الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. باب إِنَّ الْوَاحِدَ في السَّفَرِ شَيْطَانٌ:
سفر میں اکیلا آدمی شیطان ہے
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2714 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن دارمی: 2714
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13209
حدیث نمبر: 2714
أَخْبَرَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ هُوَ: ابْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي الْوَحْدَةِ، لَمْ يَسْرِ رَاكِبٌ بِلَيْلٍ وَحْدَهُ أَبَدًا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگ جان لیں تنہائی میں جو خرابی ہے تو کوئی سوار رات میں اکیلے کبھی سفر نہ کرے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2714]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2721] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2998] ، [ترمذي 1673] ، [ابن ماجه 3768] ، [ابن حبان 2704] ، [موارد الظمآن 1970] ، [الحميدي 676]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2998] ، [ترمذي 1673] ، [ابن ماجه 3768] ، [ابن حبان 2704] ، [موارد الظمآن 1970] ، [الحميدي 676]
وضاحت: (تشریح حدیث 2713)
اکثر علماء نے اکیلے سفر کرنے کو مکروہ خیال کیا ہے، کیونکہ حدیث میں ہے اکیلا مسافر شیطان ہے، اور دو مسافر بھی شیطان ہیں، اور تین جماعت ہیں۔
بعض علماء نے کہا کہ اگر راہ میں کوئی ڈر نہ ہو تو اکیلے سفر کرنے میں کوئی قباحت نہیں، اور ممانعت کی احادیث اسی پر محمول ہیں جب راہ پرخطر ہو، (وحیدی)۔
آج کل بس، ٹرین، ہوائی جہاز کے سفر بھی اگر بصورت جماعت ہی کئے جائیں تو اس کے بہت سے فوائد ہیں جو تنہائی کی حالت میں نہیں ہیں، سفر میں اکیلے ہونا فی الواقع بے حد تکلیف کا موجب ہے۔
(راز رحمہ اللہ)۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 13209
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي الْوَحْدَةِ، مَا سَارَ رَاكِبٌ بِلَيْلٍ أَبَدًا، وَلَا نَامَ رَجُلٌ فِي بَيْتٍ وَحْدَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر لوگوں کو پتہ چل جائے کہ اکیلے ہونے میں کتنا نقصان ہے، تو کوئی سوار رات کے وقت کبھی اکیلا سفر نہ کرے اور کوئی شخص گھر میں کبھی اکیلا نہ سوئے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قاسم اسدی ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13209]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7393»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2058
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ: نَا إِسْحَاقُ بْنُ وَهْبٍ الْعَلَّافُ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ قَالَ: نَا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي الْوَحْدَةِ مَا سَارَ رَاكِبٌ بِلَيْلٍ أَبَدًا، وَلَا نَامَ رَجُلٌ فِي بَيْتٍ وَحْدَهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر لوگ جان لیں کہ تنہائی میں کیا (اندیشے) ہیں، تو کوئی سوار کبھی رات کے وقت اکیلا سفر نہ کرے، اور نہ ہی کوئی شخص کسی گھر میں اکیلا سوئے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2058]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن القاسم الأسدي وثقه ابن معين وضعفه أحمد وغيره وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 104» »
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7397»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7397»
الحكم على الحديث:
فيه محمد بن القاسم الأسدي مختلف فيه، وبقية رجاله ثقات
حدیث نمبر: 7397
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ وَهْبٍ الْعَلَّافُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ ، نَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي الْوَحْدَةِ مَا أَعْلَمُ مَا سَارَ رَاكِبٌ وَحْدَهُ بِلَيْلٍ أَبَدًا، وَلَا نَامَ رَجُلٌ وَحْدَهُ بِلَيْلٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُعَاوِيَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُعَاوِيَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر لوگوں کو تنہائی کے ان (مضمرات) کا علم ہو جاتا جن کا مجھے علم ہے، تو کوئی سوار کبھی رات کے وقت تنہا سفر نہ کرتا اور نہ ہی کوئی شخص رات کو اکیلا سوتا۔“
اس حدیث کو زہیر بن معاویہ رحمہ اللہ سے صرف محمد بن قاسم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7397]
اس حدیث کو زہیر بن معاویہ رحمہ اللہ سے صرف محمد بن قاسم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7397]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2058»