الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
62. باب الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ مَنْ قَصَدَ أَخْذَ مَالِ غَيْرِهِ بِغَيْرِ حَقٍّ كَانَ الْقَاصِدُ مُهْدَرَ الدَّمِ فِي حَقِّهِ وَإِنْ قُتِلَ كَانَ فِي النَّارِ وَأَنَّ مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ:
باب: غیر کا مال ناحق چھیننے والے کا خون رائیگان ہے اور اگر وہ اس لڑائی کے دوران قتل ہو جائے تو جہنمی ہے اور جو مال کی حفاظت میں قتل ہو جائے تو وہ شہید ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 361 (کل: 15 مقامات، 12 کتب)
صحیح مسلم: 361
سنن ابوداود: 4772
سنن نسائی: 4100
مسند احمد: 1652
مسند الشهاب: 340
السنن الكبرى للبيهقي: 6062
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1915
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2061
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4429
1 تا 10
ترقیم عبدالباقی: 141 ترقیم شاملہ: -- 361
حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ، وإِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، وَأَلْفَاظُهُمْ مُتَقَارِبَةٌ، قَالَ إِسْحَاق: أَخْبَرَنَا، وَقَالَ الآخَرَانِ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ الأَحْوَلُ ، أَنَّ ثَابِتًا مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ لَمَّا كَانَ بَيْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَبَيْنَ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ مَا كَانَ تَيَسَّرُوا لِلْقِتَالِ، فَرَكِبَ خَالِدُ بْنُ الْعَاصِ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَوَعَظَهُ خَالِدٌ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو : أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ ".
عبدالرزاق نے کہا: ہمیں ابن جریج نے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے سلیمان احول نے خبر دی کہ عمر بن عبدالرحمن کے آزاد کردہ غلام ثابت نے انہیں بتایا کہ عبداللہ بن عمرو (بن عاص) رضی اللہ عنہما اور عنبسہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے درمیان وہ (جھگڑا) ہوا جو ہوا، تو وہ لڑائی کے لیے تیار ہو گئے، اس وقت (ان کے چچا) خالد بن عاص رضی اللہ عنہ سوار ہو کر عبداللہ بن عمرو (بن عاص) رضی اللہ عنہما کے پاس گئے اور انہیں نصیحت کی۔ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: کیا آپ کو معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جو اپنے مال کی حفاظت میں قتل کر دیا گیا، وہ شہید ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 361]
عمر بن عبدالرحمن رحمہ اللہ کے آزاد کردہ غلام ثابت رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما اور عنبسہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے درمیان اختلاف پیدا ہوا اور وہ لڑائی کے لیے تیار ہو گئے، تو خالد بن عاص رضی اللہ عنہ سوار ہو کر عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے پاس گئے اور انہیں نصیحت کی، تو عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: کیا تمہیں معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے مال کی حفاظت میں قتل کر دیا گیا وہ شہید ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 361]
ترقیم فوادعبدالباقی: 141
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (8611)»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4772
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ يَعْنِي أَبَا أَيُّوبَ الْهَاشِمِيَّ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرْ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ أَهْلِهِ، أَوْ دُونَ دَمِهِ، أَوْ دُونَ دِينِهِ، فَهُوَ شَهِيدٌ".
سعید بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنا مال بچانے میں مارا جائے وہ شہید ہے اور جو اپنے بال بچوں کو بچانے یا اپنی جان بچانے یا اپنے دین کو بچانے میں مارا جائے وہ بھی شہید ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4772]
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں قتل ہو جائے وہ شہید ہے، اور جو اپنے گھر والوں کی حفاظت یا خون یا دین کے دفاع میں قتل ہو جائے، وہ شہید ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4772]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الدیات 22 (1421)، سنن النسائی/المحاربة 18 (4095، 4096، 4099)، سنن ابن ماجہ/الحدود 21 (2580)، (تحفة الأشراف: 4456)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/187، 188، 189،190) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (3529)
أخرجه النسائي (4099، 4100 وسندھما صحيح) ورواه الترمذي (1421 وسنده صحيح)
مشكوة المصابيح (3529)
أخرجه النسائي (4099، 4100 وسندھما صحيح) ورواه الترمذي (1421 وسنده صحيح)
حدیث نمبر: 4100
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ , قَالَا: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ دَاوُدَ الْهَاشِمِيَّ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ أَهْلِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ دِينِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ دَمِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ".
سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے، جو شخص اپنے گھر والوں کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے، جو اپنے دین کی حفاظت میں مارا جائے تو وہ شہید ہے اور جو اپنے خون کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4100]
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کو (لٹیروں سے) بچاتے ہوئے مارا جائے، وہ شہید ہے، اور جو شخص اپنے گھر والوں کا دفاع کرتے ہوئے مارا جائے، وہ شہید ہے، اور جو شخص اپنے دین کی خاطر مارا جائے، وہ بھی شہید ہے، اور جو شخص اپنی جان بچاتے ہوئے مارا جائے، وہ بھی شہید ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4100]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 4095 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1652
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ أَهْلِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ دِينِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ دَمِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ".
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے وہ شہید ہے، جو شخص اپنے اہل خانہ کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے وہ بھی شہید ہے، جو شخص اپنے دین کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے وہ بھی شہید ہے، اور جو شخص اپنی جان کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے وہ بھی شہید ہے۔“ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1652]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي.
حدیث نمبر: 340
340 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ، كَيْلَجَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں قتل ہو گیا وہ شہید ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 340]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم: 140، أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2582، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6947، وبزار: 8966»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک سے پتا چلا کہ جو شخص ناحق کسی کے مال پر قبضہ کرنا چاہے، مال تھوڑا ہو یا زیادہ اور مالک کے لیے لڑائی کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو تو ایسے شخص سے لڑنا جائز ہے اگر وہ مارا جائے تو اس کا خون رائیگاں ہے اور وہ دوزخی ہے اور اگر اس لڑائی میں مالک مارا جائے تو اسے اللہ تعالیٰ ٰ اعزازی طور پر شہادت کا ثواب عطا فرمائے گا کیونکہ اپنے مال کی حفاظت کرنا صرف مالک کا حق ہی نہیں بلکہ یہ اللہ اور اس کے رسول کا حکم بھی ہے۔ لہٰذا اللہ اور اس کے رسول کے حکم کی تعمیل میں مارا جانے والا شہید ہے۔
صحیح مسلم میں ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ فرمائیے کہ اگر کوئی شخص آکر میرا مال چھیننا چاہے تو میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے (اپنا مال) مت دو۔“ اس نے کہا: ”اگر وہ لڑنا شروع کر دے؟ فرمایا: ”تم بھی اس سے لڑو۔“ اس نے کہا: اگر وہ مجھے قتل کر دے؟ فرمایا: ”تم شہید ہوگئے۔“ اس نے کہا: اگر میں اسے قتل کر دوں؟ فرمایا: ”وہ جہنمی ہے۔“ [مسلم رقم: 140]
اس حدیث پر علامہ نووی رحمتہ اللہ علیہ نے باب باندھا ”غیر کا مال چھیننے والے کا خون مباح ہے اور اگر وہ اس لڑائی کے دوران قتل ہو جائے تو دوزخی ہے اور اگر صاحب حق قتل ہو جائے تو وہ شہید ہے۔“ ایک حدیث میں ہے کہ ”جو شخص اپنے حق کی خاطر (لڑتا ہوا) مارا گیا وہ شہید ہے۔“ [نسائي: 4101، صحيح]
اس حدیث مبارک سے پتا چلا کہ جو شخص ناحق کسی کے مال پر قبضہ کرنا چاہے، مال تھوڑا ہو یا زیادہ اور مالک کے لیے لڑائی کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو تو ایسے شخص سے لڑنا جائز ہے اگر وہ مارا جائے تو اس کا خون رائیگاں ہے اور وہ دوزخی ہے اور اگر اس لڑائی میں مالک مارا جائے تو اسے اللہ تعالیٰ ٰ اعزازی طور پر شہادت کا ثواب عطا فرمائے گا کیونکہ اپنے مال کی حفاظت کرنا صرف مالک کا حق ہی نہیں بلکہ یہ اللہ اور اس کے رسول کا حکم بھی ہے۔ لہٰذا اللہ اور اس کے رسول کے حکم کی تعمیل میں مارا جانے والا شہید ہے۔
صحیح مسلم میں ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ فرمائیے کہ اگر کوئی شخص آکر میرا مال چھیننا چاہے تو میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے (اپنا مال) مت دو۔“ اس نے کہا: ”اگر وہ لڑنا شروع کر دے؟ فرمایا: ”تم بھی اس سے لڑو۔“ اس نے کہا: اگر وہ مجھے قتل کر دے؟ فرمایا: ”تم شہید ہوگئے۔“ اس نے کہا: اگر میں اسے قتل کر دوں؟ فرمایا: ”وہ جہنمی ہے۔“ [مسلم رقم: 140]
اس حدیث پر علامہ نووی رحمتہ اللہ علیہ نے باب باندھا ”غیر کا مال چھیننے والے کا خون مباح ہے اور اگر وہ اس لڑائی کے دوران قتل ہو جائے تو دوزخی ہے اور اگر صاحب حق قتل ہو جائے تو وہ شہید ہے۔“ ایک حدیث میں ہے کہ ”جو شخص اپنے حق کی خاطر (لڑتا ہوا) مارا گیا وہ شہید ہے۔“ [نسائي: 4101، صحيح]
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عوامۃ: 28630 ترقیم الشثری: -- 29903
حدثنا هشيم عن جويبر عن الضحاك عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من قتل دون ماله ؛ فهو شهيد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك، م]: (جرير).
(٢) سقط الخبر من [أ، هـ، ط].
(٣) ضعيف جدًا؛ جويبر متروك، أخرجه عبد الرزاق (١٨٥٧٠)، والحارث (٦٣٦/ بغية)، وأحمد ابن منيع كما في المطالب العالية (١٩١٤)، والطبراني (١٢٦٤١)، وابن عدي ٢/ ١٢٢.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے مال کی حفاظت کے دوران قتل کردیا گیا تو وہ شہید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29903]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف جدًا؛ جويبر متروك .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 2824، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1914 / 2، 1914 / 1، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18570، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12641، 12642، ترقيم محمد عوامة: 28630»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 2824، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1914 / 2، 1914 / 1، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18570، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12641، 12642، ترقيم محمد عوامة: 28630»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًا
ترقیم عوامۃ: 28631 ترقیم الشثری: -- 29904
حدثنا مروان عن يزيد بن سنان عن ميمون بن مهران ، عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من قتل دون ماله ؛ فهو شهيد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف يزيد بن سنان، أخرجه ابن ماجة (٢٥٨١)، والطبراني في الأوسط (١٤٠٠)، وابن عدي (٤/ ٣٤٧) و (٦/ ٢٤)، والخطيب (٦/ ١٤٠)، وأبو يعلى في المعجم (١١٣)، وأبو الشيخ في طبقات أصبهان (٢/ ٣٠٤) (١٨٦).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے مال کی حفاظت کے دوران قتل کردیا گیا تو وہ شہید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29904]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عدي: عامة حديثه يزيد بن سنان غير محفوظ . قال ابن عدي: عامة حديثه يزيد بن سنان غير محفوظ . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف يزيد بن سنان .»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2581، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14079، 14141، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1400، 5970، ترقيم محمد عوامة: 28631»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2581، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14079، 14141، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1400، 5970، ترقيم محمد عوامة: 28631»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6062
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ وَمَنْ قُتِلَ دُونَ أَهْلِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قُتِلَ دُونَ دَمِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ"..
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے مال کی حفاظت میں قتل کیا گیا وہ شہید ہے اور جو اپنے گھر والوں کی حفاظت کرتے ہوئے مارا گیا وہ بھی شہید ہے اور جو اپنے خون کی حفاظت میں قتل کر دیا گیا وہ بھی شہید ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الخوف/حدیث: 6062]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ النسائي 4094»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10425
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ دِينَارٍ ، ثَنَا عُبَيْدٌ النَّحَّاسُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شَمِرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل ہو جائے وہ شہید ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10425]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 201، حدیث 10463»
حدیث نمبر: 13887
دَثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: دَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِيُّ ، قَالَ: دَثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُصْعَبِ بْنِ ثَابِتٍ الزُّبَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ كُرَيْزٍ ، أُرَاهُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ.
عبداللہ بن عامر بن کریز سے روایت ہے (راوی کو شک ہے کہ شاید یہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل ہو جائے وہ شہید ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13887]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 118، حدیث 290»