الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
ماہِ رمضان کی فضیلت
شواہد الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 394 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 394
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6995
حدیث نمبر: 394
أَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَيُّوبَ، يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَشِّرُ أَصْحَابَهُ يَقُولُ: ( (جَاءَكُمْ رَمَضَانُ شَهْرٌ مُبَارَكَ فَرَضَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ صِيَامَهُ، يُفْتَحُ فِيهِ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ، وَيُغْلَقُ فِيهِ أَبْوَابُ الْجَحِيمِ، وَتُغَلُّ فِيهِ الشَّيَاطِينُ، فِيهِ لَيْلَةٌ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ، مَنْ حُرِمَ خَيْرَهَا فَقَدْ حُرِمَ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو خوشخبری سناتے ہوئے یوں فرمایا کرتے تھے: ”بابرکت ماہ رمضان تمہارے پاس آیا ہے، اللہ نے اس کا روزہ تم پر فرض کیا ہے، اس میں جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں، شیاطین کو طوق پہنا دیئے جاتے ہیں، اس میں ایک رات (شب قدر) ہزار مہینوں (کی عبادت) سے بہتر ہے، جو اس کی خیر و بھلائی سے محروم رہا تو وہ (ہر لحاظ سے) محروم رہا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 394]
تخریج الحدیث: «سنن نسائي، كتاب الصيام، باب ذكر الاختلاف على معمر، رقم: 2106 . صحيح الجامع الصغير، رقم: 455 . صحيح ترغيب وترهيب، رقم: 999 . مسند احمد: 525/2 .»
حدیث نمبر: 6995
«هذا شهر رمضان قد جاءكم تفتح به أبواب الجنة وتغلق فيه أبواب النار وتسلسل فيه الشياطين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یہ رمضان کا مہینہ تمہارے پاس آ گیا ہے، اس میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اس میں جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، اور اس میں شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الهاء/حدیث: 6995]
”یہ رمضان کا مہینہ تمہارے پاس آ گیا ہے، اس میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اس میں جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، اور اس میں شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الهاء/حدیث: 6995]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ن] عن أنس. صحيح الترغيب 2/69: ق - أبي هريرة1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح