🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ الْحَاكِمِ يَحْكُمُ بِالْقَتْلِ عَلَى مَنْ وَجَبَ عَلَيْهِ دُونَ الإِمَامِ الَّذِي فَوْقَهُ:
باب: ماتحت حاکم قصاص کا حکم دے سکتا ہے بڑے حاکم سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 7155 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 7155
المستدرک علی الصحیحین: 7981
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7155
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الذُّهْلِيُّ، حَدَّثَنَا الْأَنْصَارِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ ثُمَامَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: إِنَّ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ كَانَ يَكُونُ بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمَنْزِلَةِ صَاحِبِ الشُّرَطِ مِنَ الْأَمِيرِ".
ہم سے محمد بن خالد ذہلی نے بیان کیا، کہا ہم سے انصاری محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمارے والد نے بیان کیا، ان سے ثمامہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ قیس بن سعد رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس طرح رہتے تھے جیسے امیر کے ساتھ کوتوال رہتا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأحكام/حدیث: 7155]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کی حیثیت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس طرح تھی ”جیسے امیر کے ساتھ کوتوال رہتا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأحكام/حدیث: 7155]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7981
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن علي بن أحمد بن عَلَم الصَّفَّار (1) ببغداد، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني (2) ، حدثنا وهب بن جَرير، حدثنا أبي قال: سمعتُ منصور بن زاذان يُحدِّث عن ميمون بن أبي شَبيب، عن قيس بن سعد بن عُبادة: أنَّ أباه دَفَعَه إلى النبيِّ ﷺ يَخدُمُه، قال: فأتى عليَّ النبيُّ ﷺ وقد صلَّيتُ ركعتينِ، فضربني برِجْله، فقال:"ألا أدلُّكَ على بابٍ من أبواب الجنَّة؟" قلت: بلى يا رسولَ الله، قال:"لا حول ولا قوةَ إلَّا بالله" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وكان القصدُ في ذكره في هذا الموضع أنَّ الوالدَ مباحٌ له أن يُخدِمَ ولدَه، ثم للموهوب له الخدمةُ أن يَستخدِمَ، ثم يُعرف من فضل قيس بن سعد ﵁ أنَّه خدم النبي ﷺ حتى صار منه بمنزلة صاحب الشُّرَط، ثم لم يُفارِقُ أميرَ المؤمنين علي بن أبي طالب ﷺ في السَّرّاء والضَّرّاء إلى أن استُشِهدَ بين يديه يوم صِفِّين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7787 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے والد نے انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کے لیے پیش کر دیا تھا، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں دو رکعت نماز پڑھ رہا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور مجھے اپنے پاؤں (مبارک) سے اشارہ کیا اور فرمایا: ”کیا میں تمہیں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے (کی کنجی) کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» (کہا کرو)۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ امام حاکم فرماتے ہیں کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ والد کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنی اولاد کو (بزرگوں کی) خدمت کے لیے پیش کرے، نیز قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کی فضیلت واضح ہوتی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس قدر خدمت کی کہ آپ کے دستِ راست (صاحب الشرط) کی طرح ہو گئے اور پھر امیر المؤمنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا ساتھ بھی ہر حال میں دیا یہاں تک کہ جنگ صفین میں ان کے سامنے شہادت پائی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7981]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، ميمون بن أبي شبيب لم يذكروا له سماعًا من قيس بن سعد، وهو كثير الإرسال، وقال عمرو بن علي الفلاس: ليس يقول في شيء من حديثه: سمعت، ولم أُخبَر أَنَّ أحدًا يزعم أنه سمع من الصحابة» [ترقيم الرساله 7981] [ترقيم الشركة 7886] [ترقيم العلميه 7787]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں