🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
67. باب في قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لاَ تُطْرُونِي»:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: ”مجھے میرے مرتبے سے نہ بڑھاؤ“
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2819 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارمی: 2819
صحیح بخاری: 3445
المعجم الاوسط: 1937
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2819
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عُمَرَ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: "لَا تُطْرُونِي كَمَا تُطْرِي النَّصَارَى عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ، وَلَكِنْ قُولُوا: عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ".
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ جیسے عیسیٰ ابن مریم کو نصاریٰ نے ان کے مرتبے سے زیادہ بڑھا دیا ہے، (بلکہ میرے متعلق یہی) کہا کرو کہ میں اللہ کا بندہ اور رسول ہوں۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2819]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2826] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3445] ، [أبويعلی 153] ، [ابن حبان 413] ، [الحميدي 27]
وضاحت: (تشریح حدیث 2818)
«اطراء» لغت میں مدح کرتے ہوئے حد سے زیادہ بڑھ جانے کو کہتے ہیں۔
پیغمبرِ اسلام نے سختی سے منع فرمایا اور بتایا کہ میرا رتبہ اتنا ہی رکھنا جتنا مجھے الله تعالیٰ نے بتایا ہے کہ میں اس کا بندہ ہوں اور رسول بھی، بس اس سے زیادہ مجھے نہ بڑھانا، نہ میری مدح سرائی میں اس حد سے آگے بڑھنا، اللہ کے بندے، رسول، اللہ کے حبیب، اللہ کے خلیل، اشرف الانبیاء و المرسلین، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف کی یہ ہی حد ہے۔
الله تعالیٰ نے قرآن پاک میں متعدد جگہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا بندہ قرار دیا: «‏‏‏‏﴿لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰهِ﴾ [الجن: 19] » ، «﴿سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ﴾ [الإسراء: 1] » اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے نہایت درجہ خوش تھے۔
لیکن آج کے دور میں نعت خوانی میں لوگ اتنے زیادہ آگے بڑھ جاتے ہیں کہ شرک میں مبتلا ہو جاتے ہیں، بلکہ بعض تو نصاریٰ سے بھی آگے بڑھ جاتے ہیں، انہوں نے اپنے نبی کو اللہ کا بیٹا بنا دیا۔
آج کا نام نہاد مسلمان کہتا ہے:
وہی جو مستوی عرش تھا خدا ہو کر
اتر پڑا ہے زمیں پر مصطفیٰ ہو کر
«نَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنْ ذٰلِكَ» یہ شرک نہیں تو اور کیا ہے؟ اسی سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے روکا تھا۔
خواجہ الطاف حسین رحمہ اللہ نے ان تعلیمات کو بڑے دلکش انداز میں ذکر کیا ہے، سنئے:
تم اوروں کی مانند دھوکہ نہ کھانا
کسی کو خدا کا نہ بیٹا بنانا
مری حد سے رتبہ نہ میرا بڑھانا
بڑھا کر بہت تم نہ مجھ کو گھٹانا
سب انسان ہیں واں جس طرح سر فگندہ
اسی طرح ہوں میں بھی اک اس کا بندہ
بنانا نہ تربت کو میری صنم تم
نہ کرنا مری قبر پر سر کو خم تم
نہیں بندہ ہونے میں کچھ مجھ سے کم تم
کہ بیچارگی میں برابر ہیں ہم تم
مجھے دی ہے حق نے بس اتنی بزرگی
کہ بندہ ہوں اس کا اور ایلچی بھی

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3445
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ سَمِعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: عَلَى الْمِنْبَرِ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَمَ فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدُهُ، فَقُولُوا: عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ".
ہم سے حمیدی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، کہا کہ میں نے زہری سے سنا، وہ بیان کرتے تھے کہ مجھے عبیداللہ بن عبداللہ نے خبر دی اور انہیں ابن عباس رضی اللہ عنہما نے، انہوں نے عمر رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ کہتے سنا تھا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مجھے میرے مرتبے سے زیادہ نہ بڑھاؤ جیسے عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کو نصاریٰ نے ان کے رتبے سے زیادہ بڑھا دیا ہے۔ میں تو صرف اللہ کا بندہ ہوں، اس لیے یہی کہا کرو (میرے متعلق) کہ میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔“ [صحيح البخاري/كتاب أحاديث الأنبياء/حدیث: 3445]
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے برسرِ منبر کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”مجھے ایسا نہ بڑھاؤ جس طرح نصاریٰ نے عیسیٰ علیہ السلام ابن مریم کو بڑھایا۔ بس میں تو اللہ کا بندہ ہوں، اس لیے تم یوں کہا کرو: آپ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“ [صحيح البخاري/كتاب أحاديث الأنبياء/حدیث: 3445]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1937
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ: نَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ قَالَ: نَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ . أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ كَانَ يُقْرِئُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ ، فَذَكَرَ حَدِيثَ السَّقِيفَةِ بِطُولِهِ، وَذَكَرَ فِيهِ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ: لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى عِيسَى، فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ، فَقُولُوا: عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ، وَقَالَ: I " رَجَمَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-، وَرَجَمْنَا مَعَهُ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ إِلَّا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ I ". كذا في طبعة دار الحرمين، والصواب: (عمر) .
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو (قرآن) پڑھایا کرتے تھے، پھر انہوں نے سقیفہ والی طویل حدیث ذکر کی اور اس میں یہ بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری ویسی مبالغہ آمیز تعریف نہ کرو جیسی نصاریٰ نے عیسیٰ کی کی، میں تو محض اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں، لہٰذا تم (مجھے) اللہ کا بندہ اور اس کا رسول کہو۔“ نیز انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رجم کیا اور ہم نے بھی آپ کے ساتھ رجم کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمر بن قیس رحمہ اللہ سے صرف خالد بن نزار رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1937]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3928، 4021، 6829، 6830، 7323، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1691، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3042 / 630، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 876، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 413، 414، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 178، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7115، 7113، 7114، 7117، 7116، 7120، 7118، 7119، 7122، 7121، 7123، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4418، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1432، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2368، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2553، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17010، 17011، 17020، 17150، وأحمد فى «مسنده» برقم: 158، 202، 282، 337، 358، 398، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 25، والحميدي فى «مسنده» برقم: 25، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 146، 151، والبزار فى «مسنده» برقم: 194، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 699، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9758، 13329، 13364، 16311، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29371، 29375، 38197، 38198، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2057، 2058، 2059، 2060»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں