الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
99. بَابُ نَفَقَةُ الرَّجُلِ عَلَى عَبْدِهِ وَخَادِمِهِ صَدَقَةٌ
کسی شخص کا اپنے غلام اور خادم پر خرچ کرنا صدقہ ہے
شواہد الحدیث — الادب المفرد حدیث نمبر 197 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح الادب المفرد: 581
حدیث نمبر: 197
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَدَقَةٍ، فَقَالَ رَجُلٌ: عِنْدِي دِينَارٌ، قَالَ: ”أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ“، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، قَالَ: ”أَنْفِقْهُ عَلَى زَوْجَتِكَ“، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، قَالَ: ”أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ، ثُمَّ أَنْتَ أَبْصَرُ.“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کرنے کا حکم دیا تو ایک شخص نے عرض کیا: میرے پاس ایک دینار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی ذات پر خرچ کرو۔“ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی بیوی پر خرچ کرو۔“ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اپنے خادم پر خرچ کرو، پھر تم اپنے بارے میں بہتر جانتے ہو۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 197]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: حسن .»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1691، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2535، وأخرجه مسند أحمد برقم: 251/2، 471، وأخرجه الحاكم على شرط مسلم برقم: 415/1» صححه ابن حبان، ح: 828، وافقه الذهبي
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 1691، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2535، وأخرجه مسند أحمد برقم: 251/2، 471، وأخرجه الحاكم على شرط مسلم برقم: 415/1» صححه ابن حبان، ح: 828، وافقه الذهبي
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 750
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو رَافِعٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَافِعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، عِنْدِي دِينَارٌ؟ قَالَ: ”أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ“، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، فَقَالَ: ”أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ“، أَوْ قَالَ: ”عَلَى وَلَدِكَ“، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، قَالَ: ”ضَعْهُ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَهُوَ أَخَسُّهَا.“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس ایک دینار ہو تو کہاں خرچ کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ذات پر خرچ کرو۔“ اس نے کہا: اگر میرے پاس ایک اور ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے خادم پر خرچ کرو“ یا فرمایا: ”اپنی اولاد پر خرچ کرو۔“ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرو، اس میں پہلی دو باتوں کی نسبت ثواب کم ہے۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 750]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح لغيره دون قوله (ضعه ......) .» صحيح لغيره دون قوله (ضعه ......)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره دون قوله (ضعه ......)
حدیث نمبر: 581
581/750 عن جابر قال: قال رجل: يا رسول الله! عندي دينار؟ قال:"أنفقه على نفسك". قال: عندي آخر. فقال:"أنفقه على خادمك- أو قال – على ولدك". قال: عندي آخر. قال:"ضعه في سبيل الله، وهو أخسها".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ! میرے پاس ایک دینار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی ذات پر خرچ کرو“، اس نے کہا: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے خادم پر خرچ کرو“ یا فرمایا: ”اپنی اولاد پر خرچ کرو“ اس نے کہا: ایک اور بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور یہ سب سے کم درجہ کا ہے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 581]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح لغيره .» صحيح لغيره دون قوله (ضعه ......)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره