🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب الحث على الخشوع في الصلاة
نماز میں خشوع و خضوع کی ترغیب کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 189 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 189
الفتح الربانی: 11675
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 189
وعن أبي ذر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا قام أحدكم في الصلاة فلا يمسح الحصى،‏‏‏‏ فإن الرحمة تواجهه» . رواه الخمسة بإسناد صحيح،‏‏‏‏ وزاد أحمد:«‏‏‏‏واحدة أو دع» .‏‏‏‏ وفي الصحيح عن معيقيب نحوه بغير تعليل.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” جب تم میں سے کوئی شخص نماز ادا کر رہا ہو تو (سجدہ گاہ) سے سنگریزوں (کنکریوں) کو اپنے ہاتھ سے نہ ہٹائے۔ کیونکہ (اس وقت) رحمت خداوندی نمازی کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔“
اسے پانچوں یعنی احمد، ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ مسند احمد میں اتنا اضافہ ہے کہ (اگر کنکریاں ہٹانا ہی ہیں تو) ” ایک مرتبہ ہٹا دو یا چھوڑ دو۔ “ اور صحیح بخاری میں یہی روایت معیقیب سے مروی ہے اس میں سبب کا بیان نہیں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 189]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي ذَرٍّ» ابو ذر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِذَا قَامَ» جب کھڑا ہو – «أَحَدُكُمْ» تم میں سے کوئی – «فِي الصَّلَاةِ» نماز میں – «فَلَا يَمْسَحِ» تو نہ ہٹائے (برابر کرے) – «الْحَصَى» کنکریوں کو – «فَإِنَّ الرَّحْمَةَ» کیونکہ رحمت – «تُوَاجِهُهُ» اس کے سامنے ہوتی ہے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْخَمْسَةُ» پانچوں (ائمہ) نے – «بِإِسْنَادٍ صَحِيحٍ» صحیح سند کے ساتھ – «وَزَادَ» اور اضافہ کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے: – «وَاحِدَةً» ایک بار – «أَوْ دَعْ» یا چھوڑ دے۔ – «وَفِي الصَّحِيحِ» اور صحیح (بخاری و مسلم) میں ہے – «عَنْ مُعَيْقِيبٍ» معیقیب سے – «نَحْوُهُ» اسی طرح – «بِغَيْرِ تَعْلِيلٍ» وجہ بیان کیے بغیر۔
اور سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز میں کھڑا ہو تو کنکریوں کو نہ ہٹائے، کیونکہ رحمت اس کے سامنے ہوتی ہے۔“ اسے پانچوں (احمد، ابو داود، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ) نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور احمد نے یہ اضافہ کیا ہے: ”ایک بار (ہٹا لے) یا (بالکل) چھوڑ دے۔“ اور صحیح میں سیدنا معیقیب رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی روایت ہے مگر وجہ بیان کیے بغیر۔ [بلوغ المرام/حدیث: 189]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب في مسح الحصي في الصلاة، حديث:945، والترمذي، الصلاة، حديث:379، والنسائي، الصلاة، حديث:1192، وابن ماجه، الصلاة، حديث:1027، وأحمد:5 /150، وحديث معيقيب أخرجه البخاري، العمل في الصلاة، حديث: 1207، ومسلم، الصلاة، حديث:546.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11675
عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنْ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى مَسْحِ الْحِصَى فَقَالَ ”وَاحِدَةً أَوْ دَعْ“
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک ایک مسئلہ دریافت کیا،یہاں تک کہ میں نے یہ بھی پوچھا کہ (نماز کے دوران سجدہ والی جگہ سے) کنکریوں کو ہٹانا یا صاف کرنا کیسا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک دفعہ ہٹا سکتے ہو یا پھر یہ بھی رہنے دو (تو بہتر ہے)۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11675]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لكن من حديث ابي ذر الغفاري، اخرجه ابن ابي شيبة: 1/ 411، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23664 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23664»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح لكن من حديث ابي ذر الغفاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں