الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. باب صلاة العيدين
نماز عیدین کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 387 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 387
المعجم الکبیر للطبرانی: 2026
حدیث نمبر: 387
وعن أنس رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم لا يغدو يوم الفطر حتى يأكل تمرات. أخرجه البخاري. وفي رواية معلقة ووصلها أحمد: ويأكلهن أفرادا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عید الفطر کیلئے نکلنے سے پہلے چند کھجوریں تناول فرمایا کرتے تھے اور طاق عدد میں کھجوریں کھایا کرتے تھے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے اور ایک معلق روایت میں بھی ایسا ہے اور احمد نے موصول روایت میں ذکر کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کھجوروں کو ایک ایک کر کے تناول فرماتے تھے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 387]
«وَعَنْ» اور سے – «أَنَسٍ» انس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ» تھے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا يَغْدُو» صبح نہیں نکلتے تھے – «يَوْمَ الْفِطْرِ» عید الفطر کے دن – «حَتَّى يَأْكُلَ» یہاں تک کہ کھا لیتے – «تَمَرَاتٍ» کچھ کھجوریں۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ» اور ایک روایت میں – «مُعَلَّقَةٍ» جو معلق ہے – «وَوَصَلَهَا» اور اسے موصول بیان کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے: – «وَيَأْكُلُهُنَّ» اور آپ انہیں کھاتے – «أَفْرَادًا» طاق (عدد میں)۔
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر کے دن کچھ کھجوریں کھائے بغیر (عیدگاہ کی طرف) نہیں نکلتے تھے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ اور (بخاری کی) ایک معلق روایت میں، جسے احمد نے موصول بیان کیا ہے، یہ ہے: ”اور آپ انہیں طاق عدد میں کھاتے تھے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 387]
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر کے دن کچھ کھجوریں کھائے بغیر (عیدگاہ کی طرف) نہیں نکلتے تھے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ اور (بخاری کی) ایک معلق روایت میں، جسے احمد نے موصول بیان کیا ہے، یہ ہے: ”اور آپ انہیں طاق عدد میں کھاتے تھے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 387]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، العيدين، باب الأكل يوم الفطرقبل الخروج، حديث:953، وأحمد:3 /126، 232، وابن ماجه، الصيام، حديث:1754، وابن خزيمة، حديث:1429.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2026
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ الْعِجْلِيُّ ، ثَنَا نَاصِحٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَغْدُو يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَأْكُلَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے دن سات کھجوریں کھائے بغیر نماز کے لیے نہیں نکلتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2026]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 247، حدیث 2039»