الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
4. باب زَكَاةِ الْفِطْرِ عَلَى الْمُسْلِمِينَ مِنَ التَّمْرِ وَالشَّعِيرِ:
باب: مسلمانوں پر کھجور اور جو میں سے صدقہ فطر کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2286 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح مسلم: 2286
مسند امام شافعی: 666
السنن الكبرى للبيهقي: 7739
ترقیم عبدالباقی: 985 ترقیم شاملہ: -- 2286
وحَدَّثَنِي وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: " كُنَّا نُخْرِجُ زَكَاةَ الْفِطْرِ مِنْ ثَلَاثَةِ أَصْنَافٍ: الْأَقِطِ، وَالتَّمْرِ، وَالشَّعِيرِ ".
حارث بن عبدالرحمان بن ابی ذباب نے عیاض بن عبداللہ بن ابی سرح سے اور انہوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: ہم فطرانہ ان تین اجناس سے نکالا کرتے تھے: پنیر، کھجور اور جو۔ (یہی ان کی بنیادی خوردنی اجناس تھیں۔) [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2286]
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم فطرانہ تین جنسوں سے نکالا کرتے تھے: پنیر، کھجور اور جو۔ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2286]
ترقیم فوادعبدالباقی: 985
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 666
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ زَكَاةَ الْفِطْرِ عَلَى النَّاسِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فطر کی زکوٰۃ لوگوں پر کھجوروں کا ایک صاع یا جو کا ایک صاع فرض کی۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الزكاة /حدیث: 666]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى زكوة، باب صدقة الفطر على العبد وغيره من المسلمين (1504) ومسلم، الزكاة، باب زكاة الفطر على المسلمين من التمرو الشعير (984).»
حدیث نمبر: 7739
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُخْرِجَ زَكَاةَ الْفِطْرِ عَنْ كُلِّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ وَحُرٍّ وَمَمْلُوكٍ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ شَعِيرٍ قَالَ: وَكَانَ يُؤْتَى إِلَيْهِمْ بِالزَّبِيبِ وَالْأَقِطِ فَيَقْبَلُونَهُ مِنْهُمْ وَكُنَّا نُؤْمَرُ أَنْ نُخْرِجَهُ قَبْلَ أَنْ نَخْرُجَ إِلَى الصَّلَاةِ فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقَسِّمُوهُ بَيْنَهُمْ، وَيَقُولُ:" اغْنُوهُمْ عَنْ طَوَافِ هَذَا الْيَوْمِ" أَبُو مَعْشَرٍ هَذَا نَجِيحٌ السِّنْدِيُّ الْمَدِينِيُّ، غَيْرُهُ أَوْثَقُ مِنْهُ وَحَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي هَذَا الْبَابِ وَقَدْ مَضَى ذِكْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ”ہم صدقہ فطر ہر چھوٹے بڑے اور آزاد و غلام کی طرف سے ایک صاع کھجور یا جو کا نکالیں“۔ وہ فرماتے ہیں کہ وہ منقی اور پنیر بھی دیا کرتے تو وہ اسے قبول کرلیتے تھے اور ہمیں حکم دیا جاتا کہ ”ہم نماز کی طرف نکلنے سے پہلے نکالیں“۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ اسے ان میں تقسیم کردیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”انہیں اس دن (مانگنے کے لیے) گھومنے سے بے نیاز کر دو۔“
یہ ابو معشر، نجیح سندی مدنی ہیں، دوسرے راوی ان سے زیادہ ثقہ ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7739]
یہ ابو معشر، نجیح سندی مدنی ہیں، دوسرے راوی ان سے زیادہ ثقہ ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7739]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه سعيد بن منصور»
الحكم على الحديث:
ضعيف