🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب الخيار
بیع میں اختیار کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 692 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 692
الفتح الربانی: 5924
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 692
وعن ابن عمر رضي الله عنهما عن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إذا تبايع الرجلان فكل واحد منهما بالخيار ما لم يتفرقا وكانا جميعا أو يخير أحدهما الآخر فإن خير أحدهما الآخر فتبايعا على ذلك فقد وجب البيع وإن تفرقا بعد أن تبايعا ولم يترك واحد منهما البيع فقد وجب البيع» متفق عليه،‏‏‏‏ واللفظ لمسلم.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب دو آدمی آپس میں سودا کرنے لگیں تو جب تک وہ اکٹھے رہیں اور ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں، ان میں سے ہر ایک کو اختیار ہے، یا ایک دوسرے کو اختیار دیدے، اگر ایک دوسرے کو اختیار دیدے، پھر اس پر سودا طے ہو جائے تو سودا پختہ ہو گیا اور اگر سودا طے کرنے کے بعد ایک دوسرے سے الگ الگ ہو جائیں اور دونوں میں سے کسی نے بھی بیع کو فسخ نہ کیا ہو تو بیع پختہ ہو جائے گی۔“ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 692]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «عَنْ رَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «إِذَا تَبَايَعَ الرَّجُلَانِ» جب دو آدمی خرید و فروخت کریں – «فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا» تو ان دونوں میں سے ہر ایک – «بِالْخِيَارِ» کو اختیار ہے – «مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا» جب تک وہ جدا نہ ہوں – «وَكَانَا جَمِيعًا» اور وہ دونوں اکٹھے ہوں – «أَوْ يُخَيِّرُ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ» یا ان میں سے ایک دوسرے کو اختیار دے دے – «فَإِنْ خَيَّرَ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ» پس اگر ایک نے دوسرے کو اختیار دے دیا – «فَتَبَايَعَا عَلَى ذَلِكَ» اور انہوں نے اسی پر سودا کیا – «فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ» تو بیع لازم ہو گئی – «وَإِنْ تَفَرَّقَا» اور اگر وہ جدا ہو گئے – «بَعْدَ أَنْ تَبَايَعَا» سودا کرنے کے بعد – «وَلَمْ يَتْرُكْ» اور نہ چھوڑا – «وَاحِدٌ مِنْهُمَا الْبَيْعَ» ان میں سے کسی ایک نے بیع کو – «فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ» تو بیع لازم ہو گئی۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَاللَّفْظُ لِمُسْلِمٍ» اور الفاظ مسلم کے ہیں۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جب دو آدمی خرید و فروخت کریں تو ان میں سے ہر ایک کو اختیار ہے جب تک وہ جدا نہ ہوں اور اکٹھے ہوں، یا ان میں سے ایک دوسرے کو اختیار دے دے، پس اگر ایک نے دوسرے کو اختیار دے دیا اور انہوں نے اسی پر سودا کر لیا تو بیع لازم ہو گئی، اور اگر وہ سودا کرنے کے بعد جدا ہو گئے اور ان میں سے کسی نے بیع کو ترک نہ کیا تو بھی بیع لازم ہو گئی۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ مسلم کے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 692]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، البيوع، باب إذا خير أحدهما صاحبه بعد البيع، حديث:2112، ومسلم، البيوع، باب ثبوت خيار المجلس للمتبايعين، حديث:1531.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5924
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مِنْ بَيْعِهِمَا مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا أَوْ يَكُونَ بَيْعُهُمَا فِي خِيَارٍ
۔ سیدنا ابوہریر ہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خرید وفروخت کرنے والے دونوں افراد کو جدا ہونے سے پہلے سودا واپس کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے، یا پھر ان کی بیع اختیار والی ہو۔ [الفتح الربانی/أبواب الشروط فى البيع/حدیث: 5924]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه الطيالسي: 2568، وابن ابي شيبة: 7/ 125، والطبراني في ’’الاوسط‘‘: 912، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8099 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8085»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه الطيالسي: 2568
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں