الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. باب صفة الصلاة
نماز کی صفت کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 251 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 251
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4400
حدیث نمبر: 251
وعن أبي بكر الصديق رضي الله عنه أنه قال لرسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: علمني دعاء أدعو به في صلاتي قال: «قل: اللهم إني ظلمت نفسي ظلما كثيرا ولا يغفر الذنوب إلا أنت فاغفر لي مغفرة من عندك وارحمني إنك أنت الغفور الرحيم» . متفق عليه.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی کہ مجھے ایسی دعا سکھائیں جسے میں اپنی نماز میں پڑھا کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہ دعا پڑھا کرو «اللهم إني ظلمت نفسي ظلما كثيرا ولا يغفر الذنوب إلا أنت فاغفر لي مغفرة من عندك وارحمني إنك أنت الغفور الرحيم» اے پروردگار! میں نے اپنی جان پر بہت ہی ظلم کیا ہے۔ تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں۔ لہذا تو مجھے اپنی جناب سے معاف فرما دے اور مجھ پر رحم فرما۔ بیشک تو ہی بخشنے والا اور ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 251]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ» ابو بکر صدیق – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّهُ قَالَ» کہ انہوں نے کہا – «لِرَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «عَلِّمْنِي» مجھے سکھا دیجیے – «دُعَاءً» کوئی دعا – «أَدْعُو بِهِ» جو میں مانگا کروں – «فِي صَلَاتِي» اپنی نماز میں۔ – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «قُلْ» کہو: – «اللَّهُمَّ» اے اللہ! – «إِنِّي ظَلَمْتُ» بے شک میں نے ظلم کیا – «نَفْسِي» اپنی جان پر – «ظُلْمًا كَثِيرًا» بہت زیادہ ظلم – «وَلَا يَغْفِرُ» اور نہیں بخشتا – «الذُّنُوبَ» گناہوں کو – «إِلَّا أَنْتَ» مگر تو ہی – «فَاغْفِرْ لِي» پس مجھے بخش دے – «مَغْفِرَةً» ایسی بخشش – «مِنْ عِنْدِكَ» اپنی طرف سے – «وَارْحَمْنِي» اور مجھ پر رحم فرما – «إِنَّكَ أَنْتَ» بے شک تو ہی – «الْغَفُورُ» بہت بخشنے والا – «الرَّحِيمُ» نہایت رحم کرنے والا ہے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: مجھے کوئی ایسی دعا سکھا دیجیے جو میں اپنی نماز میں مانگا کروں۔ آپ نے فرمایا: ”کہو: اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت زیادہ ظلم کیا ہے اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا، پس تو اپنی طرف سے مجھے خاص بخشش عطا فرما اور مجھ پر رحم فرما، بے شک تو ہی بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 251]

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأذان، باب الدعاء قبل السلام، حديث:834، ومسلم، الذكر والدعاء، باب استحباب خفض الصوت بالذكر، حديث:2705.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4400
«قل اللهم إني ظلمت نفسي ظلما كثيرا وإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت فاغفر لي مغفرة من عندك وارحمني إنك أنت الغفور الرحيم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کہو: اے اللہ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو نہیں بخشتا، پس مجھے اپنی طرف سے بخشش عطا فرما اور مجھ پر رحم فرما، بے شک تو ہی بخشنے والا، رحم فرمانے والا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4400]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت ن هـ] عن ابن عمر وأبي بكر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح