الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
7. باب تَحْرِيمِ نِكَاحِ الشِّغَارِ وَبُطْلاَنِهِ:
باب: نکاح شغار کا بطلان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 3465 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحیح مسلم: 3465
صحیح بخاری: 6960
سنن نسائی: 3340
السنن الكبرى للبيهقي: 14136
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4398
المعجم الکبیر للطبرانی: 17926
ترقیم عبدالباقی: 1415 ترقیم شاملہ: -- 3465
حدثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الشِّغَارِ وَالشِّغَارُ: أَنْ يُزَوِّجَ الرَّجُلُ ابْنَتَهُ، عَلَى أَنْ يُزَوِّجَهُ ابْنَتَهُ، وَلَيْسَ بَيْنَهُمَا صَدَاقٌ "،
امام مالک نے نافع سے، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شغار سے منع فرمایا۔ اور شغار یہ ہے کہ آدمی اپنی بیٹی کا نکاح اس شرط پر کرے کہ وہ (دوسرا) بھی اپنی بیٹی کا نکاح اس سے کرے گا اور ان دونوں کے درمیان مہر نہ ہو۔ [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3465]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے «الشِّغَارِ» ”شغار“ سے منع فرمایا ہے، اور شغار یہ ہے کہ ایک شخص اپنی بیٹی کی شادی دوسرے شخص سے اس شرط پر کرے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی اس سے کر دے، اور ان کے درمیان مہر نہ ہو۔ [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3465]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1415
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 6960
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الشِّغَارِ"، قُلْتُ لِنَافِعٍ: مَا الشِّغَارُ؟، قَالَ: يَنْكِحُ ابْنَةَ الرَّجُلِ وَيُنْكِحُهُ ابْنَتَهُ بِغَيْرِ صَدَاقٍ، وَيَنْكِحُ أُخْتَ الرَّجُلِ وَيُنْكِحُهُ أُخْتَهُ بِغَيْرِ صَدَاقٍ، وَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ: إِنِ احْتَالَ حَتَّى تَزَوَّجَ عَلَى الشِّغَارِ فَهُوَ جَائِزٌ، وَالشَّرْطُ بَاطِلٌ، وَقَالَ فِي الْمُتْعَةِ: النِّكَاحُ فَاسِدٌ وَالشَّرْطُ بَاطِلٌ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: الْمُتْعَةُ وَالشِّغَارُ جَائِزٌ، وَالشَّرْطُ بَاطِلٌ.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے نافع نے بیان کیا، اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شغار سے منع فرمایا۔ میں نے نافع سے پوچھا شغار کیا ہے؟ انہوں نے کہا یہ کہ کوئی شخص بغیر مہر کسی کی لڑکی سے نکاح کرتا ہے اور اس سے بغیر مہر کے اپنی لڑکی کا نکاح کرتا ہے پس اس کے سوا کوئی مہر مقرر نہ ہو اور بعض لوگوں نے کہا اگر کسی نے حیلہ کر کے نکاح شغار کر لیا تو نکاح کا عقد درست ہو گا اور شرط لغو ہو گی (اور ہر ایک کو مہر مثل عورت کا ادا کرنا ہو گا) اور ہاں بعض لوگوں نے متعہ میں کہا ہے کہ وہاں نکاح بھی فاسد ہے اور شرط بھی باطل ہے اور بعض حنفیہ یہ کہتے ہیں کہ متعہ اور شغار دونوں جائز ہوں گے اور شرط باطل ہو گی۔ [صحيح البخاري/كتاب الحيل/حدیث: 6960]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «الشِّغَارِ» (شغار) سے منع فرمایا ہے“، (راوی حدیث عبید اللہ نے کہا) میں نے حضرت نافع رحمہ اللہ سے شغار کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا: ”کوئی آدمی دوسرے کی بیٹی سے نکاح کرتا ہے اور وہ اس کے نکاح میں اپنی بیٹی دیتا ہے، اس (تبادلے) کے علاوہ اور کوئی حق مہر نہیں ہوتا۔ اور مہر کے بغیر کسی آدمی کی بہن سے نکاح کرے اور وہ اس کو اپنی بہن کا نکاح حق مہر کے بغیر کر دے۔“ بعض لوگوں نے کہا: ”اگر کسی نے حیلہ کر کے نکاح شغار کر لیا تو عقد نکاح درست البتہ شرط باطل ہے۔“ پھر نکاح متعہ کے متعلق کہا کہ ”یہ نکاح بھی فاسد ہے اور شرط بھی باطل ہے“، بعض حضرات کا خیال ہے کہ ”نکاح متعہ اور نکاح شغار دونوں جائز ہیں البتہ شرط باطل ہوگی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الحيل/حدیث: 6960]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 3340
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْحَاق الْأَزْرَقُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الشِّغَارِ" , قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: وَالشِّغَارُ كَانَ الرَّجُلُ يُزَوِّجُ ابْنَتَهُ عَلَى أَنْ يُزَوِّجَهُ أُخْتَهُ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شغار سے منع فرمایا ہے عبیداللہ (جو اس حدیث کے راویوں میں سے ایک راوی ہیں) کہتے ہیں: شغار یہ تھا کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی دوسرے سے اس شرط پر کرتا تھا کہ دوسرا اپنی بہن کی شادی اس کے ساتھ کر دے (بغیر کسی مہر کے)۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3340]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «الشِّغَارِ» ”شغار“ سے منع فرمایا۔ راوی عبیداللہ نے کہا: شغار یہ ہے کہ آدمی اپنی بیٹی کا نکاح دے اس شرط پر کہ دوسرا اسے اپنی بہن کا نکاح دے گا۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3340]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/النکاح 7 (1416)، سنن ابن ماجہ/النکاح 16 (1884)، (تحفة الأشراف: 13796)، مسند احمد (2/286، 439، 496) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 14136
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ، وَأَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الشِّغَارِ"، زَادَ ابْنُ نُمَيْرٍ: وَالشِّغَارُ أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ زَوِّجْنِي ابْنَتَكَ وَأُزَوِّجُكَ ابْنَتِي، وَزَوِّجْنِي أُخْتَكَ وَأُزَوِّجُكَ أُخْتِي، رَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَرَوَاهُ عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ: وَزَادَ فِيهِ وَلَا صَدَاقَ بَيْنَهُمَا.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «الشِّغَارِ» ”شغار“ سے منع فرمایا اور ابن نمیر نے یہ اضافہ کیا کہ ”شغار یہ ہے کہ مرد مرد سے یہ بات کہتا ہے کہ تو اپنی بیٹی کی شادی میرے ساتھ کر دے اور میں اپنی بیٹی کی شادی تیرے ساتھ کر دوں گا، اور تو اپنی بہن کی شادی میرے ساتھ کر دے اور میں اپنی بہن کی شادی تیرے ساتھ کر دوں گا“۔
(ب) عبدہ، حضرت عبیداللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ”ان کے درمیان حق مہر بھی نہ ہو“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14136]
(ب) عبدہ، حضرت عبیداللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ”ان کے درمیان حق مہر بھی نہ ہو“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 14136]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1416»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4398
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ مَسْرُوقَ بْنَ وَائِلٍ قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ بِالْعَقِيقِ فَأَسْلَمَ وَحَسُنَ إِسْلَامُهُ وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَبْعَثَ إِلَى قَوْمِي تَدْعُوهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ، وَأَنْ تَكْتُبَ لِي كِتَابًا إِلَى قَوْمِي عَسَى اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُمْ. فَقَالَ لِمُعَاوِيَةَ: اكْتُبْ لَهُ، فَكَتَبَ [ لَهُ ] :" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، إِلَى الْأَقْيَالِ مِنْ حَضْرَمَوْتَ بِإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَالصَّدَقَةِ عَلَى التِّيعَةِ، وَالتِّيمَةِ، وَفِي السَّيُوبِ الْخُمْسُ، وَفِي الْبَعْلِ الْعُشْرُ، لَا خِلَاطَ وَلَا وِرَاطَ، وَلَا شِغَارَ وَلَا شِنَاقَ، وَلَا جَنَبَ، وَلَا جَلَبَ بِهِ، وَلَا يُجْمَعُ بَيْنَ بَعِيرَيْنِ فِي عِقَالٍ، مَنْ أَجْبَى فَقَدْ أَرْبَى، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
وَبَعَثَ إِلَيْهِمْ زِيَادُ بْنُ لَبِيبٍ الْأَنْصَارِيُّ.
أَمَّا الْخِلَاطُ: فَلَا يُجْمَعُ بَيْنَ الْمَاشِيَةِ.
وَأَمَّا الْوِرَاطُ: فَلَا يُقَوِّمُهَا بِالْقِيمَةِ.
وَأَمَّا الشِّغَارُ: فَيُزَوِّجُ الرَّجُلُ ابْنَتَهُ، وَيُنْكِحُ الْآخَرُ ابْنَتَهُ بِلَا مَهْرٍ.
وَالشِّنَاقُ: أَنْ يَعْقِلَهَا فِي مَبَارِكِهَا.
وَالْإِجْبَاءُ: أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَةُ قَبْلَ أَنْ تُؤْمَنَ عَلَيْهَا الْعَاهَةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَبَعَثَ إِلَيْهِمْ زِيَادُ بْنُ لَبِيبٍ الْأَنْصَارِيُّ.
أَمَّا الْخِلَاطُ: فَلَا يُجْمَعُ بَيْنَ الْمَاشِيَةِ.
وَأَمَّا الْوِرَاطُ: فَلَا يُقَوِّمُهَا بِالْقِيمَةِ.
وَأَمَّا الشِّغَارُ: فَيُزَوِّجُ الرَّجُلُ ابْنَتَهُ، وَيُنْكِحُ الْآخَرُ ابْنَتَهُ بِلَا مَهْرٍ.
وَالشِّنَاقُ: أَنْ يَعْقِلَهَا فِي مَبَارِكِهَا.
وَالْإِجْبَاءُ: أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَةُ قَبْلَ أَنْ تُؤْمَنَ عَلَيْهَا الْعَاهَةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ضحاک بن نعمان بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا مسروق بن وائل رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ”عقیق“ کے مقام پر حاضر ہوئے، انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور ان کا اسلام عمدہ ہوا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ میری قوم کی طرف کسی کو بھیجیں، اور انہیں اسلام کی دعوت دیں، آپ میرے لئے ایک تحریر لکھ دیں، جو میری قوم کے نام ہو، ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت نصیب کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ تم اسے تحریر لکھ دو! تو انہوں نے اسے تحریر لکھ کے دی: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے، یہ ”حضر موت“ کے اکابرین کے نام ہے کہ نماز قائم کی جائے، زکوۃ ادا کی جائے، تیعہ (یعنی چالیس بکریوں) اور تیمہ (ایک قول کے مطابق اس سے مراد وہ بکریاں ہیں جو چالیس سے زائد ہوں، یہاں تک کہ ان کی تعداد اگلے فریضہ تک پہنچ جائے اور ایک قول کے مطابق اس سے مراد وہ بکری ہے جو گھر میں ذاتی استعمال کا دودھ حاصل کرنے کے لیے ہو)، میں صدقہ (یعنی زکوۃ) لازم ہو گی، جبکہ سیوب (وہ مال جو زمانہ جاہلیت میں دفن کیا گیا تھا اگر وہ کسی کو مل جاتا ہے، تو اس) میں خمس کی ادائیگی لازم ہو گی، بارانی زمین (کی پیداوار میں) عشر کی ادائیگی لازم ہو گی، نہ ”خلاط“ ہو گا، اور نہ ”وراط“ ہو گا، نہ ”شغار“ ہو گا، نہ ”شناق“ ہو گا، نہ ”جنب“ ہو گا، نہ اُسے لایا جائے گا، نہ ایک رسی میں دو اونٹوں کو اکھٹا کیا جائے گا، جو شخص اجباء کرے گا (یعنی کھیت کی پیداوار یا پھل وغیرہ کے پک کر تیار ہونے سے پہلے اس کو فروخت کرے گا)، وہ سود کا کام کرے گا، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زیاد بن لبید انصاری رضی اللہ عنہ کو ان کی طرف بھیجا تھا۔
(مصنف فرماتے ہیں:) جہاں تک لفظ ”خلاط“ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ جانوروں کو اکٹھا نہیں کیا جائے گا۔ جہاں لفظ ”وراط“ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اُن کی قیمت کا تعین نہیں کیا جائے گا۔ جہاں تک لفظ ”شغار“ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کر دے، اس شرط پر کہ دوسرا شخص بھی اپنی بیٹی کی شادی اُس کے ساتھ کر دے گا، اور درمیان میں کوئی مہر نہ ہو۔ لفظ ”شناق“ کا مطلب یہ ہے کہ آدمی اُن کو ان کے بیٹھنے کی جگہ پر باندھ دے۔ لفظ ”اجباء“ سے مراد یہ ہے کہ پھل کو فروخت کر دیا جائے، اس سے پہلے کہ وہ آفت سے محفوظ ہو جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4398]
(مصنف فرماتے ہیں:) جہاں تک لفظ ”خلاط“ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ جانوروں کو اکٹھا نہیں کیا جائے گا۔ جہاں لفظ ”وراط“ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اُن کی قیمت کا تعین نہیں کیا جائے گا۔ جہاں تک لفظ ”شغار“ کا تعلق ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ آدمی اپنی بیٹی کی شادی کر دے، اس شرط پر کہ دوسرا شخص بھی اپنی بیٹی کی شادی اُس کے ساتھ کر دے گا، اور درمیان میں کوئی مہر نہ ہو۔ لفظ ”شناق“ کا مطلب یہ ہے کہ آدمی اُن کو ان کے بیٹھنے کی جگہ پر باندھ دے۔ لفظ ”اجباء“ سے مراد یہ ہے کہ پھل کو فروخت کر دیا جائے، اس سے پہلے کہ وہ آفت سے محفوظ ہو جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4398]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 17926
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحَذَّاءُ ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي عُتْبَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ مَسْرُوقَ بْنَ وَائِلٍ ، قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ بِالْعَقِيقِ فَأَسْلَمَ وَحَسُنَ إِسْلَامُهُ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَبْعَثَ إِلَى قَوْمِي رَجُلًا يَدْعُوهُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ، وَأَنْ تَكْتُبَ لَنَا كِتَابًا إِلَى قَوْمِي عَسَى اللهُ أَنْ يَهْدِيَهُمْ بِهَا، فَقَالَ لِمُعَاوِيَةَ : " اكْتُبْ لَهُ: بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، إِلَى الْأَفْنَادِ مِنْ حَضْرَمَوْتَ بِإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَالصَّدَقَةِ عَلَى السَّعَةِ، وَالتِّيمَةِ فِي السُّيُوبِ الْخُمُسُ، وَفِي الْبَعْلِ الْعُشْرُ، لَا خِلَاطَ وَلَا وِرَاطَ، وَلَا شِغَارَ وَلَا شِنَاقَ، وَلَا جَنَبَ وَلَا جَلَبَ، وَلَا يُجْمَعُ بَيْنَ بَعِيرَيْنِ فِي عِقَالٍ، مَنْ أَجْبَى فَقَدْ أَرْبَى، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ ". وَبَعَثَ إِلَيْهِمْ زِيَادَ بْنَ لَبِيدٍ الْأَنْصَارِيَّ، أَمَّا الْخِلَاطُ: فَلَا تُجْمَعُ الْمَاشِيَةُ، وَأَمَّا الْوِرَاطُ: فَلَا يُقَوِّمُهَا بِالْقِيمَةِ، وَأَمَّا الشِّغَارُ: فَيُزَوِّجُ الرَّجُلُ ابْنَتَهُ وَيُنْكِحُهُ الْآخَرُ ابْنَتَهُ بِلَا مَهْرٍ، وَالشِّنَاقُ: أَنْ يَعْقِلَهَا فِي مَبَارِكِهَا، وَالْإِجْبَاءُ: أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَةُ قَبْلَ أَنْ تُؤْمَنَ عَلَيْهَا الْعَاهَةُ.
الضحاک بن النعمان بن سعد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا مسروق بن وائل رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ کے مقام عقیق پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اسلام قبول کیا اور ان کا اسلام عمدہ رہا۔ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں چاہتا ہوں کہ آپ میری قوم کی طرف ایک آدمی بھیجیں جو انہیں اسلام کی دعوت دے، اور ہمارے لیے میری قوم کے نام ایک خط لکھ دیں، شاید اللہ اس کے ذریعے انہیں ہدایت دے دے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاویہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اس کے لیے لکھو: بسم اللہ الرحمن الرحیم، حضرموت کے سرداروں کی طرف: نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا، اور فراخی کے مطابق صدقہ دینا لازم ہے، اور تیمہ (ذاتی استعمال کے لیے رکھا گیا مویشی)، اور دفینوں میں پانچواں حصہ ہے، اور بارانی زمین میں دسواں حصہ زکوٰۃ ہے، نہ خلاط جائز ہے، نہ وراط، نہ شغار جائز ہے نہ شناق، نہ جنب جائز ہے نہ جلب، اور دو اونٹوں کو ایک ہی رسی میں اکٹھا نہ باندھا جائے، جس نے اجباء کیا اس نے سود کھایا، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف زیاد بن لبید انصاری کو بھیجا۔
خلاط کا مطلب یہ ہے کہ مویشی اکٹھے نہ کیے جائیں، اور وراط یہ ہے کہ ان کی قیمت کا اندازہ نہ لگایا جائے، اور شغار یہ ہے کہ آدمی اپنی بیٹی کسی کو بیاہ دے اور بدلے میں وہ اپنی بیٹی اسے بلا مہر بیاہ دے، اور شناق یہ ہے کہ جانوروں کو ان کے بیٹھنے کی جگہوں میں باندھ رکھا جائے، اور اجباء یہ ہے کہ پھل کو اس سے پہلے بیچ دیا جائے کہ اس پر آفت آنے کا خطرہ ٹل جائے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17926]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 335، حدیث 795»