🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب السلم والقرض، والرهن.
پیشگی ادائیگی، قرض اور رھن کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 720 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
بلوغ المرام: 720
السنن الكبرى للبيهقي: 7474
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 720
وعن عبد الرحمن بن أبزى وعبد الله بن أبي أوفى رضي الله تعالى عنهما قالا: كنا نصيب المغانم مع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وكان يأتينا أنباط من أنباط الشام فنسلفهم في الحنطة والشعير والزبيب. وفي رواية: والزيت إلى أجل مسمى قيل: أكان لهم زرع؟ قالا: ما كنا نسألهم عن ذلك. رواه البخاري.
سیدنا عبدالرحمٰن بن ابزی اور عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (غزوات میں شرکت کر کے) غنیمت کا حصہ لیتے تھے اور ملک شام کے نبطی جاٹوں میں سے کچھ جاٹ ہمارے پاس آئے تھے۔ ہم ان کو گندم، جو اور منقی، اور ایک روایت میں زیتون کا تیل بھی ہے، کی پیشگی دے کر ایک مدت مقررہ تک بیع سلم کرتے تھے۔ پوچھا گیا کہ وہ خود کھیتی باڑی کرتے تھے تو دونوں نے جواب دیا کہ ہم نے ان سے یہ کبھی دریافت نہیں کیا تھا۔ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 720]
«وَعَنْ» اور سے – «عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى» عبدالرحمن بن ابزیٰ – «وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى» اور عبداللہ بن ابی اوفیٰ – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا» اللہ تعالیٰ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَا» ان دونوں نے کہا: – «كُنَّا نُصِيبُ» ہم پایا کرتے تھے – «الْمَغَانِمَ» مال غنیمت – «مَعَ رَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے ساتھ – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «وَكَانَ يَأْتِينَا» اور ہمارے پاس آتے تھے – «أَنْبَاطٌ» کچھ نبطی (کسان) – «مِنْ أَنْبَاطِ الشَّامِ» شام کے نبطیوں میں سے – «فَنُسْلِفُهُمْ» تو ہم انہیں پیشگی رقم دیتے (بیع سلم کرتے) – «فِي الْحِنْطَةِ» گندم میں – «وَالشَّعِيرِ» اور جو میں – «وَالزَّبِيبِ» اور منقیٰ میں۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ» اور ایک روایت میں ہے: – «وَالزَّيْتِ» اور زیتون کے تیل میں – «إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى» ایک مقررہ مدت تک۔ – «قِيلَ» کہا گیا: – «أَكَانَ لَهُمْ زَرْعٌ» کیا ان کی کھیتی ہوتی تھی؟ – «قَالَا» ان دونوں نے کہا: – «مَا كُنَّا نَسْأَلُهُمْ» ہم ان سے نہیں پوچھتے تھے – «عَنْ ذَلِكَ» اس بارے میں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
اور سیدنا عبدالرحمن بن ابزیٰ اور سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، دونوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ (جہاد میں) مال غنیمت حاصل کیا کرتے تھے، اور ہمارے پاس شام کے نبطی کسان آتے تو ہم انہیں گندم، جو اور منقیٰ میں پیشگی رقم دے دیتے (بیع سلم کرتے)۔ اور ایک روایت میں ہے: اور زیتون کے تیل میں، ایک مقررہ مدت تک۔ پوچھا گیا: کیا ان کے پاس کھیتی ہوتی تھی؟ دونوں نے کہا: ہم ان سے اس بارے میں نہیں پوچھتے تھے۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 720]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، السلم، باب السّلم إلي أجلٍ معلومٍ، حديث:2254، 2255.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7474
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سِنَانٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، قَالَ: عِنْدَنَا كِتَابُ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أنَّهُ إِنَّمَا أَخَذَ الصَّدَقَةَ مِنَ الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ..
موسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی وہ تحریر تھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دی تھی کہ ”وہ گندم، جو، منقہ اور کھجور سے زکاۃ وصول کریں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7474]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ۔ أخرجه أحمد»

الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں