الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابُ ذِكْرِ الدَّجَّالِ:
باب: دجال کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 7130 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح بخاری: 7130
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12514
المعجم الکبیر للطبرانی: 17249
حدیث نمبر: 7130
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ حُذَيْفَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِي الدَّجَّالِ:"إِنَّ مَعَهُ مَاءً وَنَارًا، فَنَارُهُ مَاءٌ بَارِدٌ، وَمَاؤُهُ نَارٌ"، قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ: أَنَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے عبدان نے بیان کیا کہ مجھے میرے والد نے خبر دی، انہیں شعبہ نے، انہیں عبدالملک نے، انہیں ربعی نے اور ان سے حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کے بارے میں فرمایا کہ اس کے ساتھ پانی اور آگ ہو گی اور اس کی آگ ٹھنڈا پانی ہو گی اور پانی آگ ہو گا۔ ابومسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے بھی یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الفتن/حدیث: 7130]
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کے متعلق فرمایا: ”یقیناً اس کے ساتھ پانی اور آگ ہوگی۔ اس کی آگ ٹھنڈا پانی ہوگا اور اس کا پانی آگ ہوگی۔“ حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے بھی یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الفتن/حدیث: 7130]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 12514
وَعَنْ جُنَادَةَ بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّ قَوْمًا دَخَلُوا عَلَى مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَهُوَ مَرِيضٌ فَقَالُوا لَهُ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يُشْتَبَهْ عَلَيْكَ. [ فَقَالَ أَجْلِسُونِي ] فَأَخَذَ بَعْضُ الْقَوْمِ بِيَدِهِ، فَجَلَسَ فَقَالَ: لَا أُحَدِّثُكُمْ إِلَّا حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ حَذَّرَ أُمَّتَهُ الدَّجَّالَ، وَأَنَا أُحَذِّرُكُمُ الدَّجَّالَ، إِنَّهُ أَعْوَرُ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ، يَقْرَؤُهُ الْكَاتِبُ وَغَيْرُ الْكَاتِبِ، مَعَهُ جَنَّةٌ وَنَارٌ، فَنَارُهُ جَنَّةٌ وَجَنَّتُهُ نَارٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خُنَيْسُ بْنُ عَامِرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا جنادہ بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ اس وقت بیمار تھے، لوگوں نے درخواست کی کہ آپ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جس میں آپ کو کوئی اشتباہ نہ ہو، تو انہوں نے فرمایا: تم مجھے بٹھا دو! حاضرین میں سے کسی نے ان کا ہاتھ پکڑا اور انہیں بٹھا دیا، تو انہوں نے فرمایا: میں تمہیں ایک ایسی حدیث بیان کروں گا، جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:) ”ہر نبی نے اپنی امت کو دجال سے ڈرایا ہے، اور میں بھی تمہیں دجال سے بچنے کی تلقین کرتا ہوں وہ کانا ہو گا، اور اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوا ہو گا، جسے ہر پڑھا لکھا اور ان پڑھ شخص پڑھ سکے گا، اس کے ساتھ ایک جنت اور ایک جہنم ہو گی۔ اس کی آگ (درحقیقت) جنت ہو گی اور اس کی جنت (درحقیقت) جہنم ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خنیس بن عامر ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12514]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خنیس بن عامر ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12514]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3388) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (197)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17249
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ قَالَا: ثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، ثَنَا خُنَيْسُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِي قَبِيلٍ ، عَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ ، أَنَّ قَوْمًا دَخَلُوا عَلَى مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَهُوَ مَرِيضٌ، فَقَالُوا: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ تَنْسَهُ، وَلَمْ يَتَشَبَّهْ عَلَيْكَ، فَقَالَ: أَجْلِسُونِي، فَأَخَذَ بَعْضُ الْقَوْمِ بِيَدِهِ وَجَلَسَ بَعْضُهُمْ خَلْفَهُ، فَقَالَ: لَأُحَدِّثَنَّكُمْ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ أَنْسَهُ وَلَمْ يَتَشَبَّهْ عَلَيَّ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ أَنْذَرَ قَوْمَهُ الدَّجَّالَ ، وَإِنِّي أُحَذِّرُكُمْ أَمْرَ الدَّجَّالِ ، إِنَّهُ أَعْوَرُ، وَإِنَّ رَبِّي لَيْسَ بِأَعْوَرَ، بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَكْتُوبٌ: كَافِرٌ يَقْرَؤُهُ الْكَاتِبُ وَغَيْرُ الْكَاتِبِ، مَعَهُ جَنَّةٌ وَنَارٌ، فَنَارُهُ جَنَّةٌ، وَجَنَّتُهُ نَارٌ ".
جنادہ بن ابی امیہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جبکہ وہ بیمار تھے، تو انہوں نے کہا: ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو اور آپ اسے بھولے نہ ہوں، اور آپ پر مشتبہ نہ ہوئی ہو، تو انہوں نے کہا: مجھے بٹھاؤ، چنانچہ کچھ لوگوں نے ان کا ہاتھ پکڑا اور کچھ ان کے پیچھے بیٹھ گئے، تو انہوں نے کہا: میں تمہیں ضرور وہ حدیث سناؤں گا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، نہ اسے بھولا ہوں اور نہ وہ مجھ پر مشتبہ ہوئی ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”کوئی نبی ایسا نہیں گزرا مگر اس نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا، اور میں تمہیں دجال کے معاملے سے ڈراتا ہوں، وہ کانا ہے، اور بیشک میرا رب کانا نہیں ہے، اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھا ہوگا: ”کافر“، جسے ہر پڑھا لکھا اور ان پڑھ (بھی) پڑھ لے گا، اس کے ساتھ ایک جنت اور ایک آگ ہوگی، تو اس کی آگ (دراصل) جنت ہوگی اور اس کی جنت آگ ہوگی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17249]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 61، حدیث 113»