الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. باب صلاة المسافر والمريض
مسافر اور مریض کی نماز کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 341 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 341
حدیث نمبر: 341
عن عائشة رضي الله عنها قالت: أول ما فرضت الصلاة ركعتين فأقرت صلاة السفر وأتمت صلاة الحضر. متفق عليه وللبخاري:" ثم هاجر ففرضت أربعا وأقرت صلاة السفر على الأول." زاد أحمد:" إلا المغرب فإنها وتر النهار وإلا الصبح فإنها تطول فيها القراءة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ابتداء میں دو رکعت فرض کی گئی تھیں (سفر و حضر میں جتنی نماز فرض کی گئی وہ دو رکعت تھی) پھر سفر کی نماز کو برقرار رکھا گیا (یعنی دو رکعات) اور حضر کی نماز کو پورا کر دیا گیا (یعنی چار رکعات) (بخاری و مسلم) اور بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کی تو چار رکعت فرض کر دی گئیں اور سفر کی نماز پہلی حالت پر برقرار رکھی گئی۔ احمد نے اتنا اضافہ کیا ہے سوائے نماز مغرب کے کیونکہ وہ دن کے وتر ہیں اور بجز صبح کی نماز کیونکہ اس نماز میں قرآت لمبی کی جاتی ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 341]
«عَنْ» سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «أَوَّلَ مَا» شروع میں جب – «فُرِضَتِ» فرض کی گئی – «الصَّلَاةُ» نماز – «رَكْعَتَيْنِ» دو رکعتیں – «فَأُقِرَّتْ» پس برقرار رکھی گئی – «صَلَاةُ السَّفَرِ» سفر کی نماز – «وَأُتِمَّتْ» اور پوری (زیادہ) کر دی گئی – «صَلَاةُ الْحَضَرِ» حضر (اقامت) کی نماز۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَلِلْبُخَارِيِّ» اور بخاری کی روایت میں ہے: – «ثُمَّ» پھر – «هَاجَرَ» آپ نے ہجرت کی – «فَفُرِضَتْ» تو فرض کی گئیں – «أَرْبَعًا» چار (رکعتیں) – «وَأُقِرَّتْ» اور برقرار رکھی گئی – «صَلَاةُ السَّفَرِ» سفر کی نماز – «عَلَى الْأَوَّلِ» پہلی (حالت) پر۔ – «زَادَ» اضافہ کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے: – «إِلَّا» سوائے – «الْمَغْرِبَ» مغرب کے – «فَإِنَّهَا» کیونکہ وہ – «وِتْرُ النَّهَارِ» دن کا وتر ہے – «وَإِلَّا» اور سوائے – «الصُّبْحَ» صبح کے – «فَإِنَّهَا» کیونکہ اس میں – «تُطَوَّلُ» لمبی کی جاتی ہے – «فِيهَا» اس میں – «الْقِرَاءَةُ» قراءت۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: شروع میں نماز دو دو رکعتیں فرض کی گئی تھی، پھر سفر کی نماز (اسی حالت پر) برقرار رکھی گئی اور حضر (اقامت) کی نماز پوری (چار) کر دی گئی۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور بخاری کی روایت میں ہے: ”پھر آپ نے ہجرت کی تو (حضر کی نماز) چار رکعتیں فرض کر دی گئی اور سفر کی نماز پہلی حالت پر برقرار رکھی گئی۔“ اور احمد نے یہ اضافہ کیا: ”سوائے مغرب کے، کیونکہ وہ دن کا وتر ہے، اور سوائے صبح کے، کیونکہ اس میں قراءت لمبی کی جاتی ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 341]
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: شروع میں نماز دو دو رکعتیں فرض کی گئی تھی، پھر سفر کی نماز (اسی حالت پر) برقرار رکھی گئی اور حضر (اقامت) کی نماز پوری (چار) کر دی گئی۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور بخاری کی روایت میں ہے: ”پھر آپ نے ہجرت کی تو (حضر کی نماز) چار رکعتیں فرض کر دی گئی اور سفر کی نماز پہلی حالت پر برقرار رکھی گئی۔“ اور احمد نے یہ اضافہ کیا: ”سوائے مغرب کے، کیونکہ وہ دن کا وتر ہے، اور سوائے صبح کے، کیونکہ اس میں قراءت لمبی کی جاتی ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 341]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلاة، باب كيف فرضت الصلوات في الإسراء، حديث:350، ومسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة المسافرين وقصرها، حديث:685، وحديث ((ثم هاجر....)) أخرجه البخاري، حديث: 3935، وحديث ((إلا المغرب فإنها وترالنهار)) أخرجه أحمد:6 /241، 272 وهو حديث صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 457
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قال:" فُرِضَتِ الصَّلَاةُ عَلَى لِسَانِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا وَفِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ وَفِي الْخَوْفِ رَكْعَةً".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ نماز بزبان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضر میں چار رکعت، سفر میں دو رکعت، اور خوف میں ایک رکعت فرض کی گئی ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الصلاة/حدیث: 457]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی حضر کی نماز چار رکعت، سفر کی نماز دو رکعت اور خوف کی نماز ایک رکعت فرض کی گئی۔“ [سنن نسائي/كتاب الصلاة/حدیث: 457]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المسافرین حدیث 6 (687)، سنن ابی داود/الصلاة 287 (1247)، سنن ابن ماجہ/إقامة 73 (1068)، (تحفة الأشراف: 6380)، بدون الشطر الأخیر، حم1/237، 243، 254، 355، ویأتی عند المؤلف (برقم: 1442، 1443، 1533) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی خوف کی حالت میں ایک ہی رکعت پر اکتفا کرے تو جائز ہے، کئی ایک صحابہ کرام اور ائمہ عظام اس کے قائل بھی ہیں، حذیفہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں اس کی صراحت بھی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 1442
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبٍ، قال: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، قال: حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ، قال: حَدَّثَنِي زَيْدٌ، عَنْ أَيُّوبَ وَهُوَ ابْنُ عَائِذٍ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ، عَنْ مُجَاهِدٍ أَبِي الْحَجَّاجِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قال:" فُرِضَتْ صَلَاةُ الْحَضَرِ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعًا، وَصَلَاةُ السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ، وَصَلَاةُ الْخَوْفِ رَكْعَةً".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ حضر (اقامت) کی نماز تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر چار رکعتیں فرض ہوئیں، اور سفر کی نماز دو رکعت، اور خوف کی نماز ایک رکعت ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب تقصير الصلاة فى السفر/حدیث: 1442]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ: ”گھر کی نماز تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی چار رکعت، سفر کی نماز دو رکعت اور خوف کی نماز ایک رکعت فرض کی گئی ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب تقصير الصلاة فى السفر/حدیث: 1442]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 457 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: حذیفہ رضی اللہ عنہ کی روایت میں اس کی صراحت ہے، بعض صحابہ کرام اور ائمہ عظام اس کے قائل بھی ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 6646
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ الْكِنْدِيَّ، ابْنَ أُخْتِ النَّمِرِ ، يَقُولُ: فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ زِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ، وَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ.
سیدنا سائب بن یزید کندی رضی اللہ عنہ، جو نمر کے بھانجے تھے، فرماتے ہیں: نماز دو دو رکعتیں فرض کی گئی تھی، پھر حضر (اقامت) کی نماز میں اضافہ کر دیا گیا، اور سفر کی نماز اسی حالت پر برقرار رکھی گئی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6646]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 155، حدیث 6676»
حدیث نمبر: 6647
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: فُرِضَتِ الصَّلَاةُ رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ زِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ وَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ ".
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نماز دو دو رکعتیں فرض کی گئی تھی، پھر حضر کی نماز میں اضافہ کر دیا گیا، اور سفر کی نماز اسی حالت پر برقرار رکھی گئی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6647]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 155، حدیث 6677»