الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ مِيرَاثِ ابْنَةِ ابْنٍ مَعَ ابْنَةٍ:
باب: بیٹی کی موجودگی میں پوتی کی میراث۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 6736 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
صحیح بخاری: 6736
بلوغ المرام: 807
صحیح ابن حبان: 6034
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5179
1 تا 10
حدیث نمبر: 6736
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو قَيْسٍ، سَمِعْتُ هُزَيْلَ بْنَ شُرَحْبِيلَ، قَالَ:" سُئِلَ أَبُو مُوسَى، عَنْ بِنْتٍ، وَابْنَةِ ابْنٍ، وَأُخْتٍ، فَقَالَ: لِلْبِنْتِ النِّصْفُ، وَلِلْأُخْتِ النَّصْفُ"، وَأَتِ ابْنَ مَسْعُودٍ فَسَيُتَا بِعْنِي، فَسُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ، وَأُخْبِرَ بِقَوْلِ أَبِي مُوسَى، فَقَالَ لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ" أَقْضِي فِيهَا بِمَا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لِلْابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ ابْنٍ السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ". فَأَتَيْنَا أَبَا مُوسَى، فَأَخْبَرْنَاهُ بِقَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ: لَا تَسْأَلُونِي مَا دَامَ هَذَا الْحَبْرُ فِيكُمْ.
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے، کہا ہم سے ابوقیس عبدالرحمٰن بن ثروان نے، انہوں نے ہزیل بن شرحبیل سے سنا، بیان کیا کہ ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے بیٹی، پوتی اور بہن کی میراث کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بیٹی کو آدھا ملے گا اور بہن کو آدھا ملے گا اور تو ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے یہاں جا، شاید وہ بھی یہی بتائیں گے۔ پھر ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا اور ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کی بات بھی پہنچائی گئی تو انہوں نے کہا کہ میں اگر ایسا فتویٰ دوں تو گمراہ ہو چکا اور ٹھیک راستے سے بھٹک گیا۔ میں تو اس میں وہی فیصلہ کروں گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا کہ بیٹی کو آدھا ملے گا، پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا، اس طرح دو تہائی پوری ہو جائے گی اور پھر جو باقی بچے گا وہ بہن کو ملے گا۔ پھر ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی بات ان تک پہنچائی تو انہوں نے کہا کہ جب تک یہ عالم تم میں موجود ہیں مجھ سے مسائل نہ پوچھا کرو۔ [صحيح البخاري/كتاب الفرائض/حدیث: 6736]
حضرت ہذیل بن شرجیل سے روایت ہے انہوں نے کہا: ”حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے بیٹی، پوتی اور بہن کی وراثت کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”بیٹی کے لیے نصف اور بہن کے لیے بھی نصف ہے۔ تم حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ وہ بھی اس مسئلے میں میری موافقت کریں گے۔“ پھر جب حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا اور انہیں حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی بات پہنچائی گئی تو انہوں نے فرمایا: ”اگر میں ایسا فتویٰ دے دوں تو یقیناً میں گمراہ ہو گیا اور ٹھیک راستے سے بھٹک گیا۔ میں اس کے متعلق وہی فیصلہ کروں گا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا کہ بیٹی کو نصف ملے گا، پوتی کو چھٹا حصہ دیا جائے گا، اس طرح دو تہائی پورے ہو جائیں گے اور جو باقی بچے گا وہ بہن کو دیا جائے گا، وہ بہن کو دیا جائے گا۔“ ہم دوبارہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہیں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے فتویٰ سے آگاہ کیا تو انہوں نے فرمایا: ”جب تک علم کا یہ سمندر تم میں موجود ہے مجھ سے مسائل نہ پوچھا کرو۔“” [صحيح البخاري/كتاب الفرائض/حدیث: 6736]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 807
وعن ابن مسعود رضي الله تعالى عنه، في بنت، وبنت ابن، وأخت: قضى النبي صلى الله عليه وآله وسلم:«للابنة النصف ولابنة الابن السدس تكملة الثلثين وما بقى فللأخت» . رواه البخاري.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی، پوتی اور بہن کی موجودگی میں فیصلہ فرمایا کہ ”دو تہائی پورا کرنے کے لیے بیٹی کو آدھا ترکہ اور پوتی کے لیے چھٹا حصہ ہو گا، پھر جو باقی بچے وہ بہن کا۔“ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 807]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ مَسْعُودٍ» ابن مسعود – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «فِي بِنْتٍ» ایک بیٹی – «وَبِنْتِ ابْنٍ» اور ایک پوتی – «وَأُخْتٍ» اور ایک بہن کے بارے میں – «قَضَى» فیصلہ فرمایا – «النَّبِيُّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لِلِابْنَةِ» بیٹی کے لیے – «النِّصْفُ» آدھا – «وَلِابْنَةِ الِابْنِ» اور پوتی کے لیے – «السُّدُسُ» چھٹا حصہ – «تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ» دو تہائی پورا کرنے کے لیے – «وَمَا بَقِيَ» اور جو باقی رہے – «فَلِلْأُخْتِ» تو وہ بہن کے لیے ہے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک بہن (کی وراثت) کے بارے میں روایت ہے کہ (انہوں نے کہا:) نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا: ”بیٹی کے لیے آدھا، پوتی کے لیے دو تہائی پورا کرنے کے لیے چھٹا حصہ، اور جو باقی بچے وہ بہن کا ہے۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 807]
اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک بہن (کی وراثت) کے بارے میں روایت ہے کہ (انہوں نے کہا:) نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا: ”بیٹی کے لیے آدھا، پوتی کے لیے دو تہائی پورا کرنے کے لیے چھٹا حصہ، اور جو باقی بچے وہ بہن کا ہے۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 807]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الفرائض، باب ميراث الأخوات مع البنات عصبة، حديث:6742.»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عوامۃ: 31725 ترقیم الشثری: -- 33139
حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن ابي قيس عن (هزيل) عن عبد الله قال: قضى رسول الله ﷺ في ابنة وابنة ابن واخت اعطى الابنة النصف، وابنة الابن السدس تكملة الثلثين والاخت ما بقي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (هذيل).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاح مدلس، وانظر: ما قبله.
ھُزیل روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی، پوتی اور بہن کے بارے میں ایک فیصلہ فرمایا، جس میں بیٹی کو نصف مال، پوتی کو چھٹا حصّہ، دو تہائی حصّے کو پورا کرنے کے لئے، اور باقی بہن کو عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33139]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 31725»
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33140
ابو بکر فرماتے ہیں یہ مسئلہ 6 کے عدد سے حل ہوگا، بیٹی کے لئے تین حصّے، پوتی کے لئے ایک حصّہ اور بہن کے لئے دو حصّے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33140]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6742، 6736، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1035، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6034، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8053، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6294، 6295، 6296، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2890، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2093، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2932، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2721، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 29، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12438، 12445، 12446، 12457، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4097، 4100 / 1، 4098، 4099، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3766، 4154، 4280، 4506، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 373، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5108، 5235، 5295، والبزار فى «مسنده» برقم: 2043، 2044، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19031، 19032، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31000، 33136، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7409، 7411، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9872، 9869، 9870، 9871، 9873، 9877، 9874، 9875، 9876، والطبراني فى «الصغير» برقم: 548، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2233، 5012، 6803»
ترقیم دار السلفیہ: 29 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1206
نا نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ، أَنَّ رَجُلًا مَاتَ وَتَرَكَ ابْنَتَهُ، وَابْنَةَ أَبِيهِ، وَأُخْتَهُ لأَبِيهِ وَأُمِّهِ فَأَتَوَا الأَشْعَرِيَّ فَسَأَلُوهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: لابْنَتِهِ النِّصْفُ، وَالنِّصْفُ الْبَاقِي لِلأُخْتِ، فَأَتَوَا ابْنَ مَسْعُودٍ فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ إِنْ أَخَذْتُ بِقَوْلِ الأَشْعَرِيِّ وَتَرَكْتُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: " لِلابْنَةِ النِّصْفُ، وَلابْنَةِ الابْنِ السُّدُسُ، وَمَا بَقِيَ فَهُوَ لِلأُخْتِ" .
ایک شخص کا انتقال ہوا اور اس نے بیٹی، پوتی اور بہن (باپ و ماں کی طرف سے) چھوڑی۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے فتویٰ دیا: ”بیٹی کو آدھا، اور باقی بہن کو۔“ جب یہ بات سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو بتائی گئی تو انہوں نے فرمایا: ”اگر میں اشعری کا قول لے لوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان چھوڑ دوں تو میں گمراہ ہو گیا اور ہدایت پانے والوں میں سے نہ رہا۔“ پھر فرمایا: ”بیٹی کو آدھا، پوتی کو چھٹا حصہ، اور جو باقی بچے وہ بہن کا ہے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب ولاية العصبة/حدیث: 1206]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6736، 6742، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1035، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6034، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8053، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6294، 6295، 6296، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2890، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2093، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2932، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2721، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 29، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4097، 4098، 4099،، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3766، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 29659، 31724، والطبراني فى «الصغير» برقم: 548»
محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى صدوق، سيئ الحفظ جدا
محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى صدوق، سيئ الحفظ جدا
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح
ترقیم دار السلفیہ: 77 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1254
نا نا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ ، فِي ابْنَةٍ وَأُخْتٍ وَجَدٍّ , قَالَ: " لِلابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِلْجَدِّ السُّدُسُ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأُخْتِ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بیٹی، بہن اور دادا کے معاملے میں فیصلہ کیا کہ: ”بیٹی کو نصف، دادا کو چھٹا اور باقی بہن کو دیا جائے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب ولاية العصبة/حدیث: 1254]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 77، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12571»
قال ابن حجر: محمد بن سالمضعیف
قال ابن حجر: محمد بن سالمضعیف
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6034
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ابْنَةٍ، وَابْنَةِ ابْنٍ، وَأُخْتٍ، قَالَ: " لِلابْنَةِ النِّصْفُ، وَلابْنَةِ الابْنِ السُّدُسُ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأُخْتِ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ جب (میت کے ورثاء میں) ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک بہن ہو تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے: ”بیٹی کو نصف ملے گا، پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا، جو باقی بچے گا وہ بہن کو ملے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الفرائض/حدیث: 6034]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6736، 6742، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1035، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6034، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8053، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2890، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2093، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2721، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 29، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12438، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4097، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3766» «رقم طبعة با وزير 6002»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1683)، «الروض» (634)، «صحيح أبي داود» (2572). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
حدیث نمبر: 5179
«للابنة النصف ولابنة الابن السدس وما بقي فللأخت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیٹی کے لیے آدھا حصہ ہے، پوتی کے لیے چھٹا حصہ ہے، اور جو باقی بچے وہ بہن کے لیے ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5179]
”بیٹی کے لیے آدھا حصہ ہے، پوتی کے لیے چھٹا حصہ ہے، اور جو باقی بچے وہ بہن کے لیے ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5179]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن ابن مسعود. الإرواء 1683.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 9840
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْأَزْرَقِ ، ثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ابْنَةٍ وَابْنَةِ ابْنٍ وَأُخْتٍ: " لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بیٹی، پوتی اور بہن کے بارے میں فرمایا: ”بیٹی کے لیے آدھا، پوتی کے لیے چھٹا حصہ، اور جو باقی بچے وہ بہن کے لیے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9840]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 38، حدیث 9876»
حدیث نمبر: 9841
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدَةَ أَبُو يُوسُفَ الْمَدَنِيُّ ، ثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ الْبَهْرَانِيُّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حِمَايَةَ ، عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَامِعٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى الْقَاضِي ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ الْأَوْدِيِّ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بِنْتٍ وَابْنَةِ ابْنٍ وَأُخْتٍ: " لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بیٹی، پوتی اور بہن کے بارے میں فرمایا: ”بیٹی کے لیے آدھا، پوتی کے لیے چھٹا حصہ، اور جو باقی بچے وہ بہن کے لیے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9841]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 38، حدیث 9877»