہم سے علی بن حفص اور بشر بن محمد نے بیان کیا، ان دونوں نے کہا کہ عبداللہ نے ہمیں خبر دی، کہا ہم کو معمر نے خبر دی، انہیں زہری نے، انہیں سالم نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن صیاد سے فرمایا کہ میں نے تیرے لیے ایک بات دل میں چھپا رکھی ہے (بتا وہ کیا ہے؟) اس نے کہا کہ ”دھواں“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بدبخت! اپنی حیثیت سے آگے نہ بڑھ۔ عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: آپ مجھے اجازت دیں تو میں اس کی گردن مار دوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے چھوڑ دو، اگر یہ وہی (دجال) ہوا تو تم اس پر قابو نہیں پا سکتے اور اگر یہ وہ نہ ہوا تو اسے قتل کرنے میں تمہارے لیے کوئی بھلائی نہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب القدر/حدیث: 6618]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن صیاد سے فرمایا: ”میں نے تیرے لیے ایک بات اپنے دل میں چھپا رکھی ہے (بتا وہ کیا ہے؟)“ اس نے کہا: وہ «الدُّخُّ» ”دخ“ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بد بخت، دور ہو جا! تو اپنی حیثیت سے ہرگز آگے نہیں بڑھ سکے گا۔“ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: آپ مجھے اجازت دیں، میں اس کی گردن اڑاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، اگر یہ وہی ہے تو تم اسے قتل نہیں کر سکتے اور اگر یہ وہ نہیں تو اس کے قتل کرنے میں تمہیں کوئی فائدہ نہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب القدر/حدیث: 6618]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 6172
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ زَرِيرٍ، سَمِعْتُ أَبَا رَجَاءٍ، سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِابْنِ صَائِدٍ:" قَدْ خَبَأْتُ لَكَ خَبِيئًا، فَمَا هُوَ؟" قَالَ: الدُّخُّ، قَالَ:" اخْسَأْ".
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے مسلم بن زریر نے بیان کیا، کہا میں نے ابورجاء سے سنا اور انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن صیاد سے فرمایا ”میں نے اس وقت اپنے دل میں ایک بات چھپا رکھی ہے، وہ کیا ہے؟“ وہ بولا «الدخ.» نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چل دور ہو جا۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6172]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابنِ صائد سے فرمایا: ”میں نے (اس وقت) اپنے دل میں ایک بات چھپا رکھی ہے وہ کیا ہے؟“ وہ بولا: «الدُّخُّ» ”دخان“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چل دفع ہو جا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 6172]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2924 ترقیم شاملہ: -- 7345
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، وَاللَّفْظُ لِأَبِي كُرَيْبٍ، قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: حَدَّثَنَا، وقَالَ الْآخَرَانِ: أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنَّا نَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَرَّ بِابْنِ صَيَّادٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قَدْ خَبَأْتُ لَكَ خَبِيئًا "، فَقَالَ: دُخٌّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اخْسَأْ فَلَنْ تَعْدُوَ قَدْرَكَ "، فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْنِي فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَعْهُ، فَإِنْ يَكُنِ الَّذِي تَخَافُ لَنْ تَسْتَطِيعَ قَتْلَهُ ".
ابومعاویہ نے ہمیں خبر دی، کہا: ہمیں اعمش نے شقیق سے حدیث بیان کی۔ انہوں نے حضرت عبداللہ (ابن مسعود رضی اللہ عنہ) سے روایت کی، کہا: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہے تھے کہ ہم ابن صیاد کے پاس سے گزرے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”میں نے تمھارے لیے (دل میں) ایک بات چھپائی ہے۔“ اس نے کہا: وہ دُخَ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دور دفع ہو جا! تو اپنی حیثیت سے کبھی نہیں بڑھ سکے گا۔“ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کے رسول! مجھے اجازت دیں تو میں اس کی گردن مار دوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو، اگر یہ وہی ہے جس کا تمھیں خوف ہے تو تم اس کو قتل نہیں کر سکو گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7345]
حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ابن صیاد کے پاس سے ہوا۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تیرے (امتحان کے) لیے ایک چیز دل میں پوشیدہ رکھی ہے۔“ اس نے کہا: وہ «دُخٌّ» ”دخ“ ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ذلیل و خوار رہ، تو ہرگز اپنی حیثیت سے تجاوز نہیں کر سکے گا۔“ چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے چھوڑیے کہ میں اس کی گردن مار دوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھوڑیے! اگر یہ وہ ہے جس کا تمہیں اندیشہ ہے تو تم اسے قتل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7345]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2924
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3610
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنَّا نَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَرَّ بِابْنِ صَيَّادٍ، فَقَالَ:" إِنِّي قَدْ خَبَأْتُ لَكَ خَبْئًا"، قَالَ ابْنُ صَيَّادٍ: دُخٌّ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اخْسَأْ، فَلَنْ تَعْدُوَ قَدْرَكَ"، فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَعْنِي أَضْرِبْ عُنُقَهُ، قَالَ:" لَا، إِنْ يَكُنْ الَّذِي تخَافُ، فَلَنْ تَسْتَطِيعَ قَتْلَهُ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلے جا رہے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ابن صیاد پر گزر ہوا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”میں نے تیرے بوجھنے کے لئے اپنے ذہن میں ایک بات رکھی ہے، بتا، وہ کیا ہے؟“ وہ کہنے لگا: دخ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دور ہو، تو اپنی حیثیت سے آگے نہیں بڑھ سکتا“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے اجازت دیجئے کہ اس کی گردن ماروں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، اگر یہ وہی ہے جس کا تمہیں اندیشہ ہے تو تم اسے قتل کرنے پر قادر نہ ہو سکو گے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3610]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2924
حدیث نمبر: 11776
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُمَيْعٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَ صَيَّادٍ وَهُوَ يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ، قَالَ:" أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟" , قَالَ هُوَ: أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ خَبَأْتُ لَكَ خَبِيئًا"، قَالَ: دُخٌّ , قَالَ:" اخْسَأْ فَلَنْ تَعْدُوَ قَدْرَكَ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ابن صیاد کے پاس تشریف لائے، اس وقت وہ بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کیا تو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں، اس نے پلٹ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کیا آپ میرے رسول ہونے کی گواہی دیتے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے تیرے لئے اپنے ذہن میں ایک بات سوچی ہے، بتا وہ کیا ہے؟ اس نے کہا " دخ " نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دور ہو، تو اپنے مقام سے ہرگز آگے نہیں بڑھ سکتا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11776]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح ، الوليد ابن عبدالله بن جميع الزهري الكوفي متكلم فيه
حدیث نمبر: 6783
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَرَّ بِابْنِ صَيَّادٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِِنِّي قَدْ خَبَّأْتُ لَكَ خَبْأً، فَقَالَ: هُوَ الدَّخُّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اخْسَأْ، فَلَنْ تَعْدُوَ قَدْرَكَ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: دَعْنِي فَأَضْرِبَ عُنُقَهُ، قَالَ: لا، إِِنْ يَكُنِ الَّذِي تَخَافُ، فَلَنْ تَسْتَطِيعَ قَتْلَهُ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتا ہوا جا رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ابن صیاد کے پاس سے ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہارے لیے ایک بات ذہن میں سوچی ہے“، اس نے جواب دیا: وہ «الدُّخُّ» ”دخ“ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دفع ہو جاؤ، تم اپنی اوقات سے آگے نہیں بڑھ سکو گے“۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے موقع دیجئے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی نہیں، اگر تو یہ وہی ہے جس کا تمہیں اندیشہ ہے تو پھر تم اسے قتل نہیں کر سکو گے“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6783]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2924، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6783، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3680» «رقم طبعة با وزير 6745»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح الأدب المفرد» (751): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 14639
14639- عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لابن صائد: قد خبأت لك خبيئا، فما هو؟ قال: الدخ، قال: اخسأ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الأدب (6172) عن أبي الوليد، حدثنا سلم بن زرير، سمعت أبا رجاء، سمعت ابن عباس قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 12560
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ امْرَأَةً مِنَ الْيَهُودِ بِالْمَدِينَةِ وَلَدَتْ غُلَامًا مَمْسُوحَةٌ عَيْنُهُ، طَالِعَةٌ نَاتِئَةٌ، فَأَشْفَقَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَكُونَ الدَّجَّالَ، فَوَجَدَهُ تَحْتَ قَطِيفَةٍ يُهَمْهِمُ، فَآذَنَتْهُ أُمُّهُ، فَقَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، هَذَا أَبُو الْقَاسِمِ قَدْ جَاءَ، فَاخْرُجْ إِلَيْهِ. فَخَرَجَ مِنَ الْقَطِيفَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا لَهَا قَاتَلَهَا اللَّهُ؟ لَوْ تَرَكَتْهُ لَبُيِّنَ. ثُمَّ قَالَ:" يَا ابْنَ صَيَّادٍ مَا تَرَى؟". قَالَ: أَرَى حَقًّا، وَأَرَى بَاطِلًا، وَأَرَى عَرْشًا عَلَى الْمَاءِ، فَلُبِّسَ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟". فَقَالَ هُوَ: أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ". ثُمَّ خَرَجَ وَتَرَكَهُ، ثُمَّ أَتَاهُ مَرَّةً أُخْرَى، فَوَجَدَهُ فِي نَخْلٍ لَهُ يُهَمْهِمُ، فَآذَنَتْهُ أُمُّهُ، فَقَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، هَذَا أَبُو الْقَاسِمِ قَدْ جَاءَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا لَهَا قَاتَلَهَا اللَّهُ؟ لَوْ تَرَكَتْهُ لَبُيِّنَ". فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّ أَنْ يَسْمَعَ مِنْ كَلَامِهِ شَيْئًا، فَيَعْلَمُ أَهُوَ هُوَ أَمْ لَا، قَالَ:" يَا ابْنَ صَيَّادٍ مَا تَرَى؟". قَالَ هُوَ: أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ". فَلُبِّسَ عَلَيْهِ، فَخَرَجَ وَتَرَكَهُ.
ثُمَّ جَاءَ فِي الثَّالِثَةَ أَوِ الرَّابِعَةَ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فِي نَفَرٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَأَنَا مَعَهُ، قَالَ: فَبَادَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَيْدِينَا، رَجَاءَ أَنْ يَسْمَعَ مِنْ كَلَامِهِ شَيْئًا، فَسَبَقَتْهُ أُمُّهُ، فَقَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، هَذَا أَبُو الْقَاسِمِ قَدْ جَاءَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا لَهَا قَاتَلَهَا اللَّهُ؟ لَوْ تَرَكَتْهُ لَبُيِّنَ". فَقَالَ:" يَا ابْنَ صَيَّادٍ، مَا تَرَى؟". فَقَالَ: أَرَى حَقًّا، وَأَرَى بَاطِلًا، وَأَرَى عَرْشًا عَلَى الْمَاءِ، قَالَ:" أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟". قَالَ هُوَ: أَتَشْهَدُ أَنْتَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ". فَلُبِّسَ عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا ابْنَ صَيَّادٍ، إِنِّي قَدْ خَبَّأْتُ لَكَ خَبِيئًا، فَقَالَ: هُوَ الدُّخُّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اخْسَأْ، اخْسَأْ". فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: ائْذَنْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ يَكُنْ هُوَ فَلَسْتَ صَاحِبَهُ، إِنَّمَا صَاحِبُهُ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ، وَإِلَّا يَكُنْ هُوَ فَلَيْسَ لَكَ أَنْ تَقْتُلَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْعَهْدِ". قَالَ: فَلَمْ يَزَلْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُسْتَيْقِنًا أَنَّهُ الدَّجَّالُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہودیوں کی ایک عورت نے مدینہ منورہ میں ایک بچے جو جنم دیا جس کی ایک آنکھ خراب تھی، وہ باہر کی طرف ابھری ہوئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں یہ دجال نہ ہو، ایک مرتبہ آپ نے اس لڑکے کو چادر کے نیچے پایا، اس بچے کی ماں نے اسے اطلاع دیدی اور بولی: اے اللہ کے بندے! یہ سیدنا ابوالقاسم تشریف لائے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف بڑھے تو وہ چادر میں سے نکل آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس عورت کو کیا ہوا، اللہ تعالیٰ اسے برباد کرے، اگر یہ اس کو رہنے دیتی تو معاملہ واضح ہو جاتا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابن صیاد تم کیا دیکھتے ہو، اس نے کہا: میں ایک حق چیز دیکھتا ہوں اور ایک باطل چیز دیکھتا ہوں اور پانی پر ایک تخت دیکھتا ہوں، تو یہ معاملہ اس کے لئے الجھن کا باعث بن گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے دریافت کیا: کیا آپ اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں اللہ تعالیٰ اور اس کے (حقیقی) رسولوں پر ایمان رکھتا ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے اور آپ نے اسے چھوڑ دیا۔ پھر آپ دوسری مرتبہ اس کے پاس آئے، تو آپ نے اس کو پایا کہ وہ کھجوروں کے باغ میں موجود تھا، آپ نے اس کی طرف جانے کا قصد کیا، لیکن اس کی ماں نے اسے بتا دیا اور بولی: اے اللہ کے بندے! یہ ابوالقاسم تشریف لے آئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس عورت کو کیا ہوا ہے، اللہ تعالیٰ اسے برباد کرے اگر یہ اسے رہنے دیتی تو معاملہ واضح ہو جاتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ چاہتے تھے کہ اس کے کلام میں سے کوئی بات سن لیں اور آپ کو پتا چل جائے کہ کیا یہ وہی ہے یا نہیں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابن صیاد تم کیا دیکھتے ہو، اس (ابن صیاد) نے یہ دریافت کیا: کیا آپ اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اللہ اور اس کے (سچے اور حقیقی) رسولوں پر ایمان رکھتا ہوں (راوی بیان کرتے ہیں:) تو یہ معاملہ آپ کے لئے الجھن کا باعث بن گیا آپ نے اسے چھوڑا اور تشریف لے گئے۔ پھر جب تیسری یا چوتھی مرتبہ آپ تشریف لائے، تو آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے اور مہاجرین اور انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ اور افراد تھے، میں بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے آگے جلدی چلے گئے، آپ کو یہ توقع تھی کہ آپ اس کے کلام میں سے کوئی بات سن لیں گے، لیکن آپ سے پہلے اس کی ماں نے اسے کہا: اے اللہ کے بندے! یہ سیدنا ابوالقاسم تشریف لے آئے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس عورت کو کیا ہوا ہے اللہ تعالیٰ اسے برباد کرے، اگر یہ اسے ایسے ہی رہنے دیتی تو معاملہ واضح ہو جاتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابن صیاد تم کیا دیکھتے ہو؟ اس نے کہا: میں ایک حق چیز دیکھتا ہوں اور ایک باطل دیکھتا ہوں اور پانی پر ایک تخت دیکھتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے کہا: کیا آپ اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اللہ تعالیٰ پر اور اس کے (حقیقی اور سچے) رسولوں پر ایمان رکھتا ہوں، یہ معاملہ آپ کے لئے الجھن کا باعث بن گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابن صیاد! میں نے تمہارے لئے ایک بات سوچی ہے۔ اس نے کہا: وہ دخ (یعنی دھواں ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پرے ہو جاؤ، تم پرے ہو جاؤ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اجازت دیجئے (کہ میں اسے قتل کر دوں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تو یہ وہی ہوا، تو پھر تم اس کے متعلقہ فرد نہیں ہو، کیونکہ اس کے متعلقہ فرد سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام ہوں گے اور اگر یہ وہ (یعنی دجال) نہیں ہے، تو تمہیں اس بات کا حق نہیں ہے کہ تم ذمیوں سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کو قتل کرو، راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل پریقین رہے کہ وہی دجال ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12560]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12560]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (368/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14538، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7637/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5223
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كُنَّا نَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَمَرَّ بِابْنِ الصَّيَادِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «قَدْ خَبَّأْتُ لَكَ خَبِيئًا» ، فَقَالَ ابْنُ الصَّيَادِ: الدُّخُّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «اخْسَأْ، فَلَنْ تَعْدُوَ قَدْرَكَ»
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پیدل چل رہے تھے کہ آپ کا گزر ابنِ صیاد کے پاس سے ہوا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”میں نے تیرے لیے (اپنے جی میں) ایک بات چھپائی ہے (بتاؤ وہ کیا ہے؟)“ اس پر ابنِ صیاد نے کہا: ”وہ دُخ (دھواں) ہے“، (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دھتکارے ہوئے دور ہو جا! تو اپنی بساط اور اوقات سے ہرگز آگے نہیں بڑھ سکے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5223]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5172)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2924، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3599، 4358، وأخرجه مسند البزار برقم: 1689، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6783، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5201»

إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7637
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَ صَيَّادٍ وَهُوَ يَلْعَبُ مَعَ الْغِلْمَانِ، فَقَالَ لَهُ: أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ لَهُ ابْنُ صَيَّادٍ: أَتَشْهَدُ أَنْتَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اخْسَأْ بَلْ أَنْتَ عَدُوُّ اللَّهِ اخْسَأْ فَلَنْ تَعْدُوَ قَدْرَكْ. قَالَ: إِنِّي قَدْ خَبَّأْتُ لَكَ خَبِئًا. قَالَ: الدُّخُّ ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَكَذَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَلَفْظُهُ: عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ: "إِنَّ امْرَأَةً مِنَ الْيَهُودِ بِالْمَدِينَةِ وَلَدَتْ غُلَامًا مَمْسُوحَةٌ عَيْنُهُ طَالِعَةٌ نَاتِئَةُ، فَأَشْفَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَكُونَ الدَّجَّالَ، فَوَجَدَهُ تَحْتَ قَطِيفَةٍ يُهَمْهِمُ، فَآذَنَتْهُ أُمُّهُ، فَقَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، هَذَا أَبُو الْقَاسِمِ قَدْ جَاءَ فَاخْرُجْ إِلَيْهِ. فَخَرَجَ مِنَ الْقَطِيفَةِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا لَهَا قَاتَلَهَا اللَّهُ لَوْ تَرَكَتْهُ لَبَيَّنَ! ثُمَّ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا ابْنَ صَيَّادٍ، مَا تَرَى؟ قَالَ: أَرَى حَقًّا وَأَرَى بَاطِلًا وَأَرَى عَرْشًا عَلَى الْمَاءِ. قَالَ: فَلُبِّسَ. فَقَالَ: أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ هُوَ: أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ. ثُمَّ خَرَجَ وَتَرَكَهُ، ثُمَّ أَتَى مَرَّةً أُخْرَى، فَوَجَدَهُ فِي نَخْلٍ يَهُمْهِمْ، فَآذَنَتْهُ أُمُّهُ، فَقَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، هَذَا أَبُو الْقَاسِمِ قَدْ جَاءَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ: مَا لَهَا قَاتَلَهَا اللَّهُ لَوْ تَرَكَتْهُ لَبَيَّنَ. قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطْمَعُ أَنْ يَسْمَعَ مِنْ كَلَامِهِ شَيْئًا فَيَعْلَمُ أَهُوَ هُوَ أَمْ لَا؟ قَالَ: يَا ابْنَ صَيَّادٍ، مَا تَرَى؟ قَالَ: أَرَى حَقًّا وَأَرَى بَاطِلًا وَأَرَى عَرْشًا عَلَى الْمَاءِ. قَالَ: أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ قَالَ هُوَ: أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ. فَلُبِّسَ عَلَيْهِ، ثُمَّ خَرَجَ وَتَرَكَهُ، ثُمَّ أَتَى فِي الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فِي نَفَرٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَأَنَا مَعَهُ، قَالَ: فَبَادَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَيْدِينَا وَرَجَا أَنْ يَسْمَعَ مِنْ كَلَامِهِ شَيْئًا فَسَبَقَتْهُ أُمُّهُ إِلَيْهِ، فَقَالَتْ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، هَذَا أَبُو الْقَاسِمِ قَدْ جَاءَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَاتَلَهَا اللَّهُ لَوْ تَرَكَتْهُ لَبَيَّنَ، فَقَالَ: يَا ابْنَ صَيَّادٍ، مَا تَرَى؟ قَالَ: أَرَى حَقًّا وَأَرَى بَاطِلًا وَأَرَى عَرْشًا عَلَى الْمَاءِ. قَالَ: أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ قَالَ: تَشْهَدُ أَنْتَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ. فَلُبِّسَ عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا ابْنَ صَيَّادٍ، إِنِّي قَدْ خَبَّأْتُ لَكَ خَبِئًا فَمَا هُوَ؟ قَالَ: الدُّخُّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اخْسَأِ، اخْسَأْ. فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: ائْذَنْ لِي يَا رَسُولُ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ يَكُنْ هُوَ فَلَسْتَ صَاحِبَهُ، إِنَّمَا صَاحِبُهُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ هُوَ فَلَيْسَ لَكَ أَنْ تَقْتُلَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْعَهْدِ. قَالَ: فَلَمْ يَزَلْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَيْقِنًا أَثَرَ الدَّجَّالِ " وَلِجَابِرٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي ابْنِ صَيَّادٍ غَيْرُ هَذَا.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابنِ صیاد کے پاس تشریف لائے جبکہ وہ لڑکوں کے ساتھ کھیل رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ تو ابنِ صیاد نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: ”کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دھتکارے ہوئے دور ہو جا! بلکہ تو اللہ کا دشمن ہے، دور ہو جا! تو اپنی اوقات سے ہرگز آگے نہیں بڑھ سکے گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تیرے لیے (اپنے دل میں) ایک بات چھپا رکھی ہے“، اس نے کہا: ”وہ ’دخ‘ (دھواں) ہے“۔ اسے حارث بن ابی اسامہ نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، اسی طرح امام احمد بن حنبل نے بھی اسے روایت کیا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مدینہ کی ایک یہودی عورت کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہوا جس کی ایک آنکھ مٹی ہوئی اور دوسری ابھری ہوئی تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اندیشہ ہوا کہ کہیں یہی دجال نہ ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک چادر کے نیچے گنگناتے ہوئے پایا، اس کی ماں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر اسے خبردار کر دیا اور کہا: ”اے عبداللہ! یہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہیں، ان کے پاس نکلو“، تو وہ چادر سے باہر نکل آیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس کی ماں کے بارے میں) ارشاد فرمایا: ”اسے کیا ہوا، اللہ اسے غارت کرے! اگر یہ اسے (اپنے حال پر) چھوڑ دیتی تو وہ (اپنی حقیقت) واضح کر دیتا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے ابنِ صیاد! تجھے کیا نظر آتا ہے؟“ اس نے کہا: ”میں حق بھی دیکھتا ہوں اور باطل بھی دیکھتا ہوں اور پانی پر ایک عرش (تخت) دیکھتا ہوں“، راوی کہتے ہیں کہ اس پر معاملہ خلط ملط کر دیا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ تو اس نے جواب دیا: ”کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے اسے چھوڑ کر تشریف لے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ تشریف لائے تو اسے کھجور کے درختوں میں گنگناتے ہوئے پایا، اس کی ماں نے پھر اسے خبردار کرتے ہوئے کہا: ”اے عبداللہ! یہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہیں“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کیا ہوا، اللہ اسے غارت کرے! اگر یہ اسے چھوڑ دیتی تو وہ اپنی حقیقت واضح کر دیتا“، راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ خواہش رکھتے تھے کہ اس کی کوئی بات سن لیں جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ معلوم ہو جائے کہ آیا یہ وہی (دجال) ہے یا نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے ابنِ صیاد! تجھے کیا نظر آتا ہے؟“ اس نے کہا: ”میں حق بھی دیکھتا ہوں اور باطل بھی دیکھتا ہوں اور پانی پر ایک تخت دیکھتا ہوں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے کہا: ”کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا“، پس اس کا معاملہ مشتبہ رہا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے چھوڑ کر چلے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیسری یا چوتھی مرتبہ تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سمیت مہاجرین و انصار کی ایک جماعت تھی اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے آگے بڑھ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو امید تھی کہ اس کی کوئی بات سن لیں گے مگر اس کی ماں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اسے پکار کر کہہ دیا: ”اے عبداللہ! یہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہیں“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ اسے غارت کرے، اگر یہ اسے چھوڑ دیتی تو وہ حقیقت واضح کر دیتا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے ابنِ صیاد! تجھے کیا نظر آتا ہے؟“ اس نے وہی جواب دیا کہ ”میں حق اور باطل دیکھتا ہوں اور پانی پر ایک تخت دیکھتا ہوں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ اس نے کہا: ”کیا آپ گواہی دیتے ہیں کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لایا“، اس پر معاملہ خلط ملط رہا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابنِ صیاد! میں نے تیرے لیے ایک بات دل میں چھپا رکھی ہے، بتا وہ کیا ہے؟“ اس نے کہا: «الدُّخُّ» ”دھواں“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دھتکارے ہوئے دور ہو جا! دور ہو جا!“ اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے (اسے قتل کرنے کی) اجازت عطا فرمائیں“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر یہ وہی (دجال) ہے تو تم اسے قتل کرنے والے نہیں ہو، بلکہ اس کا قتل کرنے والا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام ہیں، اور اگر یہ وہ نہیں ہے تو تمہیں ایک ذمی (معاہد) شخص کو قتل کرنے کا کوئی حق نہیں ہے“، راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ دجال کے معاملے میں (اس کے ابنِ صیاد ہونے کے متعلق) غور و فکر فرماتے رہے۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ابنِ صیاد کے متعلق ایک اور حدیث صحیح بخاری و مسلم میں بھی موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7637]
تخریج الحدیث: «رواه الحارث بن أبي أسامة ورواته ثقات»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1289، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2249، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4329، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6324، 14538، وأخرجه فتح الباري برقم: 2890، 5820، 6922، 6952، 6972، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20817، 20819، 20820، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13146، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1183، 3894، 9272، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12559»

رجاله ثقات