الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
دورانِ سفر فرض اور نفل نماز کا بیان
شواہد الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 190 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 190
مسند احمد: 9200
الفتح الربانی: 2348
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2934
حدیث نمبر: 190
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا اُسَامَةَ بْنُ زَیْدٍ، قَالَ: سَأَٔلْتُ (طَاؤُوْسًا) ، عَنِ السَّبْحَةِ فِی السَّفَرِ، وَالْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ یَنَّاقَ جَالِسٌ، فَقَالَ الْحَسَنُ: حَدَّثَنِیْ طَاؤُوْسٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: فَرَضَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْحَضَرِ، وَصَلَاةَ السَّفَرِ، فَکَمَا یُصَلِّیْ قَبْلَهَا وَبَعْدَهَا فِیْ الْحَضَرِ، قَالَ: فَکَذَلِكَ یُصَلِّیْ قَبْلَهَا وَبَعْدَهَا فِی السَّفَرِ.
اسامہ بن زید نے بیان کیا، میں نے طاؤس سے دوران سفر نفل نماز کے متعلق پوچھا: جبکہ حسن بن مسلم بن یناق بیٹھے ہوئے تھے۔ تو حسن نے کہا: طاؤس نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مجھے بیان کیا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضر و سفر کی نماز فرض کی، جس طرح حضر میں اس سے پہلے اور اس کے بعد نماز پڑھی جاتی ہے، انہوں نے کہا: اسی طرح سفر میں اس سے پہلے اور اس کے بعد نماز پڑھی جائے گی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 190]
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجه، كتاب اقامة الصلاة، باب التطوع فى السفر، رقم: 1072 . مسند احمد: 232/1، قال شعيب الارناوط: اسناده حسن . سنن كبري بيهقي: 158/3 .»
حدیث نمبر: 9200
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ ," إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَرَضَ لَكُمْ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الصَّلَاةَ فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا، وَفِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اے لوگو! اللہ نے تم پر تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی حضر میں نماز کی چار رکعتیں اور سفر میں دو رکعتیں فرض قرار دی ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9200]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، عبیدالله مختلف فيه، وفيه انقطاع بينه وبين أبي هريرة
حدیث نمبر: 2348
عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ اللَّهَ فَرَضَ لَكُمْ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا، وَفِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: لوگو! اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی کی زبان پر حضر کی نماز چار اور سفر کی نماز دو رکعتیں فرض کی ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة السفر وآدابه وأذكاره وما يتعلق به/حدیث: 2348]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وھذا اسناد ضعيف، عبيد الله بن زحر مختلف فيه، وفيه انقطاع بين عبيد الله وبين ابي ھريرة، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9200 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9189»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 2934
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - فَرَضَ الصَّلَاةَ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا وَفِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ وَهَكَذَا ضَبَطْتُهُ مِنَ الْمُسْنَدِ بَعْدَ الْمُرَاجَعَةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ وَهَكَذَا ضَبَطْتُهُ مِنَ الْمُسْنَدِ بَعْدَ الْمُرَاجَعَةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اے لوگو بے شک اللہ تعالی نے تمہارے نبی کی زبانی، حضر کے دوران چار رکعات اور سفر کے دوران دو رکعات فرض قرار دی ہیں
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ بات منقول ہے، اسے عبیداللہ بن زحر نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے مراجعت کے بعد ”مسند“ میں سے میں نے
یہ روایت اسی طرح نوٹ کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2934]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ بات منقول ہے، اسے عبیداللہ بن زحر نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے مراجعت کے بعد ”مسند“ میں سے میں نے
یہ روایت اسی طرح نوٹ کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2934]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8947»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف