🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. باب صلاة التطوع
نفل نماز کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 293 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 293
المعجم الکبیر للطبرانی: 3947
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 293
وعن أبي أيوب الأنصاري أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «الوتر حق على كل مسلم من أحب أن يوتر بخمس فليفعل ومن أحب أن يوتر بثلاث فليفعل ومن أحب أن يوتر بواحدة فليفعل» ‏‏‏‏. رواه الأربعة إلا الترمذي وصححه ابن حبان ورجح النسائي وقفه.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ ” وتر ہر مسلمان پر حق ہے (اس کا ادا کرنا ضروری ہے) جسے پانچ وتر پڑھنا پسند ہو تو ایسا کرے اور جسے تین وتر پسند ہوں تو وہ اس طرح کرے اور جسے ایک وتر پڑھنا پسند ہو تو وہ ایسا کرے۔“
ترمذی کے علاوہ اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے البتہ نسائی نے اس کے موقوف ہونے کو ترجیح دی ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 293]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ» ابو ایوب انصاری – «أَنَّ» کہ – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «الْوِتْرُ» وتر – «حَقٌّ» حق (ثابت) ہے – «عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ» ہر مسلمان پر – «مَنْ أَحَبَّ» جو پسند کرے – «أَنْ يُوتِرَ» کہ وتر پڑھے – «بِخَمْسٍ» پانچ (رکعات) کے ساتھ – «فَلْيَفْعَلْ» تو وہ ایسا کرے – «وَمَنْ أَحَبَّ» اور جو پسند کرے – «أَنْ يُوتِرَ» کہ وتر پڑھے – «بِثَلَاثٍ» تین کے ساتھ – «فَلْيَفْعَلْ» تو وہ ایسا کرے – «وَمَنْ أَحَبَّ» اور جو پسند کرے – «أَنْ يُوتِرَ» کہ وتر پڑھے – «بِوَاحِدَةٍ» ایک کے ساتھ – «فَلْيَفْعَلْ» تو وہ ایسا کرے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْأَرْبَعَةُ» چاروں (ائمہ) نے – «إِلَّا التِّرْمِذِيَّ» سوائے ترمذی کے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے – «وَرَجَّحَ» اور راجح قرار دیا – «النَّسَائِيُّ» نسائی نے – «وَقْفَهُ» اس کے موقوف ہونے کو۔
اور سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وتر ہر مسلمان پر حق ہے، جو پانچ رکعت وتر پڑھنا پسند کرے وہ ایسا کر لے، جو تین رکعت وتر پڑھنا پسند کرے وہ ایسا کر لے اور جو ایک رکعت وتر پڑھنا پسند کرے وہ ایسا کر لے۔“ اسے ترمذی کے سوا چاروں (ابو داود، نسائی، ابن ماجہ) نے روایت کیا ہے، ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور نسائی نے اس کے موقوف ہونے کو راجح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 293]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب كم الوتر؟، حديث:1422، والنسائي، قيام الليل، حديث:1711، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1190، وابن حبان (الموارد)، حديث:670.* المرفوع والموقوف، صحيحان كلاهما، ولم أرلمضعفه حجة.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3947
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، ثَنَا قُرَيْشُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْوِتْرُ حَقٌّ فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِخَمْسٍ فَلْيُوتِرْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِثَلَاثٍ فَلْيُوتِرْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوتِرَ بِوَاحِدَةٍ فَلْيُوتِرْ.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر حق ہے، جو پانچ رکعت وتر پڑھنا چاہے پڑھے، جو تین رکعت پڑھنا چاہے پڑھے، اور جو ایک رکعت پڑھنا چاہے پڑھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3947]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 147، حدیث 3962»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں