الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب المساجد
مساجد کا بیان
حدیث نمبر: 207
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «ما أمرت بتشييد المساجد» . أخرجه أبو داود وصححه ابن حبان.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مجھے مساجد کی آرائش و زیبائش (بناؤ سنوار) کا حکم نہیں دیا گیا۔“
اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ ابن حبان نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 207]
اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ ابن حبان نے اس کو صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 207]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَا أُمِرْتُ» مجھے حکم نہیں دیا گیا – «بِتَشْيِيدِ» بلند و پختہ (مزین) بنانے کا – «الْمَسَاجِدِ» مسجدوں کو۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے مسجدوں کو بلند و بالا اور مزین بنانے کا حکم نہیں دیا گیا۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 207]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے مسجدوں کو بلند و بالا اور مزین بنانے کا حکم نہیں دیا گیا۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 207]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب في بناء المساجد، حديث:448، وابن حبان (الإحسان): 3 /70، سفيان الثوري مدلس وعنعن.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 1209
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح کی ایک روایت ہے۔ اس کی تخریج ابوداؤد اور ترمذی نے کی ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1209]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1209]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، القضاء، باب القضاء باليمين والشاهد، حديث:3610، والترمذي، الأحكام، حديث:1343، وابن حبان.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1269
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من تشبه بقوم فهو منهم» أخرجه أبو داود وصححه ابن حبان.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا“ جس کسی نے دوسری قوم سے مشابہت کی پس وہ انہی میں سے ہے۔“ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1269]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1269]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، اللباس، باب في لبس الشهرة، حديث:4031، وأحمد:2 /50، 92، وابن حبان.»
الحكم على الحديث:
حسن