الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
2. باب مَوَاقِيتِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ:
باب: میقات حج اور عمرہ کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1183 ترقیم شاملہ: -- 2808
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يُسْأَلُ عَنِ الْمُهَلِّ، فَقَالَ: سَمِعْتُ ثُمَّ انْتَهَى، فَقَالَ: أُرَاهُ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
روح بن عبادہ نے کہا: ہمیں ابن جریج نے حدیث سنائی، کہا: ہمیں ابوزبیر نے خبر دی کہ انہوں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا، ان سے مقام تلبیہ کے بارے میں پوچھا جا رہا تھا تو انہوں نے کہا: میں نے سنا۔۔۔ پھر رک گئے اور (کچھ وقفے کے بعد) کہا: میرا خیال ہے ان (جابر رضی اللہ عنہما) کی مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تھی (کہ جابر رضی اللہ عنہما نے ان سے سنا)۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2808]
ابو زبیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا، ان سے احرام گاہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا: ”میں نے سنا ہے،“ پھر ابو زبیر رک کر کہنے لگا: ”میرا خیال ہے جابر رضی اللہ عنہما نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2808]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1183
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1182 ترقیم شاملہ: -- 2806
وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عنه عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مُهَلُّ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ذُو الْحُلَيْفَةِ، وَمُهَلُّ أَهْلِ الشَّامِ مَهْيَعَةُ وَهِيَ الْجُحْفَةُ، وَمُهَلُّ أَهْلِ نَجْدٍ قَرْنٌ "، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: وَزَعَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ أَسْمَعْ ذَلِكَ مِنْهُ، قَالَ: وَمُهَلُّ أَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمُ.
سالم بن عبداللہ بن عمر بن خطاب نے اپنے والد سے روایت کی، کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”اہل مدینہ کا مقام تلبیہ (وہ جگہ جہاں سے بآواز بلند لبیک اللہم لبیک کہنے کا آغاز ہوتا ہے، یعنی میقات مراد ہے) ذو الحلیفہ ہے، اہل شام کا مقام تلبیہ مہیعہ، وہی جحفہ ہے اور اہل نجد کا قرن (المنازل)۔“ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: (مجھے بتانے والے) ان لوگوں کا خیال ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے۔۔۔ میں نے آپ سے خود نہیں سنا۔۔۔ فرمایا: ”اور اہل یمن کا مقام تلبیہ یلملم ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2806]
حضرت سالم رحمہ اللہ اپنے والد حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اہل مدینہ کے لیے احرام باندھنے کی جگہ ذوالحلیفہ ہے، اہل شام کے لیے احرام گاہ «مَهْيَعَةُ» یعنی جحفہ ہے اور اہل نجد کے لیے احرام گاہ قرن ہے۔“ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: لوگوں کا کہنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا —جبکہ میں نے یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا— ”اہل یمن کے لیے میقات یلملم ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2806]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1182
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة