الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ الْآنِيَةِ
برتنوں کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 18 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 18
سنن دارقطنی: 98
السنن الكبرى للبيهقي: 64
حدیث نمبر: 18
وعن ميمونة رضي الله عنها قالت: مر النبي صلى الله عليه وآله وسلم بشاة يجرونها، فقال: «لو أخذتم إهابها؟» فقالوا: إنها ميتة، فقال: «يطهرها الماء والقرظ» . أخرجه أبو داود والنسائي.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک مردہ بکری کے پاس سے ہوا جسے لوگ گھسیٹتے ہوئے لئے جا رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ”کاش تم نے اس کی کھال ہی اتار لی ہوتی۔“ اس پر وہ بولے، (یا رسول اللہ!) وہ تو مری ہوئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ سن کر فرمایا پھر کیا ہوا؟) ”اس کو پانی اور کیکر کی چھال پاک کر دیتی ہے۔“ (ابوداؤد، نسائی) [بلوغ المرام/حدیث: 18]
«وَعَنْ» اور سے – «مَيْمُونَةَ» میمونہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «مَرَّ» گزرے – «النَّبِيُّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «بِشَاةٍ» ایک بکری کے پاس سے – «يَجُرُّونَهَا» جسے وہ گھسیٹ رہے تھے، – «فَقَالَ» تو (آپ نے) فرمایا: – «لَوْ» کاش (کیوں نہ) – «أَخَذْتُمْ» تم لے لیتے – «إِهَابَهَا» اس کا چمڑا؟ – «فَقَالُوا» تو انہوں نے کہا: – «إِنَّهَا» بیشک وہ تو – «مَيْتَةٌ» مردار ہے، – «فَقَالَ» تو (آپ نے) فرمایا: – «يُطَهِّرُهَا» اسے پاک کر دیتا ہے – «الْمَاءُ» پانی – «وَالْقَرَظُ» اور ببول کے پتے (یا کیکر کے پتے)۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے نکالا (روایت کیا) – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی نے۔
اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک بکری کے پاس سے گزرے جسے لوگ گھسیٹ رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کا چمڑا کیوں نہ لے لیا؟“ تو انہوں نے کہا: بیشک یہ تو مردار ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پانی اور قرظ (ببول کے پتے) پاک کر دیتے ہیں۔“ اسے ابوداود اور نسائی نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 18]
اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک بکری کے پاس سے گزرے جسے لوگ گھسیٹ رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کا چمڑا کیوں نہ لے لیا؟“ تو انہوں نے کہا: بیشک یہ تو مردار ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پانی اور قرظ (ببول کے پتے) پاک کر دیتے ہیں۔“ اسے ابوداود اور نسائی نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 18]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، اللباس، باب في أهب الميتة، حديث:4126، والنسائي، الفرع العتيرة، حديث:4253.»
الحكم على الحديث:
حسن
ترقیم العلمیہ : 94 ترقیم الرسالہ : -- 98
نا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ . ح ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ ، قَالا: ثنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ يُونُسَ ، وَعُقَيْلٍ جَمِيعًا، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ، فَقَالَ:" هَلا انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا؟"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا مَيْتَةٌ، قَالَ: إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا . زَادَ عَقِيلٌ: أَوَلَيْسَ فِي الْمَاءِ وَالدِّبَاغِ مَا يُطَهِّرُهَا". وَقَالَ ابْنُ هَانِئٍ:" أَوَلَيْسَ فِي الْمَاءِ وَالْقَرَظِ مَا يُطَهِّرُهَا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا: ”تم اس کی کھال کو استعمال کیوں نہیں کرتے؟“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ مردار ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صرف اسے کھانا حرام ہے۔“ عقیل نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں ”کیا پانی اور دباغت کے ذریعے اسے پاک نہیں کیا جا سکتا۔“ ابن ہانی کی روایت کے یہ الفاظ ہیں: ”کیا پانی اور کیکر کی چھال کے ذریعہ اسے پاک نہیں کیا جا سکتا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 98]
ترقیم العلمیہ: 94
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1492، 2221، 5531، 5532، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 363، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1829، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1280، 1282، 1284، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4246، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4120، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1727، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2031، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 98، 99، 100، 101، 102، 103، 104، 105، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 498، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2030»
«قال الدارقطني: هذه أسانيد صحاح، البدر المنير فى تخريج الأحاديث والآثار الواقعة فى الشرح الكبير: 601/1»
«قال الدارقطني: هذه أسانيد صحاح، البدر المنير فى تخريج الأحاديث والآثار الواقعة فى الشرح الكبير: 601/1»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 64
أَخْبَرَنَا الْفَقِيهُ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَارِثِيُّ، أنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ يُونُسَ، وَعَقِيلٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ مَيِّتَةٍ فَقَالَ:" هَلَّا انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهَا مَيْتَةٌ؟ فَقَالَ:" إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا". زَادَ عَقِيلٌ:" أَوَلَيْسَ فِي الْمَاءِ وَالْقَرَظِ مَا يُطَهِّرُهَا".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک مردہ بکری کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کے چمڑے سے نفع کیوں نہ حاصل کر لیا؟“ انہوں نے کہا: وہ تو مردار ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا صرف کھانا حرام ہے۔“ عقیل نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں کہ کیا پانی اور کیکر کی چھال نہیں ہے جو اس کو پاک کر دیتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 64]
تخریج الحدیث: «حسن۔ أخرجه الدارقطني 1/41»
الحكم على الحديث:
حسن