الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. باب في عِدَّةِ الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا وَالْمُطَلَّقَةِ:
مطلقہ اور «متوفى عنها زوجها» کی حالت حمل میں عدت کا بیان
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2317 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارمی: 2317
بلوغ المرام: 945
صحیح ابن حبان: 4295
حدیث نمبر: 2317
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ:"تُوُفِّيَ زَوْجُ سُبَيْعَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، فَوَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِأَيَّامٍ، فَأَمَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَتَزَوَّجَ".
کریب سے مروی ہے کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: سیدہ سبیعہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا کے شوہر وفات پاگئے اور ان کی وفات کے چند روز بعد سیدہ سبیعہ رضی اللہ عنہا نے بچے کو جنم دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو نکاح کر لینے کا حکم دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطلاق/حدیث: 2317]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «حديث صحيح وهو مختصر الحديث السابق، [مكتبه الشامله نمبر: 2326] »
یہ حدیث صحیح اور اوپر والی حدیث کا اختصار ہے۔ تخریج اوپر گذر چکی ہے۔
یہ حدیث صحیح اور اوپر والی حدیث کا اختصار ہے۔ تخریج اوپر گذر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: حديث صحيح وهو مختصر الحديث السابق
حدیث نمبر: 945
عن المسور بن مخرمة: أن سبيعة الأسلمية نفست بعد وفاة زوجها بليال فجاءت النبي صلى الله عليه وآله وسلم فاستأذنته أن تنكح فأذن لها فنكحت. رواه البخاري وأصله في الصحيحين. وفي لفظ:"أنها وضعت بعد وفاة زوجها بأربعين ليلة". وفي لفظ لمسلم قال الزهري: ولا أرى بأسا أن تزوج وهي في دمها غير أنه لا يقربها زوجها حتى تطهر.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر کی وفات کے چند روز بعد بچہ جنا۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور نکاح کی اجازت طلب کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نکاح کی اجازت دے دی اور اس نے نکاح کر لیا۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے اور اس حدیث کی اصل بخاری و مسلم دونوں میں موجود ہے۔ اور ایک روایت میں ہے کہ اس نے اپنے شوہر کی وفات کے چالیس روز بعد بچے کو جنم دیا۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ زہری نے کہا: میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا کہ وہ نفاس کے خون کی حالت میں نکاح کر لے، البتہ اس کا شوہر اس کے پاک ہونے تک اس کے قریب نہ جائے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 945]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 945]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الطلاق، باب: ﴿وأولات الأحمال أجلهن أن يضعن حملهن﴾، حديث:5320، ومسلم، الطلاق، باب انقضاء عدة المتوفي عنها وغيرها بوضع الحمل، حديث:1485، وانظر، حديث:1484.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4295
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنِ امْرَأَةٍ وَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِأَرْبَعِينَ لَيْلَةً، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ آخِرَ الأَجَلَيْنِ"، قَالَ أَبُو سَلَمَةَ: فَقُلْتُ: أَمَا قَالَ اللَّهُ: وَأُولاتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ سورة الطلاق آية 4. قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي يَعْنِي أَبَا سَلَمَةَ. فَأَرْسَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ كُرَيْبًا إِِلَى أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلَهُنَّ: هَلْ سَمِعْتُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ سُنَّةً؟ فَأَرْسَلْنَ إِِلَيْهِ أَنَّ سُبَيْعَةَ الأَسْلَمِيَّةَ " وَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِأَرْبَعِينَ لَيْلَةً، فَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ایسی خاتون کے بارے میں دریافت کیا گیا جو اپنے شوہر کے انتقال کے چالیس دن بعد بچے کو جنم دے دیتی ہے تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”دونوں طرح کی عدت میں سے جو بعد میں پوری ہو گی وہ اس کے مطابق عدت گزارے گی۔“ ابوسلمہ کہتے ہیں میں نے کہا: کیا اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد نہیں فرمائی: ﴿وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ﴾ [سورة الطلاق: 4] ”اور حاملہ عورتوں کی عدت کی میعاد یہ ہے کہ وہ اپنا حمل جن لیں۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اپنے بھتیجے یعنی ابوسلمہ کے ساتھ ہوں، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کریب کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کی طرف بھجوایا تاکہ وہ ان سے اس بارے میں دریافت کریں کہ کیا انہوں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی حدیث سن رکھی ہے، تو ان ازواج نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ جواب بھجوایا کہ سیدہ سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر کے انتقال کے چالیس دن بعد بچے کو جنم دیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (چار ماہ دس دن گزرنے سے پہلے ہی) ان کا نکاح کروا دیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطلاق/حدیث: 4295]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4909، 5318، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1485، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4295، 4296، 4297، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1194، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2325، 2326، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1510، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15566، 15567، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27114» «رقم طبعة با وزير 4281»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (2113). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري