الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. (أحاديث في الصيام)
(روزے کے متعلق احادیث)
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 539 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
بلوغ المرام: 539
صحیح مسلم: 2586
السنن الكبرى للبيهقي: 8104
حدیث نمبر: 539
وعن عائشة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقبل وهو صائم ويباشر وهو صائم ولكنه كان أملككم لإربه. متفق عليه؛ واللفظ لمسلم، وزاد في رواية: في رمضان.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں اپنی بیوی کا بوسہ لے لیتے تھے اور معانقہ بھی فرما لیتے تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمہاری نسبت اپنی طبیعت پر زیادہ کنٹرول اور ضبط کرنے والے تھے۔ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ مسلم کے ہیں اور ایک روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دونوں فعل رمضان میں کرتے تھے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 539]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ» تھے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يُقَبِّلُ» بوسہ لیتے – «وَهُوَ صَائِمٌ» درحالیکہ آپ روزے سے ہوتے – «وَيُبَاشِرُ» اور (بیوی سے) لپٹتے – «وَهُوَ صَائِمٌ» درحالیکہ آپ روزے سے ہوتے – «وَلَكِنَّهُ» لیکن آپ – «كَانَ» تھے – «أَمْلَكَكُمْ» تم سب سے زیادہ قابو رکھنے والے – «لِإِرْبِهِ» اپنی خواہش پر۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے – «وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ» اور الفاظ مسلم کے ہیں – «وَزَادَ» اور اضافہ کیا – «فِي رِوَايَةٍ» ایک روایت میں: – «فِي رَمَضَانَ» رمضان میں۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے کی حالت میں بوسہ لیتے اور روزے کی حالت میں (بیوی کے ساتھ) لپٹتے تھے، لیکن آپ تم سب سے زیادہ اپنی خواہش پر قابو رکھنے والے تھے۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ مسلم کے ہیں، اور ایک روایت میں یہ اضافہ ہے: ”رمضان میں۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 539]
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے کی حالت میں بوسہ لیتے اور روزے کی حالت میں (بیوی کے ساتھ) لپٹتے تھے، لیکن آپ تم سب سے زیادہ اپنی خواہش پر قابو رکھنے والے تھے۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ مسلم کے ہیں، اور ایک روایت میں یہ اضافہ ہے: ”رمضان میں۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 539]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصوم، باب القبلة للصائم، حديث:1928، ومسلم، الصيام، باب بيان أن القبلة في الصوم ليست محرمة، حديث:1106.»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عبدالباقی: 1107 ترقیم شاملہ: -- 2586
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا، وقَالَ الْآخَرَانِ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ شُتَيْرِ بْنِ شَكَلٍ ، عَنْ حَفْصَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ "،
یحییٰ بن یحییٰ، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، یحییٰ، ابومعاویہ، اعمش، مسلم، شتیر بن شکل، حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ کی حالت میں اپنی زوجہ مطہرہ رضی اللہ عنہا کا بوسہ لے لیا کرتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2586]
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ”روزہ کی حالت میں بوسہ لے لیا کرتے تھے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2586]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1107
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3783
عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ
۔ سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے کی حالت میں بوسہ لے لیا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3783]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1107، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26446 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26978»
الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1107
حدیث نمبر: 3785
عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ (زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا) أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ
۔ زوجۂ رسول سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ کی حالت میں بوسہ لے لیا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3785]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، والصواب فيه شتير بن شكل عن حفصة، وھو الحديث السابق۔ اخرجه النسائي في ’’الكبري‘‘: 3084، والطبراني في ’’الكبير‘‘: 23/ 492، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26762 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27298»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 8104
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ السَّرَّاجُ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ شُتَيْرِ بْنِ شَكَلٍ، عَنْ حَفْصَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَغَيْرِهِ.
سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے کی حالت میں بوسہ دیا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8104]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم»
الحكم على الحديث:
صحيح