مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. ابنة وأخت وابنة ابن
یہ باب ہے بیٹی، بہن اور پوتی کے حصّے کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 31724 ترقیم الشثری: -- 33138
٣٣١٣٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي قيس عن (هزيل) (١) بن شرحبيل قال: جاء رجل إلى ابي موسى وسلمان بن ربيعة فسالهما عن ابنة وابنة ابن واخت -لاب وام-، فقالا: للابنة النصف، وما بقي للاخت، وائت ابن مسعود فسله فإنه سيتابعنا، قال: فاتى الرجل ابن مسعود فساله واخبره بما قالا، فقال: لقد ضللت إذن وما انا من المهتدين، ولكن ساقضي بما قضى (به) (٢) رسول الله ﷺ للابنة النصف، ولابنة الابن السدس تكملة الثلثين، وما بقي فللاخت (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (هذيل).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٧٤٢)، وأحمد (٣٦٩١).
ھُزیل بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابو موسیٰ اور حضرت سلیمان بن ربیعہ کے پاس آیا اور ان سے بیٹی، پوتی اور حقیقی بہن کے حصّے کے بارے میں سوال کیا، ان دونوں حضرات نے فرمایا کہ بیٹی کے لئے نصف مال ہے اور باقی بہن کے لئے ہے، اور آپ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس چلے جائیں وہ ہماری تائید کریں گے، راوی کہتے ہیں کہ وہ آدمی حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے اس مسئلے کے بارے میں پوچھا اور جو مسئلہ ان دو حضرات نے بیان فرمایا تھا بتایا، آپ نے فرمایا: اگر میں ان کی تائید کروں تو میں گمراہ ہوں گا اور اس بارے میں درست رائے رکھنے والا نہ ہوں گا، لیکن میں وہ فیصلہ کرتا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے، کہ بیٹی کے لئے نصف مال، پوتی کے لئے چھٹا حصّہ دو تہائی حصّے کو پورا کرنے کے لئے، اور باقی بہن کے لئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33138]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33138، ترقيم محمد عوامة 31724)
ترقیم عوامۃ: 31725 ترقیم الشثری: -- 33139
٣٣١٣٩ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن ابي قيس عن (هزيل) (١) عن عبد الله قال: قضى رسول الله ﷺ في ابنة وابنة ابن واخت اعطى الابنة النصف، وابنة الابن السدس تكملة الثلثين والاخت ما بقي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (هذيل).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاح مدلس، وانظر: ما قبله.
ھُزیل روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی، پوتی اور بہن کے بارے میں ایک فیصلہ فرمایا، جس میں بیٹی کو نصف مال، پوتی کو چھٹا حصّہ، دو تہائی حصّے کو پورا کرنے کے لئے، اور باقی بہن کو عطا فرمایا۔ ابو بکر فرماتے ہیں یہ مسئلہ ٦ کے عدد سے حل ہوگا، بیٹی کے لئے تین حصّے، پوتی کے لئے ایک حصّہ اور بہن کے لئے دو حصّے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33139]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33139، ترقيم محمد عوامة 31725)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33140
٣٣١٤٠ - قال ابو بكر: وهذه من ستة اسهم: للابنة ثلاثة اسهم، ولابنة الابن سهم، وللاخت سهمان.
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33140، ترقيم محمد عوامة ---)