الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب قسم الصدقات
صدقات کی تقسیم کا بیان
حدیث نمبر: 520
عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا تحل الصدقة لغني إلا لخمسة: لعامل عليها، أو رجل اشتراها بماله، أو غارم، أو غاز في سبيل الله، أو مسكين تصدق عليه منها فأهدى منها لغني» . رواه أحمد وأبو داود وابن ماجه، وصححه الحاكم وأعل بالإرسال.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کسی مالدار کے لیے صدقہ حلال نہیں سوائے پانچ قسم کے مالداروں کے۔ زکوٰۃ کا مال اکٹھا کرنے والا، وہ شخص جو اپنے مال سے صدقے کی کوئی چیز خریدے، مقروض، فی سبیل اللہ جہاد کرنے والا اور، مسکین کو جو صدقے میں ملے وہ اس میں سے کچھ مالدار کو تحفے کے طور پر دیدے۔“
اسے احمد، ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور اسے مرسل ہونے کی وجہ سے معلول قرار دیا گیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 520]
اسے احمد، ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور اسے مرسل ہونے کی وجہ سے معلول قرار دیا گیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 520]
«عَنْ» سے – «أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ» ابو سعید خدری – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا تَحِلُّ» حلال نہیں – «الصَّدَقَةُ» زکاۃ – «لِغَنِيٍّ» کسی مالدار کے لیے – «إِلَّا لِخَمْسَةٍ» مگر پانچ (قسم کے لوگوں) کے لیے: – «لِعَامِلٍ عَلَيْهَا» اس پر کام کرنے والے (عامل) کے لیے – «أَوْ رَجُلٍ» یا وہ آدمی – «اشْتَرَاهَا» جس نے اسے خریدا – «بِمَالِهِ» اپنے مال سے – «أَوْ غَارِمٍ» یا قرض دار – «أَوْ غَازٍ» یا جہاد کرنے والا – «فِي سَبِيلِ اللَّهِ» اللہ کی راہ میں – «أَوْ مِسْكِينٍ» یا وہ مسکین – «تُصُدِّقَ عَلَيْهِ» جس پر صدقہ کیا گیا – «مِنْهَا» اس میں سے – «فَأَهْدَى» پھر اس نے ہدیہ کر دیا – «مِنْهَا» اس میں سے – «لِغَنِيٍّ» کسی مالدار کو۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے – «وَأَبُو دَاوُدَ» اور ابو داود نے – «وَابْنُ مَاجَهْ» اور ابن ماجہ نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا – «الْحَاكِمُ» حاکم نے – «وَأُعِلَّ» اور اسے معلول کہا گیا – «بِالْإِرْسَالِ» مرسل ہونے کی وجہ سے۔
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مالدار کے لیے زکاۃ حلال نہیں سوائے پانچ کے: زکاۃ کی وصولی پر مقرر عامل، یا وہ آدمی جس نے اسے اپنے مال سے خرید لیا، یا قرض دار، یا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا، یا وہ مسکین جس پر زکاۃ کا صدقہ کیا گیا اور اس نے اس میں سے کسی مالدار کو ہدیہ دے دیا۔“ اسے احمد، ابو داود اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے، حاکم نے اسے صحیح کہا ہے اور اسے مرسل ہونے کی وجہ سے معلول قرار دیا گیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 520]

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الزكاة، باب من يجوز له أخذ الصدقة، وهو غني، حديث: 1636، وابن ماجه، الزكاة، حديث:1841، وأحمد:2 /164، 3 /31، 40، 56، 97، والحاكم:1 /407، 408، والعلة مردودة.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4539
4539 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الدَّوَاءِ الْخَبِيثِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”حرام چیز کو بطور دوا استعمال کرنے سے بھی منع فرمایا ہے۔“ اسنادہ صحیح، رواہ احمد و ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4539]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (305/2) و أبو داود (3870) و الترمذي (2045) و ابن ماجه (3459)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح