الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. باب الأذان
اذان کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 153 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
بلوغ المرام: 153
الفتح الربانی: 1282
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4741
المعجم الکبیر للطبرانی: 920
حدیث نمبر: 153
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إذا سمعتم النداء فقولوا مثل ما يقول المؤذن» . متفق عليه. وللبخاري عن معاوية رضي الله عنه مثله. ولمسلم عن عمر رضي الله عنه في فضل القول كما يقول المؤذن كلمة كلمة سوى الحيعلتين فيقول:" لا حول ولا قوة إلا بالله".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب تم اذان سنو تو تم بھی اسی طرح کہتے جاؤ جس طرح مؤذن کہہ رہا ہے۔ “ (بخاری و مسلم)
بخاری میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح روایت ہے۔ اور مسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے جو مؤذن کے جواب میں اسی طرح ایک ایک کلمہ کہنے کی فضیلت کے بارے میں ہے بجز «حی علی الصلاة» اور «حی علی الفلاح» کے کہ ان کلمات کی جگہ «لا حول ولا قوة إلا بالله» کہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 153]
بخاری میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح روایت ہے۔ اور مسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے جو مؤذن کے جواب میں اسی طرح ایک ایک کلمہ کہنے کی فضیلت کے بارے میں ہے بجز «حی علی الصلاة» اور «حی علی الفلاح» کے کہ ان کلمات کی جگہ «لا حول ولا قوة إلا بالله» کہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 153]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ» ابو سعید خدری – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِذَا سَمِعْتُمُ» جب تم سنو – «النِّدَاءَ» اذان – «فَقُولُوا» تو کہو – «مِثْلَ مَا» اسی کی مثل جو – «يَقُولُ» کہتا ہے – «الْمُؤَذِّنُ» مؤذن۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَلِلْبُخَارِيِّ» اور بخاری کی روایت ہے – «عَنْ مُعَاوِيَةَ» معاویہ سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «مِثْلُهُ» اسی کی مثل۔ – «وَلِمُسْلِمٍ» اور مسلم کی روایت ہے – «عَنْ عُمَرَ» عمر سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «فِي فَضْلِ» فضیلت کے بارے میں – «الْقَوْلِ» کہنے کی – «كَمَا يَقُولُ» جیسے کہتا ہے – «الْمُؤَذِّنُ» مؤذن – «كَلِمَةً كَلِمَةً» ایک ایک کلمہ – «سِوَى» سوائے – «الْحَيْعَلَتَيْنِ» دونوں حیعلوں (حی علی الصلاۃ، حی علی الفلاح) کے – «فَيَقُولُ» تو (ان پر) کہے: – «لَا حَوْلَ» نہیں ہے (گناہ سے بچنے کی) طاقت – «وَلَا قُوَّةَ» اور نہ (نیکی کی) قوت – «إِلَّا بِاللَّهِ» مگر اللہ کی توفیق سے۔
اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم اذان سنو تو اسی طرح کہو جیسے مؤذن کہتا ہے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور بخاری میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی روایت ہے۔ اور مسلم میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مؤذن کے کلمات کو ایک ایک کلمہ کر کے دہرانے کی فضیلت کے بارے میں روایت ہے، سوائے دونوں ”حی علی“ کے کہ ان پر (سننے والا) کہے: ”لا حول ولا قوۃ الا باللہ“ (اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ نیکی کرنے کی قوت)۔ [بلوغ المرام/حدیث: 153]
اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم اذان سنو تو اسی طرح کہو جیسے مؤذن کہتا ہے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور بخاری میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی روایت ہے۔ اور مسلم میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مؤذن کے کلمات کو ایک ایک کلمہ کر کے دہرانے کی فضیلت کے بارے میں روایت ہے، سوائے دونوں ”حی علی“ کے کہ ان پر (سننے والا) کہے: ”لا حول ولا قوۃ الا باللہ“ (اللہ کی توفیق کے بغیر نہ گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ نیکی کرنے کی قوت)۔ [بلوغ المرام/حدیث: 153]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، باب ما يقول إذا سمع المنادي، حديث: 611، ومسلم، الصلاة، باب استحباب القول مثل قول المؤذن لمن سمعه، حديث: 383، وحديث معاوية أخرجه البخاري، الأذان، حديث:612، وحديث عمر أخرجه مسلم، الصلاة، حديث:385.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 23866
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، وَحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حدثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَانَ إِذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ، قَالَ مِثْلَ مَا يَقُولُ، حَتَّى إِذَا بَلَغَ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، قَالَ: " لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ" .
حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مؤذن کی آواز سنتے تو وہی جملے دہراتے جو وہ کہہ رہا ہوتا تھا لیکن جب وہ حی علی الصلوۃ اور حی علی الفلاح پہنچتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لاحول ولاقوۃ الاباللہ کہتے تھے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23866]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف شريك وعاصم بن عبيد الله، ولانقطاعه، على بن الحسين لم يدرك أبا رافع
حدیث نمبر: 27189
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ كَانَ إِذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ قَالَ مِثْلَ مَا يَقُولُ، فَإِذَا قَالَ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، قَالَ: " لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ" .
حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب مؤذن کی آواز سنتے تو وہی جملے دہراتے جو وہ کہہ رہا ہوتا تھا، لیکن جب وہ «حي على الصلوة» اور «حي على الفلاح» پر پہنچتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم «لا حول ولا قوة الا بالله» کہتے تھے۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27189]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف شريك وعاصم بن عبيد الله، و على بن الحسين لم يدرك أبا رافع
حدیث نمبر: 1282
عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَانَ إِذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ، قَالَ مِثْلَ مَا يَقُولُ حَتَّى إِذَا بَلَغَ حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ قَالَ: ( (لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ) )
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیّدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت مؤذن کو (اذان دیتے ہوئے) سنتے تو جو وہ کہتا وہی آپ کہتے، حتی کہ جب وہ حَيَّ عَلَی الصَّلَاۃِ، حَيَّ عَلَی الْفَـلَاحِ پر پہنچتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ کہتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1282]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لغيره۔ أخرجه البزار في مسنده: 3868، والنسائي في عمل اليوم والليلة: 41، والطحاوي في شرح معاني الآثار: 1/ 144، والطبراني في الكبير: 924، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23866 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27731»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره۔ أخرجه البزار في مسنده : 3868
حدیث نمبر: 4741
«كان إذا سمع المؤذن قال مثل ما يقول حتى إذا بلغ: حي على الصلاة حي على الفلاح قال:» لا حول ولا قوة إلا بالله"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مؤذن کو سنتے تو ویسے ہی کہتے جیسے وہ کہتا، یہاں تک کہ جب وہ «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» (نماز کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ) کہتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» (گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکیاں کرنے کی قوت اللہ ہی کی توفیق سے ہے)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4741]
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مؤذن کو سنتے تو ویسے ہی کہتے جیسے وہ کہتا، یہاں تک کہ جب وہ «حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ» (نماز کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ) کہتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» (گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکیاں کرنے کی قوت اللہ ہی کی توفیق سے ہے)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4741]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم] عن أبي رافع. الصحيحة 2075: البغوي، ابن السني. حم. الدارمي، ابن خزيمة - معاوية.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 920
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ، قَالَ كَمَا يَقُولُ، فَإِذَا قَالَ: حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، قَالَ: " لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مؤذن اذان دیتا تو وہی الفاظ دہراتے جو وہ کہتا، اور جب وہ ”حی علی الصلاۃ“ کہتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”لا حول ولا قوة إلا بالله۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 920]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 313، حدیث 924»