الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند اسحاق بن راهويه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسلمان کے حسن سلوک کا سب سے زیادہ حق دار کون ہے
شواہد الحدیث — مسند اسحاق بن راهويه حدیث نمبر 763 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 763
المعجم الاوسط: 5728
حدیث نمبر: 763
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَحَقُّ بِحُسْنِ صَحَابَتِي؟ فَقَالَ: ( (أُمُّكَ) ) ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ( (ثُمَّ أُمُّكَ) ) ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ( (ثُمَّ أُمُّكَ) ) ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ( (أَبُوكَ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری ماں۔“ اس نے عرض کیا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تمہاری ماں۔“ اس نے عرض کیا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بھی تمہاری ماں۔“ اس نے عرض کیا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا باپ۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 763]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الاخلاق، باب من احق الناس بحسن الصحبة: 5971 . مسلم، كتاب البروالصلة، باب برالو الدين وانهما احق به: 2548 . سنن ابن ماجه: 2706 . مسند احمد: 327/2 . معجم صغير: 1140 .»
حدیث نمبر: 5728
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُوَفَّقٍ، قَالَ: نَا أَبِي ، عَنِ السَّرِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِي أَهْلًا وَأُمًّا وَأَبًا، فَأَيُّهُمْ أَحَقُّ بِصِلَتِي؟ قَالَ: أُمَّكَ، وَأَبَاكَ، وَأُخْتَكَ، وَأَخَاكَ، ثُمَّ أَدْنَاكَ أَدْنَاكَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے گھر والے بھی ہیں، ماں بھی ہے اور باپ بھی، تو ان میں سے میرے حسنِ سلوک کا سب سے زیادہ حق دار کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری ماں، تمہارا باپ، تمہاری بہن اور تمہارا بھائی، پھر جو رشتے میں تمہارے زیادہ قریب ہو، پھر جو اس کے بعد زیادہ قریب ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبی سے سری بن اسماعیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5728]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبی سے سری بن اسماعیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5728]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه السري بن إسماعيل وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 139» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 1948»
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 1948»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه السري بن إسماعيل متروك