🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. باب صفة الصلاة
نماز کی صفت کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 258 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 258
مشکوۃ المصابیح: 974
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 258
وعن أبي أمامة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من قرأ اية الكرسي دبر كل صلاة مكتوبة لم يمنعه من دخول الجنة إلا الموت» .رواه النسائي وصححه ابن حبان. وزاد فيه الطبراني: «‏‏‏‏وقل هو الله أحد» .‏‏‏‏
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ رویت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس شخص نے ہر فرض نماز ادا کرنے کے بعد آیت الکرسی پڑھی، اس کو جنت میں داخل ہونے سے موت کے سوا اور کوئی چیز روکنے والی نہیں۔“ (مرتے ہی جنت میں داخل ہو جائے گا بشرطیکہ عقیدہ توحید صحیح ہو۔)
اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح قرار دیا ہے نیز طبرانی نے اس میں اتنا اضافہ کیا ہے کہ ” «قل هو الله أحد» بھی پڑھے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 258]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي أُمَامَةَ» ابو امامہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَنْ قَرَأَ» جس نے پڑھی – «آيَةَ الْكُرْسِيِّ» آیت الکرسی – «دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ» ہر نماز کے بعد – «مَكْتُوبَةٍ» فرض – «لَمْ يَمْنَعْهُ» اسے نہیں روکتی – «مِنْ دُخُولِ الْجَنَّةِ» جنت میں داخل ہونے سے – «إِلَّا الْمَوْتُ» مگر موت۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «النَّسَائِيُّ» نسائی نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے۔ – «وَزَادَ فِيهِ» اور اس میں اضافہ کیا – «الطَّبَرَانِيُّ» طبرانی نے: – «وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» اور قل ہو اللہ احد۔
اور سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی، اسے جنت میں داخل ہونے سے موت کے سوا کوئی چیز نہیں روکتی۔“ اسے نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ اور طبرانی نے اس میں یہ اضافہ کیا ہے: ”اور قل ہو اللہ احد (بھی پڑھی)۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 258]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي في الكبرٰي، حديث:9928 [وعمل اليوم والليلة، حديث: 100 وهذا جزء من الكبرٰي] ، وابن حبان في كتاب الصلاة، كما في الترغيب والترهيب للمنذري، حديث:2373 وسنده حسن.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 974
974 - وَعَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَعْوَادِ هَذَا الْمِنْبَرِ يَقُولُ:"مَنْ قَرَأَ آيَةَ الْكُرْسِيِّ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ لَمْ يَمْنَعْهُ دُخُولَ الْجَنَّةِ إِلَّا الْمَوْتُ، وَمَنْ قَرَأَهَا حِينَ يَأْخُذُ مَضْجَعَهُ، آمَنَهُ اللَّهُ عَلَى دَارِهِ وَدَارِ جَارِهِ، وَأَهْلِ دُوَيْرَاتٍ حَوْلَهُ"، رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ"، وَقَالَ: إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو منبر کی سیڑھیوں پر فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھتا ہے تو اس کو دخولِ جنت سے صرف موت روکے ہوئے ہے اور جو شخص سونے کے لیے اپنے بستر پر لیٹتے وقت اسے پڑھتا ہے تو اللہ اس کے گھر کو، اس کے پڑوسی کے گھر اور اس کے آس پاس کے گھر والوں کو امن عطا کر دیتا ہے۔“ بیہقی فی شعب الایمان، اور انہوں نے کہا: اس کی سند ضعیف ہے۔ اسنادہ موضوع۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 974]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده موضوع، رواه البيھقي في شعب الإيمان (2395)
٭ فيه نھشل بن سعيد: کذاب، و فيه علل أخري و لآية الکرسي حديث حسن عند النسائي في الکبري (9928) و عمل اليوم والليلة (100)»
قال الشيخ الألباني: مَوْضُوع
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده موضوع

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں