🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. باب الغسل وحكم الجنب
غسل اور جنبی کے حکم کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 102 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
بلوغ المرام: 102، 1209
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 102
وعن علي رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقرئنا القران ما لم يكن جنبا. رواه أحمد والخمسة وهذا لفظ الترمذي وحسنه وصححه ابن حبان.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حالت جنابت کے علاوہ ہر حالت میں ہمیں قرآن مجید پڑھا دیا کرتے تھے۔“
اسے پانچوں یعنی احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ متن حدیث کے الفاظ ترمذی کے ہیں، ترمذی نے اسے حسن قرار دیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 102]
«وَعَنْ» اور سے – «عَلِيٍّ» علی – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ» تھے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يُقْرِئُنَا» ہمیں پڑھاتے تھے – «الْقُرْآنَ» قرآن – «مَا لَمْ يَكُنْ» جب تک کہ نہیں ہوتے تھے – «جُنُبًا» ناپاک (حالت جنابت میں)۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے – «وَالْخَمْسَةُ» اور پانچ نے – «وَهَذَا» اور یہ – «لَفْظُ» لفظ ہے – «التِّرْمِذِيِّ» ترمذی کے – «وَحَسَّنَهُ» اور اسے حسن قرار دیا – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے۔
اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں قرآن پڑھاتے تھے جب تک کہ آپ حالت جنابت میں نہ ہوتے۔ اسے امام احمد اور دیگر پانچ نے روایت کیا ہے، اور یہ الفاظ امام ترمذی کے ہیں، انہوں نے اسے حسن قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 102]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب في الجنب يقرأ القر آن، حديث:229، والترمذي، الطهارة، حديث:146، والنسائي، الطهارة، حديث:267، وابن ماجه، الطهارة، حديث:594، وأحمد:1 / 83.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1209
وعن أبي هريرة رضي الله عنه مثله. أخرجه أبو داود والترمذي وصححه ابن حبان.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح کی ایک روایت ہے۔ اس کی تخریج ابوداؤد اور ترمذی نے کی ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1209]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «مِثْلَهُ» اسی کی مثل۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَالتِّرْمِذِيُّ» اور ترمذی نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی کی مثل (روایت) ہے۔ اسے ابو داود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1209]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، القضاء، باب القضاء باليمين والشاهد، حديث:3610، والترمذي، الأحكام، حديث:1343، وابن حبان.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں