الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. باب في الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ:
غسل جنابت کا بیان
حدیث نمبر: 770
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: وَضَعْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَاءً "فَأَفْرَغَ عَلَى يَدَيْهِ، فَجَعَلَ يَغْسِلُ بِهَا فَرْجَهُ فَلَمَّا فَرَغَ، مَسَحَهَا بِالْأَرْضِ أَوْ بِحَائِطٍ شَكَّ سُلَيْمَانُ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ وَصَبَّ عَلَى رَأْسِهِ وَجَسَدِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ تَنَحَّى، فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ"، فَأَعْطَيْتُهُ مِلْحَفَةً،"فَأَبَى، وَجَعَلَ يَنْفُضُ بِيَدِهِ"، قَالَتْ: فَسَتَرْتُهُ حَتَّى اغْتَسَلَ، قَالَ سُلَيْمَانُ: فَذَكَرَ سَالِمٌ أَنَّ غُسْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا كَانَ مِنْ جَنَابَةٍ.
ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے (غسل) کے لئے پانی رکھا تو آپ نے اپنے ہاتھوں پر انڈیلا، پھر شرمگاہ کو دھویا، اس کے بعد اس ہاتھ کو زمین پر یا دیوار پر (یہ سلیمان کا شک ہے) رگڑا، پھر کلی کی، ناک جھاڑی، چہرے اور ہاتھ کہنی تک دھوئے، اور اپنے سر و جسد مبارک کے اوپر پانی ڈالا، غسل سے فارغ ہوئے تو دور ہٹ کر دونوں پیر دھوئے۔ میں نے آپ کو چادر پیش کی لیکن آپ نے انکار کر دیا اور ہاتھ سے ہی پانی سونتنے لگے۔ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے آپ کے لئے پردہ کیا یہاں تک کہ آپ نے غسل کر لیا۔ سلیمان سے مروی ہے سالم نے کہا: یہ آپ کا غسل جنابت تھا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 770]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 774] »
اس حدیث کی سند صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 249] ، [مسلم 317] ، [أبوداؤد 245] ، [ترمذي 103] ، [نسائي 253] ، [ابن ماجه 467] ، [أبويعلی 7101] ، [ابن حبان 1190]
اس حدیث کی سند صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 249] ، [مسلم 317] ، [أبوداؤد 245] ، [ترمذي 103] ، [نسائي 253] ، [ابن ماجه 467] ، [أبويعلی 7101] ، [ابن حبان 1190]
وضاحت: (تشریح حدیث 769)
اس حدیث سے غسلِ جنابت کا طریقہ معلوم ہوا، پہلے نجاست دور کی جائے، پھر وضو کر کے سارے بدن پر پانی بہایا جائے، پیر اس جگہ سے دور ہٹ کر دھوئے جائیں، تولیہ سے بدن پونچھنا اس حدیث سے ثابت نہیں ہوتا، اگر تولیہ سے بدن پونچھا جائے تو کوئی حرج بھی نہیں، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی وقت انکار کیا تو کسی وقت استعمال بھی کیا ہے۔
واللہ اعلم۔
اس حدیث سے غسلِ جنابت کا طریقہ معلوم ہوا، پہلے نجاست دور کی جائے، پھر وضو کر کے سارے بدن پر پانی بہایا جائے، پیر اس جگہ سے دور ہٹ کر دھوئے جائیں، تولیہ سے بدن پونچھنا اس حدیث سے ثابت نہیں ہوتا، اگر تولیہ سے بدن پونچھا جائے تو کوئی حرج بھی نہیں، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی وقت انکار کیا تو کسی وقت استعمال بھی کیا ہے۔
واللہ اعلم۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 70
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: " تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ وَرِجْلَيْهِ مَرَّتَيْنِ وَوَجْهَهُ ثَلاثًا" .
سیدنا عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، تو ہاتھ اور پاؤں دو دو مرتبہ دھوئے، چہرہ تین مرتبہ دھویا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 70]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 185، صحيح مسلم: 235»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: متفق عليه