الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الْمِيَاهِ
پانی کی اقسام (مختلف ذرائع سے حاصل شدہ پانی کا بیان)
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 8 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
بلوغ المرام: 8
سنن ابن ماجہ: 366
سنن دارمی: 760
المنتقى ابن الجارود: 53
صحیح ابن حبان: 1298
السنن الكبرى للبيهقي: 1149
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 840
حدیث نمبر: 8
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «طهور إناء أحدكم إذا ولغ فيه الكلب أن يغسله سبع مرات، أولاهن بالتراب» . أخرجه مسلم.وفي لفظ له: «فليرقه» .وللترمذي: «أخراهن أو أولاهن بالتراب» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”تم میں سے کسی کے برتن میں جب کتا منہ ڈال جائے تو اسے سات مرتبہ دھویا جائے، سب سے پہلے اسے مٹی مل کر (صاف کرنا چاہیئے)“ (مسلم) اور مسلم نے «فليرقه» یعنی اس کو گرا دینا چاہیئے، نقل کیا ہے اور ترمذی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں ”پہلی یا آخری مرتبہ مٹی کے ساتھ صاف کرنا چاہیئے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 8]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» (فرمایا) – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی: – «طَهُورُ» پاک کرنا – «إِنَاءِ» برتن کو – «أَحَدِكُمْ» تم میں سے کسی کے – «إِذَا» جب – «وَلَغَ» منہ مارے (پیے) – «فِيهِ» اس میں – «الْكَلْبُ» کتا – «أَنْ» یہ ہے کہ – «يَغْسِلَهُ» وہ اسے دھوئے – «سَبْعَ» سات – «مَرَّاتٍ» مرتبہ، – «أُولَاهُنَّ» ان میں سے پہلی دفعہ – «بِالتُّرَابِ» مٹی کے ساتھ۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔ – «وَفِي» اور میں – «لَفْظٍ» ایک اور لفظ (روایت) – «لَهُ» انہی کی: – «فَلْيُرِقْهُ» تو چاہیے کہ وہ اسے بہا دے۔ – «وَلِلتِّرْمِذِيِّ» اور ترمذی کی روایت میں ہے: – «أُخْرَاهُنَّ» ان میں سے آخری دفعہ – «أَوْ» یا – «أُولَاهُنَّ» پہلی دفعہ – «بِالتُّرَابِ» مٹی کے ساتھ۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کے برتن کی پاکی یہ ہے کہ جب کتا اس میں منہ مار جائے (پانی پی لے) تو اسے سات مرتبہ دھوئے، ان میں سے پہلی مرتبہ مٹی کے ساتھ (مانجھے)۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور انہی کی ایک اور روایت کے الفاظ ہیں: ”تو چاہیے کہ وہ اسے (اس پانی کو) بہا دے۔“ اور ترمذی کی روایت میں ہے: ”ان میں سے آخری یا پہلی دفعہ مٹی کے ساتھ (دھوئے)۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 8]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الطهارة،باب حكم ولوغ الكلب، حديث:279، والترمذي، الطهارة، حديث:91.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 366
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کتا کسی کے برتن میں منہ ڈال دے، تو اسے سات مرتبہ دھوئے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 366]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا پی لے تو اسے چاہیے کہ اس (برتن) کو سات بار دھوئے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 366]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7735) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 760
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الْإِنَاءِ، فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مِرَارٍ، وَالثَّامِنَةَ عَفِّرُوهُ فِي التُّرَابِ".
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی کتا برتن میں منہ ڈال دے تو اس برتن کو سات بار دھو ڈالو، اور اس کو آٹھویں بار مٹی سے رگڑو۔“ (اس سے مراد ایک بار مٹی سے رگڑنا ہے اور عدد مقصود نہیں)۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 760]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 764] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 280] ، [أبوداؤد 73] ، [نسائي 67] ، [ابن ماجه 365] ، [مسند الموصلي 6678] ، [صحيح ابن حبان 1298] ، [الحميدي 997]
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 280] ، [أبوداؤد 73] ، [نسائي 67] ، [ابن ماجه 365] ، [مسند الموصلي 6678] ، [صحيح ابن حبان 1298] ، [الحميدي 997]
وضاحت: (تشریح حدیث 759)
کتا نجس ہے اور اس کا لعاب بھی ناپاک اور جراثیم سے لبریز ہوتا ہے، جیسا کہ جدید سائنس نے اعتراف کیا، شارع حکیم نے حفظانِ صحت کے لئے حکم دیا کہ اگر کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو اس برتن کو سات بار پانی سے اور ایک بار مٹی سے رگڑ کر دھونا چاہئے، صحیح حدیث میں ہے: «اولاهن بالتراب» پہلی بار مٹی سے رگڑ ا جائے۔
کچھ لوگ کتے کے جھوٹے برتن کو تین بار دھونے کو کافی سمجھتے ہیں جو حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سراسر خلاف ہے۔
نیز اس حکم میں ہر قسم کے کتے شامل ہیں خواہ وہ پالتو ہوں یا حراسہ و شکار کے یا کسی بھی نسل کے، ان کا جھوٹا پانی ناپاک ہے، اس کو پینا اور اس پانی سے وضو کرنا درست نہیں۔
پچھلی تمام احادیث سے معلوم ہوا کہ: سمندر کا پانی پاک ہے، اسی طرح بہت زیادہ مقدار میں ٹھہرا ہوا کنویں اور حوض وغیرہ کا پانی بھی پاک ہے، عورت کے استعمال سے بچا ہوا پانی بھی پاک ہے، بلی کا جھوٹا پانی بھی پاک ہے، اس سے وضو کرنا جائز ہے، ہاں پانی اگر تھوڑا ہو یا اس کے اوصاف: رنگ، بو اور ذائقہ بدل گیا ہو یا کتے نے اس پانی میں منہ ڈال دیا ہو تو وہ پانی ناپاک ہے، اس سے وضو کرنا جائز نہیں۔
واللہ علم

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 53
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَالَ: ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ، وَالثَّامِنَةَ عَفِّرُوهُ فِي التُّرَابِ" .
سیدنا عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کتا برتن میں سے منہ ڈال کر پی لے، تو اسے سات مرتبہ دھو لیں اور آٹھویں مرتبہ مٹی سے مانج لیں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 53]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح مسلم: 280»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 1298
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُطَرِّفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ، وَعَفِّرُوا الثَّامِنَةَ بِالتُّرَابِ" .
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے، تو اسے سات مرتبہ دھو لو اور آٹھویں مرتبہ اسے مٹی کے ذریعے مانجھ لو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1298]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 280، 280، 1573، 1573، وابن الجارود فى "المنتقى"، 59، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1298، 5650، 5655، 5656، 5659، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 67، وأبو داود فى (سننه) برقم: 74، 2845، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1486، 1489، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 365، 3200، 3201، 3205، والدارقطني فى (سننه) برقم: 191، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17061» «رقم طبعة با وزير 1295»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (77) و «الإرواء» (24): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، محمد بن عبد الأعلى: هو الصنعاني البصري، ثقة، أخرج له مسلم، وباقي رجال السند على شرطهما، أبو التياح: اسمه يزيد بن حميد الضبعي.
حدیث نمبر: 1149
كَمَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْفَضْلِ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا شُعْبَةُ، ثنا أَبُو التَّيَّاحِ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ، ثُمَّ قَالَ:" مَا بَالِي وَالْكِلَابُ" وَرَخَّصَ فِي كَلْبِ الرِّعَاءِ وَكَلْبِ الصَّيْدِ وَقَالَ:" إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الْإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ وَالثَّامَنَةُ عَفِّرُوهُ بِالتُّرَابِ" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ أَوْجُهٍ، عَنْ شُعْبَةَ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ أَحْفَظُ مَنْ رَوَى الْحَدِيثَ فِي دَهْرِهِ فَرِوَايَتُهُ أَوْلَى وَقَدْ رَوَى حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فَتْوَاهُ بِالسَّبْعِ كَمَا رَوَاهُ، وَفِي ذَلِكَ دَلَالَةٌ عَلَى ⦗٣٦٨⦘ خَطَأِ رِوَايَةِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الثَّلَاثِ وَعَبْدُ الْمَلِكِ لَا يُقْبَلُ مَنْهُ مَا يُخَالِفُ فِيهِ الثِّقَاتِ وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو مارنے کا حکم دیا، پھر فرمایا: ”میں کتوں کی پروا نہیں کرتا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شکاری کتے اور بکریوں کی حفاظت والے کتے کی رخصت دے دی اور فرمایا: ”جب کتا برتن میں منہ ڈال جائے تو اس کو سات مرتبہ دھوؤ اور آٹھویں مرتبہ مٹی سے صاف کرو۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اپنے زمانے میں حدیث روایت کرنے والوں میں سب سے زیادہ حافظ تھے، اس لیے ان کی روایت اولیٰ ہے۔ حماد بن زید نے ایوب سے، انہوں نے محمد بن سیرین سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا سات مرتبہ (دھونے) کا فتویٰ اسی طرح نقل کیا ہے جس طرح انہوں نے روایت کیا، اور اس میں عبدالملک بن ابی سلیمان کی عطاء کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے تین مرتبہ والی روایت کے غلط ہونے کی دلیل ہے، اور عبدالملک کی وہ روایت قبول نہیں کی جاتی جس میں وہ ثقہ راویوں کی مخالفت کرے۔ وباللہ التوفیق۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1149]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم 280»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 840
«إذا ولغ الكلب في الإناء فاغسلوه سبع مرات وعفروه الثامنة بالتراب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب کتا برتن میں منہ مار دے تو اسے سات مرتبہ دھو لیا کرو، اور آٹھویں مرتبہ اسے مٹی کے ساتھ اچھی طرح رگڑ کر صاف کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 840]
”جب کتا برتن میں منہ مار دے تو اسے سات مرتبہ دھو لیا کرو، اور آٹھویں مرتبہ اسے مٹی کے ساتھ اچھی طرح رگڑ کر صاف کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 840]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د ن هـ] عن عبد الله بن مغفل. صحيح أبي داود 67، الإرواء 167: الدارمي، أبو عوانة مختصر مسلم 119.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 11517
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءٍ غُسِلَ سَبْعَ مَرَّاتٍ ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو اسے سات بار دھویا جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11517]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 225، حدیث 11566»
حدیث نمبر: 13300
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کتا تم میں سے کسی کے برتن میں منہ ڈال دے تو وہ اسے سات بار دھوئے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13300]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 365، حدیث 13357»