🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
یتیم کی کفالت کا اجر و ثواب
شواہد الحدیث — سلسله احاديث صحيحه حدیث نمبر 2522 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سلسلہ احادیث صحیحہ: 2522
مسند الشهاب: 332
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 962 ترقیم فقہی: -- 2522
-" كافل اليتيم له أو لغيره، أنا وهو كهاتين في الجنة إذا اتقى الله. وأشار مالك: بالسبابة والوسطى".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے یا کسی غیر کے یتیم کی پرورش کرنے والا اور میں جنت میں ان دو انگلیوں کی طرح (‏‏‏‏قریب قریب) ہوں گے، بشرطیکہ وہ اللہ سے ڈرنے والا ہو“۔ امام مالک نے انگشت شہادت اور درمیان والی انگلی سے اشارہ کیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2522]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 962

سلسله احاديث صحيحه کی حدیث نمبر 2522 پر
تخريج و تحقيق از محدث العصر علامہ محمد ناصر الدين الالبانی رحمہ اللہ
- " كافل اليتيم له أو لغيره، أنا وهو كهاتين في الجنة إذا اتقى الله. وأشار مالك: بالسبابة والوسطى ".
أخرجه مسلم (8 / 221) وأحمد (2 / 375) واللفظ له من حديث أبي هريرة مرفوعا به. وله شاهد من حديث مرة الفهري بتقديم وتأخير. رواه الخرائطي في " مكارم الأخلاق " ص (73) عن أنيسة عن أم سعد ابنة مرة الفهري عنه به.
وسنده ضعيف، وروي بلفظ: " أنا وكافل اليتيم " وسبق ذكره برقم (800) .

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 332
332 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، قَالَ: أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمَوَيْهِ الرَّازِيُّ، أنا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ كَهَاتَيْنِ فِي الْجَنَّةِ»
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں اس طرح (قریب قریب) ہوں گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 332]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري: 6005، و أبو داود: 5150، وترمذي: 1918، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 460»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں یتیم کی پرورش کرنے والے کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں یوں قریب قریب ہوں گے جس طرح انگشت شہادت اور درمیان والی انگلی قریب قریب ہیں۔ یتیم کی پرورش کرنے والے کی یہ بہت بڑی فضیلت ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نبوت والی زبان سے بیان فرمائی ہے۔ یتیم اس نابالغ بچے اور بچی کو کہا جاتا ہے جس کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا ہو، ایسے بچے کے سر پر دست شفقت رکھنے والے اور اپنے بچوں کی طرح بلکہ ان سے بھی بڑھ کر اچھے طریقے سے کفالت کرنے اور اس کے مال کی حفاظت کرنے والے شخص کو جنت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب ملے گا۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں