الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. باب صفة الحج ودخول مكة
حج کا طریقہ اور دخول مکہ کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 625 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 625
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5561
المعجم الاوسط: 4395
حدیث نمبر: 625
وعن عمر رضي عنه قال: إن المشركين كانوا لا يفيضون حتى تطلع الشمس ويقولون: أشرق ثبير وإن النبي صلى الله عليه وآله وسلم خالفهم فأفاض قبل أن تطلع الشمس. رواه البخاري.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ مشرکین طلوع آفتاب کے بعد واپس لوٹتے تھے اور کہتے تھے، ثبیر (ایک پہاڑ کا نام) روشن ہو گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی مخالفت کی اور طلوع آفتاب سے پہلے تشریف لے آئے۔ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 625]
«وَعَنْ» اور سے – «عُمَرَ» عمر – «رَضِيَ عَنْهُ» (اللہ) ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «إِنَّ الْمُشْرِكِينَ» بے شک مشرکین – «كَانُوا لَا يُفِيضُونَ» روانہ نہیں ہوتے تھے – «حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ» یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے – «وَيَقُولُونَ» اور کہتے تھے: – «أَشْرِقْ ثَبِيرُ» اے ثبیر! روشن ہو جا – «وَإِنَّ النَّبِيَّ» اور بے شک نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «خَالَفَهُمْ» ان کی مخالفت کی – «فَأَفَاضَ» پس روانہ ہوئے – «قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ» سورج طلوع ہونے سے پہلے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مشرکین (مزدلفہ سے) سورج طلوع ہونے تک روانہ نہیں ہوتے تھے اور کہتے تھے: اے ثبیر (پہاڑ)! روشن ہو جا، اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی مخالفت کی اور سورج طلوع ہونے سے پہلے روانہ ہو گئے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 625]
اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مشرکین (مزدلفہ سے) سورج طلوع ہونے تک روانہ نہیں ہوتے تھے اور کہتے تھے: اے ثبیر (پہاڑ)! روشن ہو جا، اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی مخالفت کی اور سورج طلوع ہونے سے پہلے روانہ ہو گئے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 625]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الحج، باب متي يدفع من جمع، حديث:1684.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5561
وَعَنْ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ حَجَّ مَعَهُ حَتَّى وَقَفَ بِعَرَفَاتٍ فَقَالَ لَهُ: يَا مَيْسَرَةُ اسْنِدْ فِي الْجَبَلِ. قَالَ: فَفَعَلْتُ. فَلَمَّا أَفَاضَ النَّاسُ ذَهَبْتُ لِأَدْفَعَ نَاقَتِي فَقَالَ لِي: مَهْ عَنَقًا بَيْنَ الْعَنَقَيْنِ. فَلَمَّا قَطَعْتُ الْجَبَلَ قُلْتُ: انْزِلْ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: سيْرًا يَا مَيْسَرَةُ. فَلَمَّا دَفَعْنَا إِلَى جَمْعٍ قَامَ فَأَذَّنَ، ثُمَّ أَقَامَ الصَّلَاةَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ، ثُمَّ أَصْبَحْنَا فَفَعَلَ كَمَا فَعَلَ فِي الْمَشْعَرِ الْأَوَّلِ ثُمَّ قَالَ: كَانَ الْمُشْرِكُونَ لَا يُفِيضُونَ مِنْ عَرَفَاتٍ حَتَّى تُعَمَّمَ الشَّمْسُ فِي الْجِبَالِ، فَيصِيرُ فِي رُءُوسِهَا كَعَمَائِمِ الرِّجَالِ فِي وُجُوهِهِمْ. وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يُفِيضُ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ. وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ لَا يُفِيضُونَ مِنْ جَمْعٍ حَتَّى يَقُولُونَ: أَشْرَقَ ثُبَيْرٌ. فَلَا يُفِيضُونَ حَتَّى تَصِيرَ الشَّمْسُ فِي رُءُوسِ الْجِبَالِ كَعَمَائِمِ الرِّجَالِ فِي وُجُوهِهِمْ. وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُفِيضُ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
میسرہ اشجعی نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے۔ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ حج کیا یہاں تک کہ انہوں نے عرفات میں وقوف کیا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میسرہ! پہاڑ کے ساتھ ٹیک لگا لو میں نے ایسا ہی کیا جب لوگ روانہ ہوئے تو میں بھی اپنی سواری کو روانہ کرنے لگا تو انہوں نے مجھ سے فرمایا ابھی ٹھہر جاؤ درمیانی رفتار سے چلو جب میں نے پہاڑ پار کر لیا تو میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن آپ اتر جائیں۔ انہوں نے کہا: اے میسرہ چلتے رہو جب ہم روانہ ہوئے اور مزدلفہ آ گئے تو وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے اذان دی پھر انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی اور مغرب کی نماز ادا کی پھر انہوں نے اقامت کہی اور عشاء کی نماز ادا کی پھر جب صبح ہوئی تو انہوں نے اسی طرح کیا جس طرح پہلے مشعر میں کیا تھا پھر انہوں نے یہ بات بیان کی مشرکین عرفات سے اس وقت تک روانہ نہیں ہوتے تھے جب تک سورج پہاڑ کی چوٹی پر نہیں آ جاتا تھا اور وہ پہاڑ کے سرے پر یوں ہوتا تھا جس طرح مردوں کے چہروں پر ان کے عمامے ہوتے ہیں جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک روانہ نہیں ہوتے تھے جب تک یہ غروب نہیں ہو جاتا تھا اور مشرکین مزدلفہ سے اس وقت تک روانہ نہیں ہوتے تھے جب تک وہ یہ نہیں کہ دیتے تھے کہ ثبیر نامی پہاڑ روشن ہو گیا ہے وہ لوگ اس وقت تک روانہ نہیں ہوتے تھے جب تک سورج پہاڑ پر یوں نہیں ہو جاتا تھا جس طرح مردوں کے چہروں پر ان کے عمامے ہوتے ہیں جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی روانہ ہو جاتے تھے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن میسرہ اشجعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5561]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن میسرہ اشجعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5561]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4395
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُزَيْزٍ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ: نَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ قَالَ: نَا جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ حَجَّ مَعَهُ حَتَّى وَقَفَ بِعَرَفَاتٍ، فَقَالَ لَهُ: يَا مَيْسَرَةُ اشْتَدَّ فِي الْجَبَلِ، قَالَ: فَفَعَلْتُ، فَلَمَّا أَفَاضَ النَّاسُ ذَهَبْتُ لِأَدْفَعَ نَاقَتِي، فَقَالَ: مَهْ عَنَقًا بَيْنَ الْعَنَقَيْنِ. فَلَمَّا قَطَعْتُ الْجَبَلَ، قُلْتُ: أَنْزِلُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ؟ قَالَ: سِرْ يَا مَيْسَرَةُ، فَلَمَّا دَفَعْنَا إِلَى جَمْعٍ قَامَ فَأَذَّنَ، ثُمَّ أَقَامَ الصَّلَاةَ، فَصَلَّى الْمَغْرِبَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى صَلَاةَ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ، ثُمَّ أَصْبَحْنَا فَفَعَلَ فِي الْمَشْعَرِ كَمَا فَعَلَ فِي الْمَشْعَرِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ قَالَ: I " كَانَ الْمُشْرِكُونَ لَا يُفِيضُونَ مِنْ عَرَفَاتٍ حَتَّى تَعَمَّمَ الشَّمْسُ فِي الْجِبَالِ، فَتَصِيرُ فِي رُؤُوسِهَا كَعَمَائِمِ الرِّجَالِ فِي وُجُوهِهِمْ، وَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يُفِيضُ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ لَا يُفِيضُونَ مِنْ جَمْعٍ حَتَّى يَقُولُوا: أَشْرِقْ ثَبِيرُ، فَلَا يُفِيضُونَ حَتَّى تَصِيرَ الشَّمْسُ فِي رُءُوسِ الْجِبَالِ كَعَمَائِمِ الرِّجَالِ فِي وُجُوهِهِمْ، وَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُفِيضُ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ I ".
میسرہ اشجعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ حج کیا یہاں تک کہ وہ میدانِ عرفات میں ٹھہرے، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ان سے فرمایا: ”اے میسرہ! پہاڑ پر تیزی سے چڑھو۔“ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا۔ پھر جب لوگ (عرفات سے) واپس لوٹنے لگے تو میں نے اپنی اونٹنی کو تیز بھگانے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے فرمایا: ”رک جاؤ، «عَنَقًا بَيْنَ الْعَنَقَيْنِ» (یعنی درمیانی چال چلو)۔“ جب میں نے پہاڑ پار کر لیا تو میں نے عرض کی: اے ابوعبدالرحمن! کیا میں (سواری سے) اتر جاؤں؟ انہوں نے فرمایا: ”اے میسرہ! چلتے رہو۔“ پھر جب ہم ”جمع“ (مزدلفہ) پہنچے تو وہ کھڑے ہوئے، اذان دی، پھر نماز کی اقامت کہی اور مغرب کی نماز پڑھائی، پھر اقامت کہی اور عشاء کی نماز پڑھائی۔ پھر جب صبح ہوئی تو انہوں نے مشعرِ حرام میں ویسے ہی کیا جیسے پہلے مشعر (عرفات) میں کیا تھا، پھر فرمایا: ”مشرکین عرفات سے اس وقت تک نہیں نکلتے تھے جب تک سورج پہاڑوں پر پگڑی کی طرح نہ ہو جاتا، یعنی وہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر اس طرح نظر آنے لگتا جیسے مردوں کے چہروں پر پگڑیاں ہوتی ہیں، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج غروب ہونے سے پہلے وہاں سے نہیں نکلتے تھے۔ اور مشرکین ”جمع“ (مزدلفہ) سے اس وقت تک نہیں نکلتے تھے جب تک وہ یہ نہ کہہ دیتے: «أَشْرِقْ ثَبِيرُ» (اے ثبیر پہاڑ! چمک جا)، چنانچہ وہ اس وقت تک نہیں کوچ کرتے تھے جب تک سورج پہاڑوں کی چوٹیوں پر مردوں کے چہروں پر پگڑیوں کی مانند نہ ہو جاتا، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی وہاں سے کوچ فرما جاتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور غسان بن ربیع رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4395]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور غسان بن ربیع رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4395]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه جعفر بن ميسرة الأشجعي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 255» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13956»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13956»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف جعفر بن ميسرة الأشجعي