الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب الدعوى والبينات
دعویٰ اور دلائل کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 1217 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
سنن نسائی: 5426
مصنف ابن ابی شیبہ: 22467
السنن الكبرى للبيهقي: 21229
حدیث نمبر: 1217
وعن جابر رضي الله عنه: أن رجلين اختصما في ناقة فقال كل منهما: نتجت عندي وأقاما بينة فقضى بها رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم لمن هي في يده.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمی ایک اونٹنی کا مقدمہ عدالت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں لائے۔ ان میں سے ہر ایک کا یہ دعویٰ تھا کہ اونٹنی نے بچہ میرے ہاں جنا ہے اور دونوں نے اپنے اپنے گواہ بھی پیش کئے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے حق میں فیصلہ صادر فرمایا جس کے قبضہ میں اونٹنی تھی۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1217]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرٍ» جابر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ رَجُلَيْنِ» کہ دو آدمیوں نے – «اخْتَصَمَا» جھگڑا کیا – «فِي نَاقَةٍ» ایک اونٹنی کے بارے میں – «فَقَالَ» تو کہا – «كُلٌّ مِنْهُمَا» ان دونوں میں سے ہر ایک نے: – «نُتِجَتْ عِنْدِي» یہ میرے پاس پیدا ہوئی – «وَأَقَامَا» اور دونوں نے قائم کیا (پیش کیا) – «بَيِّنَةً» ثبوت – «فَقَضَى بِهَا» تو اس کا فیصلہ کیا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لِمَنْ» اس کے حق میں جس کے – «هِيَ فِي يَدِهِ» قبضے میں وہ تھی۔
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے ایک اونٹنی کے بارے میں جھگڑا کیا، ان میں سے ہر ایک نے کہا: یہ میرے پاس پیدا ہوئی ہے، اور دونوں نے (اپنے اپنے) ثبوت پیش کر دیے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس اونٹنی کا فیصلہ اس کے حق میں کیا جس کے قبضے میں وہ تھی۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1217]
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے ایک اونٹنی کے بارے میں جھگڑا کیا، ان میں سے ہر ایک نے کہا: یہ میرے پاس پیدا ہوئی ہے، اور دونوں نے (اپنے اپنے) ثبوت پیش کر دیے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس اونٹنی کا فیصلہ اس کے حق میں کیا جس کے قبضے میں وہ تھی۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1217]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدار قطني:4 /209، وابن نعيم لا يعرف، وفيه علل أخري.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 5426
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُوسَى:" أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَابَّةٍ لَيْسَ لِوَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةٌ فَقَضَى بِهَا بَيْنَهُمَا نِصْفَيْنِ".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو لوگ ایک جانور کے بارے میں جھگڑا لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے، ان میں سے کسی کے پاس کوئی گواہ نہ تھا، تو آپ نے اس کے آدھا کیے جانے کا فیصلہ کیا۔ [سنن نسائي/كتاب آداب القضاة/حدیث: 5426]
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک جانور کے بارے میں جھگڑتے ہوئے آئے، دلیل کسی کے پاس بھی نہیں تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ان دونوں کو نصف نصف دے دیا۔ [سنن نسائي/كتاب آداب القضاة/حدیث: 5426]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الٔرقضیة 22 (3613)، سنن ابن ماجہ/الٔوحکام 11 (2330)، (تحفة الأشراف: 9088)، مسند احمد (4/403) (ضعیف) (اس روایت کی سند اور متن دونوں میں سخت اختلاف ہے، اس کا مرسل ہونا ہی صحیح ہے، دیکھیے الإرواء رقم 2656)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 1214
وعن أبي موسى الأشعري رضي الله عنه أن رجلين اختصما إلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في دابة ليس لواحد منهما بينة فقضى بها بينهما نصفين. رواه أحمد وأبو داود والنسائي وهذا لفظه وقال: إسناده جيد.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روايت ہے كہ دو آدمیوں کا ایک جانور کے بارے میں جھگڑا ہوا۔ ان میں سے کسی کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جانور کو ان دونوں کے درمیان آدھا آدھا دینے کا فیصلہ فرمایا۔ اسے احمد، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے؟ یہ الفاظ نسائی کے ہیں۔ اس کی سند عمدہ ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1214]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ» ابو موسیٰ اشعری – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ رَجُلَيْنِ» کہ دو آدمی – «اخْتَصَمَا» جھگڑا لے کر آئے – «إِلَى رَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول کی طرف – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فِي دَابَّةٍ» ایک جانور کے بارے میں – «لَيْسَ لِوَاحِدٍ مِنْهُمَا» ان دونوں میں سے کسی ایک کے پاس نہ تھا – «بَيِّنَةٌ» کوئی ثبوت – «فَقَضَى بِهَا» تو آپ نے اس کا فیصلہ کیا – «بَيْنَهُمَا» ان دونوں کے درمیان – «نِصْفَيْنِ» آدھا آدھا۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے – «وَأَبُو دَاوُدَ» اور ابو داود نے – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی نے – «وَهَذَا لَفْظُهُ» اور یہ اسی (نسائی) کے الفاظ ہیں – «وَقَالَ» اور (انہوں نے) کہا: – «إِسْنَادُهُ جَيِّدٌ» اس کی سند عمدہ ہے۔
اور سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمی ایک جانور کے بارے میں جھگڑا لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے، ان دونوں میں سے کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا، تو آپ نے وہ جانور ان دونوں کے درمیان آدھا آدھا تقسیم کرنے کا فیصلہ فرمایا۔ اسے احمد، ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے، اور یہ نسائی کے الفاظ ہیں، اور انہوں نے کہا: اس کی سند عمدہ ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1214]
اور سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمی ایک جانور کے بارے میں جھگڑا لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے، ان دونوں میں سے کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا، تو آپ نے وہ جانور ان دونوں کے درمیان آدھا آدھا تقسیم کرنے کا فیصلہ فرمایا۔ اسے احمد، ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے، اور یہ نسائی کے الفاظ ہیں، اور انہوں نے کہا: اس کی سند عمدہ ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1214]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، القضاء، باب الرجلين يدعيان شيئًا وليس لهما بينة، حديث:3613، والنسائي، آداب القضاة، حديث:5426، والسنن الكبرٰي له:3 /487، حديث:5998.»
الحكم على الحديث:
حسن
ترقیم عوامۃ: 21566 ترقیم الشثری: -- 22467
حدثنا عبدة ، عن سعيد ، عن قتادة ، عن سعيد بن ابي بردة ، عن ابي موسى ان رجلين اختصما في دابة، فاقام كل واحد منهما البينة انها له، فقضى النبي صلى الله عليه وسلم بها بينهما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بن شعبة).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ]، وقوله: (أقام كل واحد منهما البينة) ليس هذا هو المشهور من رواية سعيد بن أبي عروبة كما في مصادر التخريج، وكما سيأتي عند المؤلف في كتاب الأقضية ١٠/ ١٦٨ برقم [٣١٠٢٨] حيث ورد فيها: (ليس لواحد منهما بينة)، وانظر: نصب الراية ٤/ ١٠٩، والبدر المنير ٩/ ٦٩١.
(٣) منقطع؛ سعيد بن أبي بردة لا يروي عن جده، لكن في كتب التاريخ رواه سعيد عن أبيه عن جده، وسعيد وقتادة لا يبعد من مثلهما رواية الخبر مرة متصلًا ومرة مرسلًا، والحديث أخرجه أحمد (١٩٦٠٣)، وأبو داود (٣٦١٣)، والنسائي ٨/ ٢٤٨، وابن ماجه (٢٣٣٠)، والحاكم ٤/ ٩٤، والترمذي في العلل ١/ ٥٦٥، والطحاوي في شرح المشكل (٤٧٥٣)، والبيهقي ١٠/ ٢٥٤، والبزار (٣٠٩٨).
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ دو آدمیوں کا ایک جانور کے بارے میں جھگڑا ہوگیا اور ہر ایک نے گواہ پیش کر دئیے کہ وہ اس کا ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا دونوں کے لئے فیصلہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22467]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال البيهقي: ذكر الاختلاف فيه على قتادة وقال هو معلول . قال النسائي: قال النسائي إسناده جيد . قال سعد الشثري: منقطع؛ سعيد بن أبي بردة لا يروي عن جده، لكن في كتب التاريخ رواه سعيد عن أبيه عن جده، وسعيد وقتادة لا يبعد من مثلهما رواية الخبر مرة متصلًا ومرة مرسلًا، والحديث .»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7124، 7123، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5439 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5954، 5955، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3613، (3/344) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2330، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11485، 11486، 21273، 21288، 21289، 21290، 21292، 21299، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19912، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7280، والبزار فى «مسنده» برقم: 3098، 3097، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22470، 31028، 31077، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4751، 4752، 4756، 4757، 4755، 4753، 4754، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2، ترقيم محمد عوامة: 21566»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7124، 7123، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5439 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5954، 5955، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3613، (3/344) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2330، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11485، 11486، 21273، 21288، 21289، 21290، 21292، 21299، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19912، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7280، والبزار فى «مسنده» برقم: 3098، 3097، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22470، 31028، 31077، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4751، 4752، 4756، 4757، 4755، 4753، 4754، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2، ترقيم محمد عوامة: 21566»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 21229
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَآبَاذِيُّ، ثنا أَبُو قِلَابَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَجُلَيْنِ، اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَقَامَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا شَاهِدَيْنِ، فَقَضَى بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمَا نِصْفَيْنِ.. كَذَا قَالَ: عَنْ شُعْبَةَ. وَقَدْ رُوِّينَاهُ فِيمَا مَضَى عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ مَوْصُولًا، وَعَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ مُرْسَلًا، يُخَالِفَانِ هَمَّامًا، وَهَذِهِ الرِّوَايَةُ عَنْ شُعْبَةَ فِي لَفْظِهِ، فَإِنَّهُمَا قَالَا: لَيْسَ لِوَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةٌ، وَفِي رِوَايَةِ هَمَّامٍ، وَهَذِهِ الرِّوَايَةِ: عَنْ شُعْبَةَ: فَبَعَثَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا شَاهِدَيْنِ، وَيُحْتَمَلُ - عَلَى الْبُعْدِ - أَنْ تَكُونَا قَضِيَّتَيْنِ، وَيُحْتَمَلُ أَنْ تَكُونَ قِصَّةً وَاحِدَةً، وَالْبَيِّنَتَانِ حِينَ تَعَارَضَتَا سَقَطَتَا، فَقِيلَ: لَيْسَ لِوَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةٌ، وَقَسَمَ الشَّيْءَ بَيْنَهُمَا نِصْفَيْنِ بِحُكْمِ الْيَدِ، وَاللهُ أَعْلَمُ، وَالْحَدِيثُ مَعْلُولٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ، مَعَ الِاخْتِلَافِ فِي إِسْنَادِهِ عَلَى قَتَادَةَ.
سعید بن ابی بردہ رحمہ اللہ اپنے والد رحمہ اللہ سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ دو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جھگڑا لے کر آئے، ہر ایک نے گواہ پیش کر دیے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں میں برابر تقسیم کر دیا۔
یہ حدیث محدثین کے نزدیک معلول ہے، اس کے ساتھ ساتھ قتادہ سے اس کی سند میں اختلاف بھی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الدعوى والبينات/حدیث: 21229]
یہ حدیث محدثین کے نزدیک معلول ہے، اس کے ساتھ ساتھ قتادہ سے اس کی سند میں اختلاف بھی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الدعوى والبينات/حدیث: 21229]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
ضعيف