صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
31. باب العدة - ذكر وصف العدة للحامل المتوفى عنها زوجها-
عدت کا بیان - حاملہ بیوہ عورت کی عدت کی تفصیل کا بیان
حدیث نمبر: 4295
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنِ امْرَأَةٍ وَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِأَرْبَعِينَ لَيْلَةً، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ آخِرَ الأَجَلَيْنِ"، قَالَ أَبُو سَلَمَةَ: فَقُلْتُ: أَمَا قَالَ اللَّهُ: وَأُولاتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ سورة الطلاق آية 4. قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَا مَعَ ابْنِ أَخِي يَعْنِي أَبَا سَلَمَةَ. فَأَرْسَلَ ابْنُ عَبَّاسٍ كُرَيْبًا إِِلَى أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلَهُنَّ: هَلْ سَمِعْتُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ سُنَّةً؟ فَأَرْسَلْنَ إِِلَيْهِ أَنَّ سُبَيْعَةَ الأَسْلَمِيَّةَ " وَضَعَتْ بَعْدَ وَفَاةِ زَوْجِهَا بِأَرْبَعِينَ لَيْلَةً، فَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ایسی خاتون کے بارے میں دریافت کیا گیا: جو اپنے شوہر کے انتقال کے چالیس دن بعد بچے کو جنم دے دیتی ہے تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: دونوں طرح کی عدت میں سے جو بعد میں پوری ہو گی وہ اس کے مطابق عدت گزارے گی۔ ابوسلمہ کہتے ہیں میں نے کہا: کیا اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد نہیں فرمائی ہے۔ ”حمل والی عورتوں کی عدت اس وقت ختم ہو گی جب وہ بچے کو جنم دے دیں۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اپنے بھتیجے یعنی ابوسلمہ کے ساتھ ہوں، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کریب کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کی طرف بھجوایا تاکہ وہ ان سے اس بارے میں دریافت کریں کہ کیا آپ نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی حدیث سن رکھی ہے تو ان ازواج نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ جواب بھجوایا کہ سیدہ سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا نے اپنے شوہر کے انتقال کے چالیس دن بعد بچے کو جنم دیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (چار ماہ دس دن گزرنے سے پہلے ہی) ان کی شادی کروا دی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطلاق/حدیث: 4295]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4281»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الإرواء» (2113).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط البخاري
الرواة الحديث:
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← اسم مبهم