الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
1ق. باب:
باب: نماز عیدین کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2047 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح مسلم: 2047
سنن نسائی: 1570
مسند امام شافعی: 489
المعجم الکبیر للطبرانی: 10937
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2701
ترقیم عبدالباقی: 885 ترقیم شاملہ: -- 2047
وحَدَّثَنَا إسحاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ابْنُ رافع ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَامَ يَوْمَ الْفِطْرِ فَصَلَّى فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ، ثُمَّ خَطَبَ النَّاسَ فَلَمَّا فَرَغَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَزَلَ وَأَتَى النِّسَاءَ، فَذَكَّرَهُنَّ وَهُوَ يَتَوَكَّأُ عَلَى يَدِ بِلَالٍ، وَبِلَالٌ بَاسِطٌ ثَوْبَهُ يُلْقِينَ النِّسَاءُ صَدَقَةً، قُلْتُ لِعَطَاءٍ: " زَكَاةَ يَوْمِ الْفِطْرِ؟ " قَالَ: " لَا وَلَكِنْ صَدَقَةً يَتَصَدَّقْنَ بِهَا حِينَئِذٍ، تُلْقِي الْمَرْأَةُ فَتَخَهَا وَيُلْقِينَ وَيُلْقِينَ "، قُلْتُ لِعَطَاءٍ: " أَحَقًّا عَلَى الْإِمَامِ الْآنَ أَنْ يَأْتِيَ النِّسَاءَ حِينَ يَفْرُغُ فَيُذَكِّرَهُنَّ؟ " قَالَ: " إِي لَعَمْرِي إِنَّ ذَلِكَ لَحَقٌّ عَلَيْهِمْ، وَمَا لَهُمْ لَا يَفْعَلُونَ ذَلِكَ ".
ابن جریج نے کہا: ہمیں عطاء نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے خبر دی کہا: میں نے ان (جابر رضی اللہ عنہما) کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے دن (نماز کے لیے) کھڑے ہوئے پھر نماز پڑھائی چنانچہ آپ نے خطبے سے پہلے نماز سے ابتدا کی پھر لوگوں کو خطاب فرمایا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (خطبہ سے) فارغ ہوئے تو (چبوترے سے) اتر کر عورتوں کے پاس آئے انہیں تذکیر و نصیحت کی جبکہ آپ بلال رضی اللہ عنہ کے بازو کا سہارا لیے ہوئے تھے اور بلال رضی اللہ عنہ اپنا کپڑا پھیلائے ہوئے تھے عورتیں اس میں صدقہ ڈال رہی تھیں۔ (ابن جریج نے کہا:) میں نے عطاء سے پوچھا فطر کے دن کا صدقہ (ڈال رہی تھیں؟) انہوں نے کہا: نہیں اس وقت (اپنا) صدقہ کر رہی تھیں (کوئی عورت چھلا ڈالتی تھی (اسی طرح یکے بعد دیگرے (ڈال رہی تھیں اور ڈال رہی تھیں))۔ میں نے عطاء سے پھر پوچھا: کیا اب بھی امام کے لیے لازم ہے کہ جب (مردوں کے خطبے سے) فارغ ہو تو عورتوں کو تلقین اور نصیحت کرے؟ انہوں نے کہا: ہاں مجھے اپنی زندگی کی قسم! یہ ان پر (عائد شدہ) حق ہے انہیں کیا ہو گیا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرتے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 2047]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے دن نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور خطبہ سے پہلے نماز کی ابتدا کی، پھر لوگوں کو خطاب فرمایا۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ سے فارغ ہوئے تو (اتر کر اونچائی سے) عورتوں کے پاس آئے، انہیں تذکیر و نصیحت کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت بلال رضی اللہ عنہ کا سہارا لیے ہوئے تھے یا ان کے ہاتھ پر ٹیک لگائے ہوئے تھے اور حضرت بلال رضی اللہ عنہ اپنا کپڑا پھیلائے ہوئے تھے، عورتیں اس میں صدقہ ڈال رہی تھیں۔ ابن جریج نے عطاء سے پوچھا: ”صدقہ فطر ڈال رہی تھیں؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں، اس وقت نیا صدقہ کر رہی تھیں، عورتیں چھلے (بڑی انگوٹھیاں) ڈال رہی تھیں، اسی طرح یکے بعد دیگرے ڈال رہی تھیں۔“ ابن جریج کہتے ہیں میں نے عطاء سے پوچھا: ”کیا اب بھی امام کے لیے لازم ہے کہ (مردوں کے خطبہ سے) فارغ ہو کر انہیں تلقین اور نصیحت کرے؟“ انہوں نے کہا: ”ہاں! میری جان کی قسم! یہ ان کے لیے لازم ہے، انہیں کیا ہو گیا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرتے؟“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 2047]
ترقیم فوادعبدالباقی: 885
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1570
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قال: سَمِعْتُ أَيُّوبَ يُخْبِرُ، عَنْ عَطَاءٍ، قال: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ , يَقُولُ: أَشْهَدُ أَنِّي شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ ثُمَّ خَطَبَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عید میں شریک رہا، تو آپ نے خطبہ سے پہلے نماز شروع کی، پھر آپ نے خطبہ دیا۔ [سنن نسائي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 1570]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عید کے موقع پر حاضر ہوا۔ آپ نے خطبے سے پہلے نماز پڑھی، پھر خطبہ دیا۔ [سنن نسائي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 1570]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأذان 161 (863)، العیدین 16 (975)، 18 (977)، الزکاة 33 (1449) مطولاً، النکاح 124 (5233)، اللباس 56 (5880)، الاعتصام 16 (7323)، صحیح مسلم/العیدین (884)، سنن ابی داود/الصلاة 248 (1142، 1143، 1144)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 155 (1273)، (تحفة الأشراف: 5883)، مسند احمد 1/220، سنن الدارمی/الصلاة 218 (1644) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 489
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي يَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحَى قَبْلَ الْخُطْبَةِ.
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور اضحی کی نماز خطبہ سے پہلے پڑھتے تھے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب العيدين والأضاحي والاستسقاء /حدیث: 489]
تخریج الحدیث: «صحیح من غیر ھذا الطریق، اخرجـہ البخاری، العیدین، باب الخروج الى المصلى بغير منبر (956) ومسلم، العيدين باب صلاة العيدين (889).»
حدیث نمبر: 10937
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عید میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبے سے پہلے نماز شروع کی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10937]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 42، حدیث 10983»
حدیث نمبر: 2701
حَدَّثَنَا مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ عِيدٍ فَصَلَّى، ثُمَّ خَطَبَ، ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ فَوَعَظَهُنَّ، وَذَكَّرَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ.
عبدالرحمٰن بن عابس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”میں عید کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (نماز کے لیے) نکلا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے نماز پڑھائی اور پھر خطبہ ارشاد فرمایا، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کی جانب تشریف لائے، انہیں وعظ و نصیحت فرمائی، (اللہ اور آخرت کی) یاد دہانی کرائی اور انہیں صدقہ و خیرات کرنے کا حکم دیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2701]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 932، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 884، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1142، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1273، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1905، 1984، 2063، 2170، 2529، 2569، 2588، 3054، 3095، 3143، 3215، 3305، 3348، 3477، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1603، 1610، وأخرجه فتح الباري برقم: 98، 914، 916، 932، 936، 5542، 5544، 6787، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1458، 1459، 1460، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10942، 10983، 11340، 11357، 11583، 11849، 12716، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1317، 2637، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2693»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 932، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 884، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1142، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1273، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1905، 1984، 2063، 2170، 2529، 2569، 2588، 3054، 3095، 3143، 3215، 3305، 3348، 3477، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1603، 1610، وأخرجه فتح الباري برقم: 98، 914، 916، 932، 936، 5542، 5544، 6787، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1458، 1459، 1460، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10942، 10983، 11340، 11357، 11583، 11849، 12716، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1317، 2637، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2693»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن