🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب صفة الحج ودخول مكة
حج کا طریقہ اور دخول مکہ کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 639 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 639
سنن دارقطنی: 2627
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 639
وعن عائشة رضي الله عنها: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال لها: «‏‏‏‏طوافك بالبيت وسعيك بين الصفا والمروة يكفيك لحجك وعمرتك» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ”تیرا بیت اللہ کا طواف کر لینا صفا اور مروہ کے مابین سعی کر لینا حج اور عمرے کے لئے کافی ہے۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 639]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ النَّبِيَّ» کہ نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ لَهَا» ان سے فرمایا: – «طَوَافُكِ بِالْبَيْتِ» تمہارا بیت اللہ کا طواف – «وَسَعْيُكِ» اور تمہاری سعی – «بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ» صفا اور مروہ کے درمیان – «يَكْفِيكِ» تمہیں کافی ہے – «لِحَجِّكِ وَعُمْرَتِكِ» تمہارے حج اور عمرہ کے لیے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تمہارا بیت اللہ کا طواف اور صفا و مروہ کے درمیان سعی تمہارے حج اور عمرہ (دونوں) کے لیے کافی ہے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 639]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الحج، باب بيان وجوه الإحرام....، حديث:132، 133-(1211).»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2592 ترقیم الرسالہ : -- 2627
نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الصَّقْرِ ، نا ابْنُ أَبِي عُمَرَ . ح وَثنا أَبُو عَلِيِّ بْنُ الصَّوَّافِ ، نا هَارُونُ بْنُ يُوسُفَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمُعَدَّلُ ، نا هِشَامُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِعَائِشَةَ: " يَكْفِيكِ طَوَافُكِ الأَوَّلُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ لِلْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ" . وَقَالَ ابْنُ مَخْلَدٍ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِعَائِشَةَ:" يَكْفِيكِ طَوَافُكِ الأَوَّلُ بِحَجَّتِكِ وَعُمْرَتِكِ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ فرمایا: ”تمہارے لیے صفا اور مروہ کے درمیان پہلا طواف حج اور عمرے کے لیے کافی ہو گا۔“ ابن مخلد نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ فرمایا تھا: ”تمہارا پہلا طواف تمہارے حج اور عمرے دونوں کے لیے کافی ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2627]
ترقیم العلمیہ: 2592
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2972، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2598، 2619، 2620، 2621، 2622، 2627، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 2498»
«وله شواهد من حديث أنس بن مالك، فأما حديث أنس بن مالك، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1551، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1232، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1796»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں