🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَهْوَ يَقُومُ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، وَرَجُلٌ يَقُولُ لَوْ أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ هَذَا فَعَلْتُ كَمَا يَفْعَلُ»:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد کہ ایک شخص جسے اللہ نے قرآن کا علم دیا اور رات اور دن اس میں مشغول رہتا ہے، اور ایک شخص ہے جو کہتا ہے کہ کاش مجھے بھی اسی جیسا قرآن کا علم ہوتا تو میں بھی ایسا ہی کرتا جیسا کہ یہ کرتا ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 7529 (کل: 30 مقامات، 16 کتب)
صحیح بخاری: 7529، 73، 1409، 5026، 7232، 7528
سنن ابن ماجہ: 4208
مشکوۃ المصابیح: 202
مسند احمد: 10214
مسند الحمیدی: 99
اللؤلؤ والمرجان: 467
مصنف ابن ابی شیبہ: 32288
الفتح الربانی: 233
صحیح ابن حبان: 90
الجامع الكامل: 1107، 4020، 4022، 4023، 11834، 14650
السنن الكبرى للبيهقي: 7827
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3545، 4599
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7488، 7489
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1085، 5078، 5227
المعجم الاوسط: 1712
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5974
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7827
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، قَالَ: أنبأ الْقَاضِي أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ كَامِلِ بْنِ خَلَفٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْعُوفِيُّ، ثنا رَوْحٌ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، قَالَ: سَمِعْتُ ذَكْوَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ، رَجُلٌ عَلَّمَهُ اللهُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَتْلُوهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ، فَسَمِعَهُ جَارٌ لَهُ، فَقَالَ لَيْتَنِي أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ فُلَانٌ، فَعَمِلْتُ مِثْلَ مَا يَعْمَلُ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ مَالًا فَهُوَ يُهْلِكُهُ فِي الْحَقِّ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا لَيْتَنِي أُوتِيتُ مِثْلَ الَّذِي أُوتِيَ فُلَانٌ، فَعَمِلْتُ مِثْلَ مَا يَعْمَلُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ رَوْحِ بْنِ عُبَادَةَ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو شخصوں کے سوا کسی کے ساتھ حسد جائز نہیں: ایک وہ شخص جسے اللہ نے قرآن سکھایا، وہ اسے رات اور دن کی گھڑیوں میں پڑھتا ہے اور اس کے ہمسائے نے سنا تو اس نے کہا: کاش! مجھے بھی دیا جائے جیسے فلاں کو دیا گیا ہے تو میں بھی ویسے عمل کرتا جیسا عمل وہ کرتا ہے۔ دوسرا وہ شخص جسے اللہ نے مال دیا اور وہ اس میں سے ضرورت کی جگہ (حق) پر خرچ کرتا رہتا ہے تو ایک آدمی نے کہا: کاش! مجھے بھی ویسے ہی دیا جائے جیسے فلاں کو دیا گیا ہے تو میں بھی اسی طرح عمل کرتا جیسے وہ کرتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7827]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3545
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَتْلُوهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ فَهُوَ يَقُولُ: لَوْ أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ هَذَا لَفَعَلْتُ كَمَا فَعَلَ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَهُوَ يُنْفِقُهُ فِي حَقِّهِ فَهُوَ يَقُولُ: لَوْ أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ هَذَا لَفَعَلْتُ كَمَا يَفْعَلُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”رشک صرف دو طرح کے آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے، ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن عطا کیا ہو، تو وہ رات دن اس کی تلاوت کرتا رہتا ہو، تو دوسرا آدمی یہ کہے: کہ اگر مجھے بھی اس کی مانند دیا گیا ہوتا، جو اس شخص کو دیا گیا ہے، تو میں نے ویسا ہی کرنا تھا، جس طرح یہ کرتا ہے، اور ایک وہ شخص، جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا اور وہ حق میں اس کو خرچ کرتا ہو، تو دوسرا شخص یہ کہے: اگر مجھے بھی وہ چیز دی گئی ہوتی، جو اس کو دی گئی ہے، تو میں بھی ویسا ہی کرتا جس طرح یہ کرتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3545]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4599
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ أَعْطَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَتْلُوهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ، فَسَمِعَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا لَيْتَنِي أُوتِيتُ بِمِثْلِ مَا أُوتِيَ هَذَا، فَعَمِلْتُ فِيهِ مِثْلَ مَا يَعْمَلُ هَذَا. وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَهُوَ يُهْلِكُهُ فِي الْحَقِّ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا لَيْتَنِي أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ هَذَا، فَعَمِلْتُ فِيهِ مِثْلَ مَا يَعْمَلُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رشک صرف دو طرح کے آدمیوں پر کیا جا سکتا ہے ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن عطا کیا ہو، اور وہ رات دن اس کی تلاوت کرتا رہتا ہو یہ شخص اس کو سنے اور بولے: اے کاش مجھے بھی اس کی مانند عطا کیا جاتا جو اسے عطا کیا گیا ہے، تو اس کے بارے میں، میں بھی اسی طرح عمل کرتا جس طرح وہ عمل کرتا ہے ایک وہ شخص جسے اللہ تعالٰی نے مال عطا کیا ہو، اور وہ اسے حق کے راستے میں خرچ کرتا ہو تو کوئی شخص یہ کہے اے کاش مجھے بھی اسی طرح عطا کیا جاتا جس طرح اسے عطا کیا گیا ہے، تو میں بھی اس کے بارے میں اسی طرح کا طرز عمل اختیار کرتا جس طرح یہ کرتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4599]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1085) اخرجه الامام احمد فى المسند (479/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7488
«لا حسد إلا في اثنتين: رجل آتاه الله مالا فسلطه على هلكته في الحق ورجل آتاه الله الحكمة فهو يقضي بها ويعلمها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”حسد صرف دو آدمیوں کے بارے میں جائز ہے: ایک وہ آدمی جسے اللہ نے مال دیا اور اسے حق میں خرچ کرنے کی توفیق دی، اور دوسرا وہ آدمی جسے اللہ نے حکمت دی اور وہ اس کے مطابق فیصلہ کرتا ہے اور اسے سکھاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7488]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق هـ] عن ابن مسعود. حم 1/382، 432، خ/30، م 2/201، هـ 4208.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7489
«لا حسد إلا في اثنتين: رجل علمه الله القرآن فهو يتلوه آناء الليل وآناء النهار فسمعه جار له فقال: ليتني أوتيت مثل ما أوتي فلان فعملت مثل ما يعمل ورجل آتاه الله مالا فهو يهلكه في الحق فقال رجل: ليتني أوتيت مثل ما أوتي فلان فعملت مثل ما يعمل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”حسد صرف دو آدمیوں کے بارے میں جائز ہے: ایک وہ آدمی جسے اللہ نے قرآن سکھایا اور وہ رات دن اس کی تلاوت کرتا ہے، اس کا ہمسایہ اسے سنتا ہے تو کہتا ہے: کاش مجھے بھی وہی کچھ ملتا جو فلاں کو ملا ہے تو میں بھی اسی کی طرح عمل کرتا؛ اور دوسرا وہ آدمی جسے اللہ نے مال دیا اور وہ اسے حق میں خرچ کرتا ہے، تو ایک آدمی کہتا ہے: کاش مجھے بھی وہی کچھ ملتا جو فلاں کو ملا ہے تو میں بھی اسی کی طرح عمل کرتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7489]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خ] عن أبي هريرة. حم 2/479، خ 4/409 - 410.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1085
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللهُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَتْلُوهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ، فَهُوَ يَقُولُ: لَوْ أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ هَذَا، لَفَعَلْتُ كَمَا يَفْعَلُ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ مَالًا فَهُوَ يُنْفِقُهُ فِي حَقِّهِ، فَهُوَ يَقُولُ: لَوْ أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ هَذَا لَفَعَلْتُ كَمَا يَفْعَلُ» ‏‏‏‏.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رشک صرف دو ہی صورتوں میں جائز ہے: ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم کی نعمت سے نوازا اور وہ اسے رات اور دن کی گھڑیوں میں تلاوت کرتا ہے، پس (اسے دیکھ کر دوسرا شخص) کہتا ہے: ’کاش مجھے بھی ویسا ہی (علم) عطا ہوتا جیسا اسے دیا گیا ہے تو میں بھی ویسے ہی عمل کرتا جیسے یہ کر رہا ہے‘، اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال و دولت سے نوازا اور وہ اسے راہِ حق میں خرچ کرتا ہے، تو (دیکھنے والا) کہتا ہے: ’اگر مجھے بھی اس کی مانند مال دیا جاتا تو میں بھی ویسے ہی (خیر کے کام) کرتا جیسے یہ کر رہا ہے‘۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1085]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 7090، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9857، وأخرجه فتح الباري برقم: 6805، 7090، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6077، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5974، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1080»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5078
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللهُ مَالًا، فَسَلَّطَهُ عَلَى هَلَكَتِهِ فِي الْحَقِّ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ الْحِكْمَةَ، فَهُوَ يَقْضِي بِهَا، وَيُعَلِّمُهَا.
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رشک صرف دو صورتوں میں جائز ہے: ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال و دولت عطا فرمائی اور اسے راہِ حق میں خرچ کرنے کی بھرپور توفیق بخشی، اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے علم و حکمت سے نوازا، پس وہ اسی کے مطابق فیصلے کرتا ہے اور اسے دوسروں کو سکھاتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5078]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 73، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 816، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4208، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3643، 4098، وأخرجه فتح الباري برقم: 256، 807، 6886، 7091، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1733، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 90، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6076، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3490، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 363، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5056»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5227
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللهُ مَالًا فَسَلَّطَهُ عَلَى هَلَكَتِهِ فِي الْحَقِّ، وَرَجُلٍ آتَاهُ اللهُ الْحِكْمَةَ فَهُوَ يَقْضِي بِهَا وَيُعَلِّمُهَا.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رشک صرف دو ہی صورتوں میں جائز ہے: ایک اس شخص کے متعلق جسے اللہ تعالیٰ نے مال و دولت سے نوازا اور پھر اسے راہِ حق میں صرف کرنے کی بھرپور توفیق عطا فرمائی، اور دوسرا اس شخص کے متعلق جسے اللہ تعالیٰ نے حکمت و دانش عطا فرمائی، پس وہ اس کے مطابق فیصلے کرتا ہے اور لوگوں کو اس کی تعلیم دیتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5227]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 8078)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 73، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 816، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4208، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3643، 4098، وأخرجه فتح الباري برقم: 256، 807، 6886، 7091، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1733، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 90، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6076، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3490، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 363، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5205»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1712
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ: نَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ قَالَ: نَا دَاوُدُ بْنُ نُصَيْرٍ الطَّائِيُّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ . عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَفَعَ الْحَدِيثَ - قَالَ: لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللهُ مَالًا، فَسَلَّطَهُ عَلَى هَلَكَتِهِ فِي الْحَقِّ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ حِكْمَةً، فَهُوَ يَعْمَلُ بِهَا وَيُعَلِّمُهَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حسد (رشک) صرف دو ہی صورتوں میں (جائز) ہے: ایک وہ شخص جسے اللہ نے مال عطا فرمایا اور اسے حق کی راہ میں خرچ کرنے پر پوری طرح مسلط کر دیا (یعنی اسے خوب خرچ کرنے کی توفیق دی)، اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ نے حکمت عطا فرمائی، چنانچہ وہ اس کے مطابق عمل کرتا ہے اور اسے دوسروں کو سکھاتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1712]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 73، 1409، 7141، 7316، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 815، 816، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 90، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5809، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4208، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20221، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3725، 4191، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 367، والحميدي فى «مسنده» برقم: 99، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5078، 5186، 5227، والبزار فى «مسنده» برقم: 1890، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 458»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5974
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا عُثْمَانُ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا حَسَدَ إِلَّا فِي اثْنَتَيْنِ رَجُلًا آتَاهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ فَهُوَ يَتْلُوهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ، فَهُوَ يَقُولُ: لَوْ أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ هَذَا لَفَعَلْتُ كَمَا يَفْعَلُ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالًا فَهُوَ يُنْفِقُهُ فِي حَقِّهِ، فَهُوَ يَقُولُ: لَوْ أُوتِيتُ مِثْلَ مَا أُوتِيَ هَذَا لَفَعَلْتُ كَمَا يَفْعَلُ".
وَأَصْلُهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ ، وَفِي الْبُخَارِيِّ وَغَيْرِهِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَالْمُرَادُ بِالْحَسَدِ هُنَا الْغِبْطَةُ، وَهُوَ تَمَنِّي مَا لِلْمَحْسُودِ لَا تَمَنِّي زَوَالِ تِلْكَ النِّعْمَةِ عَنْهُ؛ فَإِنَّ ذَلِكَ الْحَسَدُ الْمَذْمُومُ.
سیدنا ابو سعید (خدری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رشک صرف دو (آدمیوں) پر (جائز) ہے: ایک وہ شخص جسے اللہ نے قرآن عطا کیا اور وہ رات اور دن کی گھڑیوں میں اس کی تلاوت کرتا ہے، تو (دوسرا) آدمی کہتا ہے: اگر مجھے بھی وہ دیا جاتا جو اسے دیا گیا ہے تو میں بھی ویسا ہی کرتا جیسا یہ کرتا ہے۔ اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ نے مال دیا اور وہ اسے حق کی راہ میں خرچ کرتا ہے، تو (دوسرا) کہتا ہے: اگر مجھے بھی وہ دیا جاتا جو اسے دیا گیا ہے تو میں بھی ویسا ہی کرتا جیسا یہ کرتا ہے۔“
اس کی اصل صحیحین وغیرہ میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے، اور صحیح بخاری وغیرہ میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے۔ یہاں ”حسد“ سے مراد رشک ہے، یعنی جس پر رشک کیا جائے اس جیسی نعمت کی تمنا کرنا، نہ کہ اس سے نعمت چھن جانے کی تمنا، کیونکہ وہ تو مذموم حسد ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5974]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 7090، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9857، وأخرجه فتح الباري برقم: 6805، 7090، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6077»

الحكم على الحديث:
أصله في الصحيحين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں