🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب إِنَّمَا الْوَلاَءُ لِمَنْ أَعْتَقَ:
باب: ولاء اسی کو ملے گی جو آزاد کرے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 3781 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
صحیح مسلم: 3781
مسند احمد: 12858
اللؤلؤ والمرجان: 648
الفتح الربانی: 6265
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2919، 3004
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1504 ترقیم شاملہ: -- 3781
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ فِي بَرِيرَةَ ثَلَاثُ قَضِيَّاتٍ أَرَادَ أَهْلُهَا أَنْ يَبِيعُوهَا وَيَشْتَرِطُوا وَلَاءَهَا، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " اشْتَرِيهَا وَأَعْتِقِيهَا، فَإِنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ "، قَالَتْ: وَعَتَقَتْ، فَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا، قَالَتْ: وَكَانَ النَّاسُ يَتَصَدَّقُونَ عَلَيْهَا وَتُهْدِي لَنَا، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ، وَهُوَ لَكُمْ هَدِيَّةٌ فَكُلُوهُ ".
ہشام بن عروہ نے ہمیں عبدالرحمٰن بن قاسم سے حدیث بیان کی، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، کہا: بریرہ رضی اللہ عنہا کے معاملے میں تین فیصلے ہوئے: اس کے مالکوں نے چاہا کہ اسے بیچ دیں اور اس کے حقِ ولاء کو (اپنے لیے) مشروط کر دیں، میں نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی تو آپ نے فرمایا: ”اسے خریدو اور آزاد کر دو، کیونکہ ولاء اسی کا حق ہے جس نے آزاد کیا۔“ (عائشہ رضی اللہ عنہا نے) کہا: وہ آزاد ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اختیار دیا، اس نے اپنی ذات (کو آزاد رکھنے) کا انتخاب کیا۔ (حضرت عائشہ نے) کہا: لوگ اس پر صدقہ کرتے تھے اور وہ (اس میں سے کچھ) ہمیں ہدیہ کرتی تھی، میں نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی تو آپ نے فرمایا: ”وہ اس پر صدقہ ہے اور تم لوگوں کے لیے ہدیہ ہے، لہذا اسے کھا لیا کرو۔“ [صحيح مسلم/كتاب العتق/حدیث: 3781]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، بریرہ کے سلسلہ میں تین فیصلے ہوئے (تین مقدمات بنے) اس کے مالکوں نے اسے بیچنا چاہا اور اپنے لیے ولاء کی شرط کے ساتھ، میں نے اس کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو خرید لے اور اسے آزاد کر دے، کیونکہ ولاء تو اسے ہی ملے گا جو آزاد کرے گا۔“ اور وہ آزاد ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اختیار دیا اور اس نے اپنے نفس کو اختیار کیا (اپنے خاوند مغیث سے علیحدگی اختیار کر لی) اور لوگ اس کو صدقہ دیتے تھے اور وہ اس میں سے ہمیں تحفہ دیتی تھی، میں نے اس کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس کے لیے صدقہ ہے اور تمہارے لیے ہدیہ ہے، اس لیے اسے کھا لو۔“ [صحيح مسلم/كتاب العتق/حدیث: 3781]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1504
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12858
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، وابنُ جَعْفَرُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَحْمٍ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ، فَقَالَ:" هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ، وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی باندی پر) بریرہ کے پاس صدقہ کی کوئی چیز آئی، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ اس کے لئے صدقہ ہے اور ہمارے لئے ہدیہ ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12858]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1495، م: 1047
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 648
648 صحيح حديث أَنَسٍ رضي الله عنه، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَحْمٍ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ، فَقَالَ: هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ، وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وہ گوشت پیش کیا گیا جو بریرہ رضی اللہ عنہا کو صدقہ کے طور پر ملا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ گوشت اس پر صدقہ تھا لیکن ہمارے لیے یہ ہدیہ ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 648]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 24 كتاب الزكاة: 62 باب إذا تحولت الصدقة»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6265
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَحْمٍ فَقِيلَ لَهُ إِنَّهُ قَدْ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ فَقَالَ هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گوشت لایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا گیا کہ یہ تو بریرہ رضی اللہ عنہا پر صدقہ کیا گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ اس کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6265]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2577، ومسلم: 1074، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13922 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13964»
وضاحت: فوائد: … جب سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا پر صدقہ کیا جاتا اور وہ اس کی مالک بن جاتی تو اس کا حکم بدل جاتا تھا، بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ صدقہ و خیرات وصول کرنے والے لوگوں کی ضیافتیا تحفے کو قبول کرنے میں عار محسوس کرتے ہیں،یہ ان لوگوں کی غلطی ہے۔ جب صدقہ و زکوۃ لینے والا صدقہ لے لیتا ہے تو اس کا حکم بدل جاتا ہے اور وہ اس کے ہاتھ میں صدقہ نہیں رہتا، دیکھیں حدیث نمبر (۶۲۶۷)۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2577
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2919
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى لَحْمًا، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقَالُوا: تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ ، فَقَالَ: هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ، وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گوشت دیکھا تو دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ یہ سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو بطور صدقہ دیا گیا ہے، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ ان کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2919]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 444، 1422، 2047، 2060، 2399، 2422، 2424، 2425، 2426، 2439، 2568، 2576، 2579، 2584، 4809، 4975، 4980، 5114، 6339، 6370، 6373، 6377، 6379، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1075، 1504، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1256، 2124، 2125، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2614، 3447، 3448، 3449، 3450، 3451، 3453، 3454، 4642، 4643، 4655، 4656، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2916، 3929، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2074، 2521، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24865، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1192، 1519، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2289، 2290، وأخرجه فتح الباري برقم: 444، 1422، 2047، 2110، 2398، 2422، 2424، 2439، 2446، 4975، 4980، 6339، 6370، 6372، 6373، 6376، 6377، 6378، 6846، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 16161، 16166، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2449، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3775، 5093، 7042، 8585، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 977، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2912»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3004
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِلَحْمٍ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهُ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ ، فَقَالَ: هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ، وَهُوَ لَنَا هَدِيَّةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں گوشت پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ یہ سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو بطورِ صدقہ دیا گیا تھا، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ ان کے لیے صدقہ ہے، اور (ان کی طرف سے ہمیں ملنے کی وجہ سے) ہمارے لیے ہدیہ ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3004]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 2919)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1424، 2438، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1074، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3760، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1655، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13510، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2995»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں