الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب نواقض الوضوء
وضو توڑنے والی چیزوں کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 75 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 75
مشکوۃ المصابیح: 316
السنن الكبرى للبيهقي: 578
حدیث نمبر: 75
وعن معاوية رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «العين وكاء السه، فإذا نامت العينان استطلق الوكاء» . رواه أحمد والطبراني، وزاد: «ومن نام فليتوضأ» وهذه الزيادة في هذا الحديث عند أبي داود من حديث علي دون قوله: «استطلق الوكاء» وفي كلا الإسنادين ضعف. ولأبي داود أيضا عن ابن عباس رضي الله عنهما مرفوعا: «إنما الوضوء على من نام مضطجعا» . وفي إسناده ضعف أيضا.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے ”آنکھوں کا کھلا رہنا ریح خارج ہونے کا بندھن ہے۔ جب آنکھ سونے کی وجہ سے بند ہو جاتی ہے تو بندھن ڈھیلا ہو جاتا ہے۔ (کھل جاتا ہے) (مسند احمد، طبرانی)
طبرانی نے اتنا اضافہ بھی اپنی روایت میں بیان کیا ہے کہ ”جس شخص کو نیند آ جائے وہ ازسرنو وضو کرے۔“ اتنا اضافہ ابوداؤد کی اس روایت میں بھی ہے جسے انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔ البتہ اس روایت میں «استطلق الوكاء» ”یعنی بندھن کھل جاتا ہے“ والی عبارت نہیں ہے۔ باعتبار سند، دونوں احادیث ضعیف ہیں اور ابوداؤد میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے یہ مرفوع روایت بھی مروی ہے“ وضو تو اس شخص پر ہے جو لیٹ کر سو جائے۔“ سند کے اعتبار سے یہ حدیث بھی ضعیف ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 75]

«وَعَنْ» اور سے – «مُعَاوِيَةَ» معاویہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی: – «الْعَيْنُ» آنکھ – «وِكَاءُ» تسمہ (بندھن) ہے – «السَّهِ» دبر (پاخانے کی جگہ) کا – «فَإِذَا» پس جب – «نَامَتِ» سو جاتی ہیں – «الْعَيْنَانِ» دونوں آنکھیں – «اسْتَطْلَقَ» کھل جاتا ہے – «الْوِكَاءُ» بندھن۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «أَحْمَدُ» احمد – «وَالطَّبَرَانِيُّ» اور طبرانی نے – «وَزَادَ» اور زیادتی (اضافہ) بیان کی ہے: – «وَمَنْ» اور جو – «نَامَ» سو جائے – «فَلْيَتَوَضَّأْ» تو چاہیے کہ وہ وضو کرے۔ – «وَهَذِهِ» اور یہ – «الزِّيَادَةُ» زیادتی – «فِي» میں – «هَذَا» اس – «الْحَدِيثِ» حدیث – «عِنْدَ» پاس (روایت میں) ہے – «أَبِي دَاوُدَ» ابو داود کی – «مِنْ» سے – «حَدِيثِ» حدیث – «عَلِيٍّ» علی – «دُونَ» بغیر – «قَوْلِهِ» آپ کے (اس) فرمان کے: – «اسْتَطْلَقَ» کھل جاتا ہے – «الْوِكَاءُ» بندھن – «وَفِي» اور میں – «كِلَا» دونوں – «الْإِسْنَادَيْنِ» سندوں – «ضَعْفٌ» کمزوری ہے۔ – «وَلِأَبِي دَاوُدَ» اور ابو داود کے لیے (کی روایت میں) – «أَيْضًا» بھی (ہے) – «عَنْ» سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «مَرْفُوعًا» مرفوعاً: – «إِنَّمَا» درحقیقت – «الْوُضُوءُ» وضو (واجب ہے) – «عَلَى» پر – «مَنْ» جو – «نَامَ» سو جائے – «مُضْطَجِعًا» لیٹ کر۔ – «وَفِي» اور میں – «إِسْنَادِهِ» اس کی سند – «ضَعْفٌ» کمزوری ہے – «أَيْضًا» بھی۔
اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آنکھ دبر (کی ہوا رکنے) کا بندھن ہے، پس جب دونوں آنکھیں سو جاتی ہیں تو بندھن کھل جاتا ہے۔“ اسے احمد اور طبرانی نے روایت کیا ہے، اور (طبرانی نے یہ) اضافہ کیا ہے: ”اور جو سو جائے تو اسے چاہیے کہ وہ وضو کرے۔“ اور اس حدیث میں یہ اضافہ ابو داود کے ہاں سیدنا علی کی حدیث سے ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان ”بندھن کھل جاتا ہے“ کے بغیر، اور دونوں سندوں میں کمزوری ہے۔ اور ابو داود ہی کی روایت میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی مرفوعاً مروی ہے کہ: ”وضو صرف اس پر واجب ہے جو لیٹ کر سو جائے۔“ اور اس کی سند میں بھی کمزوری ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 75]

تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد: 4 / 97، والطبراني في الكبير:19 /372، 373، حديث:875 وفيه أبوبكر ابن أبي مريم وهو ضعيف لاختلاطه، وللحديث شواهد معنوية عند أبي داود، الطهارة، حديث: 203 وغيره* حديث ابن عباس أخرجه أبوداود، حديث:202، وسنده ضعيف أبو خالد الدالاني وقتادة مدلسان وعنعنا وقال أبوداود:"منكر"»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 316
316 - وَعَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (وِكَاءُ السَّهِ الْعَيْنَانِ، فَمَنْ نَامَ فَلْيَتَوَضَّأْ) رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. وَقَالَ الشَّيْخُ الْإِمَامُ مُحْيِي السُّنَّةِ رَحِمَهُ اللَّهُ: هَذَا فِي غَيْرِ الْقَاعِدِ لِمَا صَحَّ:
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پیٹھ کا تسمہ دونوں آنکھیں ہیں، پس جو شخص سو جائے تو وہ وضو کرے۔“ الشیخ الامام محی السنہ رحمہ اللہ نے فرمایا: صحیح حدیث کی روشنی میں یہ حکم لیٹ کر سونے والے شخص کے لیے ہے، (بیٹھے بیٹھے سو جانے والے کے لیے نہیں ہے) سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد (203) و ابن ماجہ (477)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 316]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (203) [و ابن ماجه: 477]
عبد الرحمٰن بن عائذ عن علي رضي الله عنه مرسل (أي منقطع) و حديث صفوان بن عسال (ت 96) يغني عنه .»
عبد الرحمٰن بن عائذ عن علي رضي الله عنه مرسل (أي منقطع) و حديث صفوان بن عسال (ت 96) يغني عنه .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
حدیث نمبر: 578
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، قَالَا: أنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا أَبُو عُتْبَةَ، نا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنِ الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ مَحْفُوظِ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ الْأَزْدِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّمَا الْعَيْنُ وِكَاءُ السَّهِ فَمَنْ نَامَ فَلْيَتَوَضَّأْ".
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”آنکھیں دبر کا بندھن ہیں، لہٰذا جو سو جائے وہ وضو کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 578]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ۔ أخرجه ابو داؤد 203»
الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ