🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب فَضْلِ الْغَرْسِ وَالزَّرْعِ:
باب: درخت لگانے کی اور کھیتی کی فضیلت۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 3969 (کل: 25 مقامات، 13 کتب)
صحیح مسلم: 3969، 3973، 3974
صحیح بخاری: 2320، 6012
سنن ترمذی: 1382
مشکوۃ المصابیح: 1900
مسند احمد: 12495، 12999، 13389، 13553، 13554
اللؤلؤ والمرجان: 1001
الفتح الربانی: 5745
الجامع الكامل: 4155، 4156، 5534، 5535، 13490
السنن الكبرى للبيهقي: 11747، 11748
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4740
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5757
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2851
المعجم الاوسط: 8987
21 تا 25
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11748
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ح قَالَ: وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى، قَالَا: ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ نَخْلًا لِأُمِّ مُبَشِّرٍ، امْرَأَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ:" مَنْ غَرَسَ هَذَا، مُسْلِمٌ أَوْ كَافِرٌ؟" فَقَالُوا: مُسْلِمٌ، فَقَالَ:" لَا يَغْرِسُ مُسْلِمٌ غَرْسًا فَأَكَلَ مِنْهُ إِنْسَانٌ أَوْ طَيْرٌ أَوْ دَابَّةٌ إِلَّا كَانَتْ لَهُ صَدَقَةٌ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ فَقَالَ: وَقَالَ مُسْلِمٌ: حَدَّثَنَا وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام مبشر رضی اللہ عنہا نامی انصاری عورت کے باغ میں داخل ہوئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کسی مسلمان کی شجر کاری ہے یا کافر کی؟“ انہوں نے کہا: مسلمان کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان شجر کاری کرتا ہے اس سے کوئی انسان، پرندہ یا جانور کھاتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ بن جاتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المزارعة/حدیث: 11748]
تخریج الحدیث: «مسلم 1553»

الحكم على الحديث:
مسلم 1553
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4740
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَغْرِسُ مُسْلِمٌ غَرْسًا، وَلَا يَزْرَعُ زَرْعًا ; فَيَأْكُلُ مِنْهُ إِنْسَانٌ، وَلَا طَائِرٌ، وَلَا شَيْءٌ إِلَّا كَانَ لَهُ أَجْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي الْبِنَاءِ، وَالْغَرْسِ فِي الْبَيْعِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ جَابِرٍ فِي بَابِ السَّخَاءِ قَبْلَ هَذَا بِيَسِيرٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مسلمان کوئی پودا لگاتا ہے، یا کوئی کھیت لگاتا ہے، اور پھر اس میں سے کوئی انسان یا پرندہ یا کوئی بھی اور چیز کچھ کھا لیتے ہیں تو اس شخص کو اجر ملے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: عمارت تعمیر کرنے یا پودا لگانے سے متعلق دیگر احادیث خرید و فروخت سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث سخاوت سے متعلق باب میں اس سے پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4740]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8982»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5757
«ما من مسلم يزرع زرعا أو يغرس غرسا فيأكل منه طير أو إنسان أو بهيمة إلا كانت له به صدقة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو مسلمان کوئی کھیتی بوئے یا کوئی پودا لگائے، پھر اس میں سے کوئی پرندہ، انسان یا جانور کھائے تو یہ اس کے لیے صدقہ بن جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5757]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت] عن أنس. غاية المرام 157، الصحيحة 7.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2851
حَدَّثَنَا خَلَفٌ ، وَعَبْدُ الْوَاحِدِ ، وَابْنُ حِسَابٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا أَوْ يَزْرَعُ زَرْعًا فَيَأْكُلُ طَيْرٌ، أَوْ إِنْسَانٌ، أَوْ بَهِيمَةٌ إِلَّا كَانَ لَهُ صَدَقَةً.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی مسلمان کوئی پودا لگائے یا کوئی کھیتی بوئے، پھر اس میں سے کوئی پرندہ، انسان یا کوئی جانور کھا لے، تو وہ اس کے لیے صدقہ شمار ہوتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2851]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2195، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1553، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1382، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12086، 12587، 12976، وأخرجه فتح الباري برقم: 2195، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 11417، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7187، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2843»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8987
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَغْرِسُ مُسْلِمٌ غَرْسًا، وَلَا يَزْرَعُ زَرْعًا فَيَأْكُلَ مِنْهُ إِنْسَانٌ، وَلَا طَائِرٌ، وَلَا شَيْءٌ، إِلَّا كَانَ لَهُ أَجْرٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو مسلمان بھی کوئی درخت لگائے یا کوئی کھیتی بوئے، پھر اس میں سے کوئی انسان، پرندہ یا کوئی بھی چیز کھائے تو اس کے لیے اجر لکھا جاتا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8987]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناده حسن «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 134» »

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں