الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ الْآنِيَةِ
برتنوں کا بیان
حدیث نمبر: 16
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «إذا دبغ الإهاب فقد طهر» . أخرجه مسلم.وعند الأربعة:«أيما إهاب دبغ» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”جب کچے چمڑے کو (مسالہ لگا کر) رنگ دیا جائے تو وہ پاک ہو جاتا ہے۔“ (مسلم) اور سنن اربعہ میں یہ الفاظ منقول ہیں کہ ”جونسا چمڑہ بھی رنگا جائے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 16]
«وَعَنْ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو: – «إِذَا» جب – «دُبِغَ» دباغت دی جائے (رنگا جائے) – «الْإِهَابُ» کچا چمڑا – «فَقَدْ» تو تحقیق وہ – «طَهُرَ» پاک ہو گیا۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے نکالا (روایت کیا) – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔ – «وَعِنْدَ» اور پاس (روایت میں) ہے – «الْأَرْبَعَةِ» چار (سنن والوں) کے: – «أَيُّمَا» جو کوئی بھی – «إِهَابٍ» کچا چمڑا – «دُبِغَ» دباغت دیا جائے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کچے چمڑے کو دباغت دے دی جائے تو وہ پاک ہو جاتا ہے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور چاروں (سنن کے مؤلفین) کے ہاں یہ الفاظ ہیں: ”جس کچے چمڑے کو بھی دباغت دے دی جائے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 16]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کچے چمڑے کو دباغت دے دی جائے تو وہ پاک ہو جاتا ہے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور چاروں (سنن کے مؤلفین) کے ہاں یہ الفاظ ہیں: ”جس کچے چمڑے کو بھی دباغت دے دی جائے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 16]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الحيض، باب طهارة جلود الميتة بالدباغ، حديث:366، وأبوداود، اللباس، حديث:4123، والترمذي، اللباس، حديث:1728، وابن ماجه، اللباس، حديث:3609، والنسائي، الفرع والعتيرة، حديث:4246.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7305
7305- عن عبد الله بن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أيما إهاب دُبغَ فقد طهُرَ.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الدارقطني في السنن (1/48) وفي العلل (12/365) عن أبي بكر النيسابوري (واسمه عبد الله بن محمد بن زياد)-، وأبو الشيخ الأصبهاني في طبقات المحدثين بأصبهان (4/48) عن عبد الله بن الحسين بن زهير النيسابوري- كلاهما عن محمد بن عقيل بن خويلد الخزاعي، حدثنا حفص بن عبد الله، ثنا إبراهيم بن طهمان، عن أيوب، عن نافع، عن ابن عمر فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن