الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ مَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ فَلَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ
جس نے اپنے والدین کو پایا، پھر (ان کی خدمت کر کے) جنت میں داخل نہ ہوسکا
شواہد الحدیث — الادب المفرد حدیث نمبر 21 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الادب المفرد: 21
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17315
حدیث نمبر: 21
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”رَغِمَ أَنْفُهُ، رَغِمَ أَنْفُهُ، رَغِمَ أَنْفُهُ“، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ؟ قَالَ: ”مَنْ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ عِنْدَ الْكِبْرِ، أَوْ أَحَدَهُمَا، فَدَخَلَ النَّارَ.“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ آدمی ذلیل ہو، خوار ہو، رسوا ہو۔“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو بڑھاپے کی حالت میں پایا اور پھر (ان کی خدمت نہ کر کے) آگ میں چلا گیا۔“ [الادب المفرد/كتاب الوالدين/حدیث: 21]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2551» 0
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2551» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 17315
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: صَعِدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمِنْبَرَ فَقَالَ:" آمِينَ، آمِينَ، آمِينَ". فَلَمَّا نَزَلَ سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ فَقَالَ: رَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ. وَرَغِمَ أَنْفُ امْرِئٍ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ. وَرَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ أَدْرَكَ وَالِدَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، قُلْ: آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ". هَذَا أَوْ نَحْوُهُ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ: مُحَمَّدِ بْنِ حَوَانٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا، وَفِي قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ خِلَافٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آمین، آمین، آمین، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل میرے پاس آئے اور بولے: اس شخص کی ناک خاک آلود ہو، جو رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین (پھر انہوں نے کہا:) اس شخص کی ناک خاک آلود ہو، جس کے سامنے آپ کا ذکر کیا جائے اور وہ آپ پر درود نہ بھیجے، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین (پھر انہوں نے کہا:) اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جو اپنے ماں باپ کو، یا اُن دونوں میں سے کسی ایک کو پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو، آپ آمین کہیں، تو میں نے کہا: آمین“ راوی بیان کرتے ہیں: یہ، یا اس کی مانند کلمات ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد محمد بن جوان کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ قیس بن ربیع نامی راوی کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17315]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد محمد بن جوان کے حوالے سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ قیس بن ربیع نامی راوی کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17315]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3166)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف