الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
74. باب الإِسْرَاءِ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى السَّمَوَاتِ وَفَرْضِ الصَّلَوَاتِ:
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آسمانوں پر تشریف لے جانا (یعنی معراج) اور نمازوں کا فرض ہونا۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 416 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 416
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 146
ترقیم عبدالباقی: 164 ترقیم شاملہ: -- 416
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ لَعَلَّهُ، قَالَ: عَنْ مَالِكِ بْنِ صَعْصَعَةَ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ، قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَيْنَا أَنَا عِنْدَ الْبَيْتِ بَيْنَ النَّائِمِ وَالْيَقْظَانِ، إِذْ سَمِعْتُ قَائِلًا، يَقُولُ: أَحَدُ الثَّلَاثَةِ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ، فَأُتِيتُ فَانْطُلِقَ بِي، فَأُتِيتُ بِطَسْتٍ مِنْ ذَهَبٍ فِيهَا مِنْ مَاءِ زَمْزَمَ، فَشُرِحَ صَدْرِي إِلَى كَذَا وَكَذَا، قَالَ قَتَادَةُ: فَقُلْتُ لِلَّذِي مَعِي: مَا يَعْنِي؟ قَالَ: إِلَى أَسْفَلِ بَطْنِهِ، فَاسْتُخْرِجَ قَلْبِي، فَغُسِلَ بِمَاءِ زَمْزَمَ، ثُمَّ أُعِيدَ مَكَانَهُ، ثُمَّ حُشِيَ إِيمَانًا وَحِكْمَةً، ثُمَّ أُتِيتُ بِدَابَّةٍ أَبْيَضَ، يُقَالُ لَهُ: الْبُرَاقُ فَوْقَ الْحِمَارِ وَدُونَ الْبَغْلِ، يَقَعُ خَطْوُهُ عِنْدَ أَقْصَى طَرْفِهِ، فَحُمِلْتُ عَلَيْهِ، ثُمَّ انْطَلَقْنَا حَتَّى أَتَيْنَا السَّمَاءَ الدُّنْيَا، فَاسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَم، فَقِيلَ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: جِبْرِيلُ، قِيلَ: وَمَنْ مَعَكَ؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قِيلَ: وَقَدْ بُعِثَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَفَتَحَ لَنَا، وَقَالَ: مَرْحَبًا بِهِ وَلَنِعْمَ الْمَجِيءُ جَاءَ، قَالَ: فَأَتَيْنَا عَلَى آدَمَ عَلَيْهِ السَّلامُ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِقِصَّتِهِ، وَذَكَرَ أَنَّهُ لَقِيَ فِي السَّمَاءِ الثَّانِيَةِ عِيسَى وَيَحْيَى عَلَيْهَا السَّلَام، وَفِي الثَّالِثَةِ يُوسُفَ، وَفِي الرَّابِعَةِ إِدْرِيسَ، وَفِي الْخَامِسَةِ هَارُونَ، صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ، قَالَ: ثُمَّ انْطَلَقْنَا حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى السَّمَاءِ السَّادِسَةِ، فَأَتَيْتُ عَلَى مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَام، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: مَرْحَبًا بِالأَخِ الصَّالِحِ، وَالنَّبِيِّ الصَّالِحِ، فَلَمَّا جَاوَزْتُهُ بَكَى، فَنُودِيَ مَا يُبْكِيكَ، قَالَ: رَبِّ، هَذَا غُلَامٌ بَعَثْتَهُ بَعْدِي يَدْخُلُ مِنْ أُمَّتِهِ الْجَنَّةَ أَكْثَرُ مِمَّا يَدْخُلُ مِنْ أُمَّتِي، قَالَ: ثُمَّ انْطَلَقْنَا حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ، فَأَتَيْتُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ: وَحَدَّثَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ رَأَى أَرْبَعَةَ أَنْهَارٍ يَخْرُجُ مِنْ أَصْلِهَا نَهْرَانِ ظَاهِرَانِ، وَنَهْرَانِ بَاطِنَان، فَقُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، مَا هَذِهِ الأَنْهَارُ؟ قَالَ: أَمَّا النَّهْرَانِ الْبَاطِنَانِ فَنَهْرَانِ فِي الْجَنَّةِ، وَأَمَّا الظَّاهِرَانِ فَالنِّيلُ وَالْفُرَاتُ، ثُمَّ رُفِعَ لِي الْبَيْتُ الْمَعْمُورُ، فَقُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، مَا هَذَا؟ قَالَ: هَذَا الْبَيْتُ الْمَعْمُورُ، يَدْخُلُهُ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ، إِذَا خَرَجُوا مِنْهُ لَمْ يَعُودُوا فِيهِ آخِرُ مَا عَلَيْهِمْ، ثُمَّ أُتِيتُ بِإِنَاءَيْنِ أَحَدُهُمَا خَمْرٌ وَالآخَرُ لَبَنٌ، فَعُرِضَا عَلَيَّ فَاخْتَرْتُ اللَّبَنَ، فَقِيلَ: أَصَبْتَ، أَصَابَ اللَّهُ بِكَ أُمَّتُكَ عَلَى الْفِطْرَةِ، ثُمَّ فُرِضَتْ عَلَيَّ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسُونَ صَلَاةً "، ثُمَّ ذَكَرَ قِصَّتَهَا إِلَى آخِرِ الْحَدِيثِ.
سعید نے قتادہ سے اور انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی (انہوں نے غالباً یہ کہا) کہ مالک بن صعصعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (جو ان کی قوم کے فرد تھے) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں بیت اللہ کے پاس نیند اور بیداری کی درمیانی کیفیت میں تھا، اس اثناء میں ایک کہنے والے کو میں نے یہ کہتے سنا: ’تین آدمیوں میں سے ایک، دو کے درمیان والا۔‘ پھر میرے پاس آئے اور مجھے لے جایا گیا، اس کے بعد میرے پاس سونے کا طشت لایا گیا جس میں زمزم کا پانی تھا، پھر میرا سینہ کھول دیا گیا، فلاں سے فلاں جگہ تک (قتادہ نے کہا: میں نے اپنے ساتھ والے سے پوچھا: اس سے کیا مراد لے رہے ہیں؟ اس نے کہا: پیٹ کے نیچے کے حصے تک) پھر میرا دل نکالا گیا اور اسے زمزم کے پانی سے دھویا گیا، پھر اسے دوبارہ اس کی جگہ پر رکھ دیا گیا، پھر اسے ایمان و حکمت سے بھر دیا گیا۔ اس کے بعد میرے پاس ایک سفید جانور لایا گیا جسے براق کہا جاتا ہے، گدھے سے بڑا اور خچر سے چھوٹا، اس کا قدم وہاں پڑتا تھا جہاں اس کی نظر کی آخری حد تھی، مجھے اس پر سوار کیا گیا، پھر ہم چل پڑے یہاں تک کہ ہم سب سے نچلے (پہلے) آسمان تک پہنچے۔ جبریل نے دروازہ کھولنے کے لیے کہا: تو پوچھا گیا: ’یہ (دروازہ کھلوانے والا) کون ہے؟‘ کہا: ’جبریل ہوں۔‘ کہا گیا: ’آپ کے ساتھ کون ہے؟‘ کہا: ’محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔‘ پوچھا گیا: ’کیا (آسمانوں پر لانے کے لیے) ان کی طرف سے کسی کو بھیجا گیا تھا؟‘ کہا: ’ہاں۔‘ تو اس نے ہمارے لیے دروازہ کھول دیا اور کہا: ’مرحبا! آپ بہترین طریقے سے آئے!‘ فرمایا: ”پھر ہم آدم علیہ السلام کے سامنے پہنچ گئے۔“ آگے پورے قصے سمیت حدیث سنائی اور بتایا کہ دوسرے آسمان پر آپ عیسیٰ اور یحییٰ علیہما السلام سے، تیسرے پر یوسف علیہ السلام سے اور چوتھے پر ادریس علیہ السلام سے، پانچویں پر ہارون علیہ السلام سے ملے، کہا: ”پھر ہم چلے یہاں تک کہ چھٹے آسمان تک پہنچے، میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس پہنچا اور ان کو سلام کیا، انہوں نے کہا: صالح بھائی اور صالح نبی کو مرحبا۔“ جب میں ان سے آگے چلا گیا تو وہ رونے لگے، انہیں آواز دی گئی: ”آپ کو کس بات نے رلا دیا؟“ کہا: ”اے میرے رب! یہ نوجوان ہیں جن کو تو نے میرے بعد بھیجا ہے، ان کی امت کے لوگ میری امت کے لوگوں سے زیادہ تعداد میں جنت میں داخل ہوں گے۔“ آپ نے فرمایا: ”پھر ہم چل پڑے یہاں تک کہ ساتویں آسمان تک پہنچ گئے تو میں ابراہیم علیہ السلام کے سامنے آیا۔“ اور انہوں نے حدیث میں کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ انہوں نے چار نہریں دیکھیں، ان کے منبع سے دو ظاہری نہریں نکلتی ہیں اور دو پوشیدہ نہریں۔ ”میں نے کہا: اے جبریل! یہ نہریں کیا ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”جو دو پوشیدہ ہیں وہ جنت کی نہریں ہیں اور دو ظاہری نہریں نیل اور فرات ہیں۔“ پھر بیت معمور میرے سامنے بلند کیا گیا، میں نے پوچھا: ”اے جبریل! یہ کیا ہے؟“ کہا: ”یہ بیت معمور ہے، اس میں ہر روز ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں، جب اس سے نکل جاتے ہیں، تو اس (زمانے) کے آخر تک جو ان کے لیے ہے دوبارہ اس میں نہیں آ سکتے۔“ پھر میرے پاس دو برتن لائے گئے ایک شراب کا اور دوسرا دودھ کا، دونوں میرے سامنے پیش کیے گئے تو میں نے دودھ کو پسند کیا، اس پر کہا گیا: ”آپ نے ٹھیک (فیصلہ) کیا، اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے سے (سب کو) صحیح (فیصلہ) تک پہنچائے، آپ کی امت (بھی) فطرت پر ہے۔“ پھر مجھ پر ہر روز پچاس نمازیں فرض کی گئیں ..... پھر (سابقہ) حدیث کے آخر تک کا سارا واقعہ بیان کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 416]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے شاید اپنی قوم کے ایک آدمی حضرت مالک بن صعصعہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں بیت اللہ کے پاس نیند اور بیداری کی درمیانی کیفیت میں تھا، اس اثناء میں، میں نے ایک کہنے والے کو کہتے سنا: کہ تین آدمیوں میں سے دو کے درمیان والا ہے۔ پھر میرے پاس آئے اور مجھے لے جایا گیا۔ پھر میرے پاس سونے کا طشت لایا گیا جس میں زمزم کا پانی تھا اور یہاں سے لے کر یہاں تک میرا سینہ کھولا گیا۔“ قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے اپنے ساتھ والے سے پوچھا اس سے کیا مراد ہے؟ اس نے کہا: پیٹ کے نیچے تک (سینہ کھولا گیا)۔ ”پھر میرا دل نکالا گیا، اور اسے زمزم کے پانی سے صاف کر کے اس کی جگہ پر دوبارہ رکھ دیا گیا۔ پھر اسے ایمان اور حکمت سے بھر دیا گیا۔ پھر میرے پاس ایک سفید جانور لایا گیا، جسے براق کہا جاتا ہے؛ گدھے سے بڑا اور خچر سے چھوٹا، جو اپنا قدم اپنے منتہائے نظر پر رکھتا تھا (جس جگہ اس کی نگاہ پڑتی تھی وہاں قدم رکھتا تھا)۔ مجھے اس پر سوار کر دیا گیا۔ پھر ہم چل دیے یہاں تک کہ ہم پہلے آسمان پر پہنچے۔ جبریل علیہ السلام نے دروازہ کھولنے کے لیے کہا، تو پوچھا گیا: (یہ دروازہ کھلوانے والا) کون ہے؟ کہا: جبریل ہوں۔ پوچھا گیا: اور تیرے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلوایا گیا ہے؟ کہا: ہاں! تو ہمارے لیے اس نے دروازہ کھول دیا اور کہا: «مَرْحَبًا» ”مرحبا!“ اور وہ بہترین آمد آئے ہیں، اور ہم آدم علیہ السلام کے پاس پہنچ گئے۔“ آگے پورا واقعہ بیان کیا اور بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے آسمان پر عیسیٰ علیہ السلام اور یحییٰ علیہ السلام سے ملے، تیسرے پر یوسف علیہ السلام کو اور چوتھے پر ادریس علیہ السلام سے ملے، پانچویں پر ہارون علیہ السلام سے۔ کہا: ”پھر ہم چلے یہاں تک کہ چھٹے آسمان تک پہنچے، میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس پہنچا اور ان کو سلام کیا۔ انہوں نے کہا: «مَرْحَبًا بِالْأَخِ الصَّالِحِ وَالنَّبِيِّ الصَّالِحِ» ”صالح بھائی اور صالح نبی کو مرحبا۔“ جب میں ان کے آگے سے گزر گیا، تو وہ رونے لگے۔ آواز دی گئی: آپ کیوں روتے ہیں؟ کہا: اے میرے رب! یہ نوجوان جس کو تو نے میرے بعد بھیجا ہے اس کی امت کے لوگ میری امت کے لوگوں سے زیادہ تعداد میں جنت میں داخل ہوں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر ہم چل پڑے یہاں تک کہ ساتویں آسمان تک پہنچ گئے، تو میں ابراہیم علیہ السلام تک پہنچ گیا۔“ اور حدیث میں یہ بھی بیان کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا: ”میں نے اس (یعنی سدرۃ المنتہیٰ) کی جڑ سے چار نہریں نکلتی دیکھیں۔ دو کھلی اور دو پوشیدہ۔ میں نے کہا: اے جبریل! یہ نہریں کیا ہیں؟ اس نے کہا باطنی (پوشیدہ) جنت کی نہریں ہیں، اور ظاہری (کھلی) نیل و فرات ہیں۔ پھر میرے سامنے بیت المعمور کیا گیا، تو میں نے پوچھا: اے جبریل! یہ کیا ہے؟ کہا: یہ بیت المعمور ہے، اس میں ہر روز ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں، جب اس سے نکل جاتے ہیں پھر آخر تک اس میں واپس نہیں آتے (ان کو دوبارہ حاضری کا موقع نہیں ملے گا)۔ پھر میرے پاس دو برتن لائے گئے، ایک شراب کا برتن اور دوسرا دودھ کا، دونوں مجھ پر پیش کیے گئے۔ میں نے دودھ کو پسند کیا تو مجھے کہا گیا: آپ نے درست کیا (فطرت کو اختیار کیا)، اللہ تعالیٰ نے آپ کے ساتھ خیر کا ارادہ فرمایا۔ آپ کی امت فطرت پر رہے گی، یا اللہ تعالیٰ آپ کے سبب آپ کی امت کو فطرت پر پہنچائے گا (آپ کی امت بھی آپ کی اتباع میں فطرت کو اختیار کرے گی)، پھر مجھ پر ہر روز پچاس نمازیں فرض کی گئیں۔“ پھر سارا واقعہ بیان کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 416]
ترقیم فوادعبدالباقی: 164
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري في ((بدء الخلق)) باب: ذخر الملائكة برقم (3207) وفى امناقب الانصار، باب: المعراج برقم (3887) وفى احاديث الانبياء، باب: قول الله عز وجل: ﴿ وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَىٰ ، إِذْ رَأَىٰ نَارًا ﴾ الى قوله ﴿ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى ﴾ برقم (3393) وفي، باب: قوله تعالى ﴿ ذِكْرُ رَحْمَتِ رَبِّكَ عَبْدَهُ زَكَرِيَّا ﴾ الآيات برقم (3430) والترمذي في ((جامعه)) في تفسير القرآن، باب: ومن سورة الم نشرح برقم (3346) وقال: هذا حديث حسن صحيح والنسائي في ((المجتبى)) 220/1 في الصلاة، باب: فرض الصلاة وذكر اختلاف الناقلين ...... الخ - انظر ((التحفة)) برقم (11202)»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 146
قَالَ الْحَارِثُ: وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أُتِيَ بِالْبُرَاقِ وَهُوَ دَابَّةٌ أَبْيَضُ، مُضْطَرِبُ الْأُذُنَيْنِ، فَوْقَ الْحِمَارِ وَدُونَ الْبَغْلِ، يَضَعُ حَافِرَهُ عِنْدَ مُنْتَهَى طَرَفِهِ، فَرَكِبْتُهُ فَسَارَ بِي نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَبَيْنَمَا أَنَا أَسِيرُ؛ إِذْ نَادَانِي مُنَادٍ عَنْ يَمِينِي: يَا مُحَمَّدُ، عَلَى رِسْلِكَ أَسْأَلُكَ. حَتَّى نَادَانِي ثَلَاثًا، فَلَمْ أَعْرُجْ عَلَيْهِ، ثُمَّ نَادَانِي مُنَادٍ عَنْ يَسَارِي: يَا مُحَمَّدُ، عَلَى رِسْلِكَ أَسْأَلُكَ. حَتَّى نَادَانِي ثَلَاثًا، فَلَمْ أَعْرُجْ عَلَيْهِ، ثُمَّ اسْتَقْبَلَتْنِي امْرَأَةٌ عَلَيْهَا مِنْ كُلِّ حُلِيٍّ وَزِينَةٍ نَاشِرَةً يَدَيْهَا تَقُولُ: يَا مُحَمَّدُ، عَلَى رِسْلِكَ أَسْأَلُكَ، تَقُولُ ذَلِكَ حَتَّى كَادَتْ تَغْشَانِي، فَلَمْ أَعْرُجْ عَلَيْهَا حَتَّى أَتَيْتُ بَيْتَ الْمَقْدِسِ، فَرَبَطْتُ الدَّابَّةَ بِالْحَلْقَةِ الَّتِي تَرْبِطُ بِهَا الْأَنْبِيَاءُ، ثُمَّ دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَصَلَّيْتُ فِيهِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجْتُ فَجَاءَنِي جِبْرِيلُ بِإِنَاءٍ فِيهِ خَمْرٌ وَإِنَاءٍ فِيهِ لَبَنٌ، فَاخْتَرْتُ اللَّبَنَ فَقَالَ: أَصَبْتَ الْفِطْرَةَ، ثُمَّ قَالَ: مَا لَقِيتَ فِي وَجْهِكَ هَذَا؟ قُلْتُ: بَيْنَمَا أَنَا أَسِيرُ؛ إِذْ نَادَانِي مُنَادٍ عَنْ يَمِينِي: يَا مُحَمَّدُ، عَلَى رِسْلِكَ، أَسْأَلُكَ (حَتَّى نَادَانِي) بِذَلِكَ ثَلَاثًا قَالَ: فَمَا فَعَلْتَ؟ قُلْتُ: فَلَمْ أَعْرُجْ عَلَيْهِ، قَالَ: ذَاكَ دَاعِي الْيَهُودِ، لَوْ كُنْتَ عَرَجْتَ عَلَيْهِ لَتَهَوَّدَتْ أُمَّتُكَ. قُلْتُ: ثُمَّ نَادَانِي مُنَادٍ عَنْ يَسَارِي: يَا مُحَمَّدُ، عَلَى رِسْلِكَ. حَتَّى نَادَانِي بِذَلِكَ ثَلَاثًا. قَالَ: فَمَا فَعَلْتَ؟ قُلْتُ: فَلَمْ أَعْرُجْ عَلَيْهِ. قَالَ: ذَاكَ دَاعِي النَّصَارَى، لَوْ كُنْتَ عَرَجْتَ عَلَيْهِ لَتَنَصَّرَتْ أُمَّتُكَ. قُلْتُ: ثُمَّ اسْتَقْبَلَتْنِي امْرَأَةٌ عَلَيْهَا مِنْ كُلِّ زِينَةٍ، نَاشِرَةً يَدَيْهَا تَقُولُ: يَا مُحَمَّدُ، عَلَى رِسْلِكَ، أَسْأَلُكَ. حَتَّى كَادَتْ تَغْشَانِي. قَالَ: فَمَا فَعَلْتَ؟ قُلْتُ: فَلَمْ أَعْرُجْ عَلَيْهَا، قَالَ: تِلْكَ الدُّنْيَا، لَوْ عَرَجْتَ عَلَيْهَا لَاخْتَرْتَ الدُّنْيَا عَلَى الْآخِرَةِ. ثُمَّ أُتِينَا بِالْمِعْرَاجِ فَإِذَا أَحْسَنُ مَا خَلَقَ اللَّهُ، أَلَمْ تَرَ إِلَى الْمَيِّتِ إِذَا شُقَّ بَصَرُهُ إِنَّمَا يَتْبَعُهُ الْمِعْرَاجُ عَجَبًا بِهِ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ: (تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ) قَالَ: فَقَعَدْتُ فِي الْمِعْرَاجِ أَنَا وَجِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمَا وَسَلَّمَ - حَتَّى انْتَهْيَنَا إِلَى بَابِ الْحَفَظَةِ، فَإِذَا عَلَيْهِ مَلَكٌ يُقَالُ لَهُ إِسْمَاعِيلُ، مَعَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ، وَمَعَ كُلِّ مَلَكٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ) فَاسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَتْ: جِبْرِيلُ. قِيلَ: وَمَنْ مَعَكَ؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ. قِيلَ: وَقَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: قَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ. فَفُتِحَ لَنَا، فَإِذَا أَنَا بِآدَمَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خُلِقَ، قُلْتُ: مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَذَا أَبُوكَ آدَمُ. فَرَحَّبَ وَدَعَا لِي بِخَيْرٍ، فَإِذَا الْأَرْوَاحُ تُعْرَضُ عَلَيْهِ، فَإِذَا مَرَّ بِهِ رُوحُ الْمُؤْمِنِ قَالَ: رُوحٌ طَيِّبَةٌ وَرِيحٌ طَيِّبَةٌ، وَإِذَا مَرَّ عَلَيْهِ رُوحُ كَافِرٍ قَالَ: رُوحٌ خَبِيثَةٌ وَرِيحٌ خَبِيثَةٌ. قَالَ: ثُمَّ مَضَيْتُ فَإِذَا أَنَا بِأَخَاوِينَ عَلَيْهَا لُحُومٌ مُنْتِنَةٌ وَأَخَاوِينَ عَلَيْهَا لُحُومٌ طَيِّبَةٌ، وَإِذَا رِجَالٌ يَنْتَهِسُونَ اللُّحُومَ الْمُنْتِنَةَ وَيَدَعُونَ اللُّحُومَ الطَّيِّبَةَ، فَقُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟! قَالَ: هَؤُلَاءِ الزُّنَاةُ يَدَعُونَ الْحَلَالَ، وَيَبْتَغُونَ الْحَرَامَ. ثُمَّ مَضَيْتُ فَإِذَا أُنَاسٌ قَدْ وُكِّلَ بِهِمْ رِجَالٌ يَفُكُّونَ لَحْيَهُمْ، وَآخَرُونَ يَجِيئُونَ بِالصَّخْرِ مِنَ النَّارِ يَقْذِفُونَهَا فِي أَفْوَاهِهِمْ فَتَخْرُجُ مِنْ أَدْبَارِهِمْ قُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟! قَالَ: هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَى ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا. قَالَ: ثُمَّ مَضَيْتُ فَإِذَا بِرِجَالٍ قَدْ وُكِّلَ بِهِمْ رِجَالٌ يَفُكُّونَ لَحْيَهُمْ وَآخَرُونَ يُقَطِّعُونَ لُحُومَهُمْ، فَيُصَفِّرُونَهُمْ إِيَّاهَا بِدِمَائِهَا، فَقُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟! قَالَ: هَؤُلَاءِ الْغَمَّازُونَ اللَّمَّازُونَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا) قَالَ: ثُمَّ مَضَيْتُ فَإِذَا أَنَا (بِأُنَاسٍ) مُعَلَّقَاتٍ بِثَدْيِهِنَّ فَقُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟! قَالَ: هَؤُلَاءِ الظِّؤُرَاتِ يَقْتُلْنَ أَوْلَادَهُنَّ. قَالَ: ثُمَّ مَضَيْتُ حَتَّى انْتَهَيْتُ إِلَى سَابِلَةِ آلِ فِرْعَوْنَ فَإِذَا رِجَالٌ بُطُونُهُمْ كَالْبُيُوتِ، إِذَا عُرِضَ آلُ فِرْعَوْنَ عَلَى النَّارِ غُدُوًّا وَعَشِيًّا فَيَقِفُونَ بِآلِ فِرْعَوْنَ 00. ظُهُورُهُمْ وَبُطُونُهُمْ فَيَثْرُدُونَهُمْ آلُ فِرْعَوْنَ ثَرْدًا بِأَرْجُلِهِمْ، فَقُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟! قَالَ: هَؤُلَاءِ أَكَلَةُ الرِّبَا، ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ) فَإِذَا عُرِضَ آلُ فِرْعَوْنَ عَلَى النَّارِ، قَالُوا: رَبَّنَا لَا تُقِمِ السَّاعَةَ؟ لِمَا يَرَوْنَ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ. قَالَ: ثُمَّ عُرِجَ بِنَا إِلَى السَّمَاءِ الثَّانِيَةِ، فَاسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ فَقِيلَ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: جِبْرِيلُ. قِيلَ: وَمَنْ مَعَكَ؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قِيلَ: وَقَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: قَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ. فَفُتِحَ لَنَا فَإِذَا أَنَا بِيُوسُفَ، وَإِذَا هُوَ قَدْ أُعْطِيَ شَطْرَ الْحُسْنِ، قُلْتُ: مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَذَا أَخُوكَ يُوسُفُ. فَرَحَّبَ وَدَعَا لِي بِخَيْرٍ، ثُمَّ عُرِجَ بِي إِلَى السَّمَاءِ الثَّالِثَةِ، فَاسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ، فَقِيلَ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: جِبْرِيلُ. قِيلَ: وَمَنْ مَعَكَ؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قِيلَ: وَقَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: قَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ. فَفُتِحَ لَنَا فَإِذَا أَنَا بِابْنَيِ الْخَالَةِ يَحْيَى وَعِيسَى، فَرَحَّبَا وَدَعَيَا لِي بِخَيْرٍ، ثُمَّ عُرِجَ بِنَا إِلَى السَّمَاءِ الرَّابِعَةِ فَاسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ، فَقِيلَ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: جِبْرِيلُ. قِيلَ: وَمَنْ مَعَكَ؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ. قِيلَ: وَقَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: قَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ. فَفُتِحَ لَنَا فَإِذَا أَنَا بِإِدْرِيسَ فَرَحَّبَ وَدَعَا لِي بِخَيْرٍ، ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (وَرَفَعْنَاهُ مَكَانًا عَلِيًّا) . قَالَ: ثُمَّ عُرِجَ بِنَا إِلَى السَّمَاءِ الْخَامِسَةِ فَاسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ، فَقِيلَ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: جِبْرِيلُ. قِيلَ: وَمَنْ مَعَكَ؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قِيلَ: وَقَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: قَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ. فَفُتِحَ لَنَا فَإِذَا أَنَا بِهَارُونَ، فَإِذَا أَكْثَرُ مَنْ رَأَيْتُ تَبَعًا، وَإِذَا لِحْيَتُهُ شَطْرَانِ شَطْرٌ سَوَادٌ وَشَطْرٌ بَيَاضٌ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟! قَالَ: هَذَا الْمُحَبَّبُ فِي قَوْمِهِ. فَرَحَّبَ وَدَعَا لِي بِخَيْرٍ، ثُمَّ عُرِجَ بِنَا إِلَى السَّمَاءِ السَّادِسَةِ فَاسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ، فَقِيلَ: مَنْ؟ قَالَ: جِبْرِيلُ. قِيلَ: وَمَنْ مَعَكَ؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قِيلَ: وَقَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَفُتِحَ لَنَا فَإِذَا مُوسَى، فَرَحَّبَ وَدَعَا لِي بِخَيْرٍ، فَقَالَ مُوسَى: تَزْعُمُ بَنُو إِسْرَائِيلَ أَنِّي أَكْرَمُ الْخَلْقِ عَلَى اللَّهِ، وَهَذَا أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ مِنِّي، فَلَوْ كَانَ إِلَيْهِ وَحْدَهُ لَهَانَ عَلَيَّ، وَلَكِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ أَتْبَاعُهُ مِنْ أُمَّتِهِ. ثُمَّ عُرِجَ بِنَا إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ فَاسْتَفْتَحَ جِبْرِيلُ، فَقِيلَ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: جِبْرِيلُ. قِيلَ،: وَمَنْ مَعَكَ؟ قَالَ: مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قِيلَ: وَقَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: قَدْ أُرْسِلَ إِلَيْهِ. فَفُتِحَ لَنَا فَإِذَا أَنَا بِشَيْخٍ أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ، وَإِذَا هُوَ مُسْتَنِدٌ إِلَى الْبَيْتِ الْمَعْمُورِ، وَإِذَا هُوَ يَدْخُلُهُ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ لَا يَعُودُونَ إِلَيْهِ، فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَذَا أَبُوكَ إِبْرَاهِيمُ. فَرَحَّبَ وَدَعَا لِي بِخَيْرٍ، وَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ هَذِهِ مَنْزِلَتُكَ. ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَذَا النَّبِيُّ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ) . فَدَخَلْتُ إِلَى الْبَيْتِ الْمَعْمُورِ، فَصَلَّيْتُ فِيهِ، ثُمَّ نَظَرْتُ، فَإِذَا أُمَّتِي شَطْرَانِ: شَطْرٌ عَلَيْهِمْ ثِيَابٌ رُمْدٌ، وَشَطْرٌ عَلَيْهِمْ ثِيَابٌ بِيضٌ، فَدَخَلَ الَّذِينَ عَلَيْهِمْ ثِيَابٌ بِيضٌ، وَاحْتُبِسَ الْآخَرُونَ. قَالَ: ثُمَّ ذَهَبَ جِبْرِيلُ إِلَى السِّدْرَةِ الْمُنْتَهَى، فَإِذَا الْوَرَقَةُ مِنْ وَرَقِهَا لَوْ غُطِّيَتْ بِهَا هَذِهِ الْأُمَّةُ لَغَطَّتْهُمْ، وَإِذَا السَّلْسَبِيلُ قَدِ انْفَجَرَ مِنْ أَسْفَلِهَا نَهْرَانِ: نَهْرُ الرَّحْمَةِ وَنَهْرُ الْكَوْثَرِ، قَالَ: فَاغْتَسَلْتُ فِي نَهْرِ الْكَوْثَرِ فَسَلَكْتُهُ حَتَّى انْفَجَرَ فِي الْجَنَّةِ، فَنَظَرْتُ فِي الْجَنَّةِ فَإِذَا طَيْرُهَا كَالْبُخْتِ، وَإِذَا الرُّمَّانَةُ مِنْ رُمَّانِهَا كَجِلْدِ الْبَعِيرِ الْقَوْدِ، وَإِذَا بِجَارِيَةٍ، فَقُلْتُ: يَا جَارِيَةُ، لِمَنْ أَنْتِ؟ قَالَتْ: لِزَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، فَبَشَّرْتُ بِهَا زَيْدًا، وَإِذَا فِي الْجَنَّةِ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعْتْ وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ، وَنَظَرْتُ إِلَى النَّارِ فَإِذَا عَذَابُ اللَّهِ شَدِيدٌ، لَا تَقُومُ لَهُ الْحِجَارَةُ وَالْحَدِيدُ. قَالَ: فَرَجَعَتْ إِلَى الْكَوْثَرِ حَتَّى انْتَهَيْتُ إِلَى السِّدْرَةِ الْمُنْتَهَى فَغَشِيَهَا مِنْ أَمْرِ اللَّهِ مَا غَشِيَهَا، وَوَقَعَ عَلَى كُلِّ وَرَقَةٍ مِنْهَا مَلَكٌ، فَأَيَّدَهَا اللَّهُ بِإِرَادَتِهِ، وَأَوْحَى إِلَيَّ مَا أَوْحَى، وَفَرَضَ عَلَيَّ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ خَمْسِينَ صَلَاةً، فَنَزَلْتُ حَتَّى انْتَهَيْتُ إِلَى مُوسَى، فَقَالَ: مَا فَرَضَ رَبُّكَ عَلَى أُمَّتِكَ؟ فَقُلْتُ: خَمْسِينَ صَلَاةً فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ. فَقَالَ: إِنَّ أُمَّتَكَ لَا تُطِيقُ ذَلِكَ، وَإِنِّي قَدْ بَلَوْتُ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَخَبَرْتُهُمْ، فَارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ فَسَلْهُ التَّخْفِيفَ لِأُمَّتِكَ. فَرَجَعْتُ فَقُلْتُ: أَيْ رَبِّ، خَفِّفْ عَنْ أُمَّتِي، فَحَطَّ عَنِّي خَمْسًا، فَرَجَعَتْ إِلَى مُوسَى، فَقَالَ: مَا فَعَلْتَ؟ فَقُلْتُ: حَطَّ عَنِّي خَمْسًا، فَقَالَ: إِنَّ أُمَّتَكَ لَا تُطِيقُ ذَلِكَ، فَارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ فَاسْأَلْهُ التَّخْفِيفَ. فَرَجَعْتُ فَقُلْتُ: أَيْ رَبِّ، خَفِّفْ عَنْ أُمَّتِي، فَحَطَّ عَنِّي خَمْسًا، فَلَمْ أَزَلْ أَرْجِعُ بَيْنَ رَبِّي وَبَيْنَ مُوسَى وَيَحُطُّ عَنِّي خَمْسًا حَتَّى فَرَضَ عَلَيَّ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، وَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّهُ لَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ، هُنَّ خَمْسُ صَلَوَاتٍ لِكُلِّ صَلَاةٍ عَشْرٌ، فَهُنَّ خَمْسُونَ صَلَاةً، وَمَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ عَشْرَ أَمْثَالِهَا، وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ سَيِّئَةً وَاحِدَةً، فَرَجَعْتُ إِلَى مُوسَى فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ: ارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ وَسَلْهُ التَّخْفِيفَ لِأُمَّتِكَ، فَقُلْتُ: قَدْ رَجَعْتُ إِلَى رَبِّي حَتَّى اسْتَحْيَيْتُ ". هَذَا حَدِيثٌ مَدَارُهُ عَلَى أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ مُطَوَّلًا جِدًّا.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس براق لایا گیا، جو ایک سفید رنگ کا چوپایہ ہے، اس کے کان حرکت کرتے ہیں، وہ گدھے سے بڑا اور خچر سے چھوٹا ہے، اپنا کھر وہاں رکھتا ہے جہاں اس کی نگاہ ختم ہوتی ہے۔ میں اس پر سوار ہوا تو وہ مجھے بیت المقدس کی طرف لے چلا۔ دورانِ سفر مجھے میرے دائیں جانب سے ایک پکارنے والے نے آواز دی: اے محمد! «عَلَى رِسْلِكَ أَسْأَلُكَ» ”ذرا ٹھہریے، میں آپ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں“۔ اس نے تین بار پکارا مگر میں اس کی طرف متوجہ نہ ہوا۔ پھر بائیں جانب سے ایک پکارنے والے نے پکارا: اے محمد! «عَلَى رِسْلِكَ أَسْأَلُكَ» ”ذرا ٹھہریے، میں آپ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں“۔ اس نے بھی تین بار پکارا مگر میں اس کی طرف متوجہ نہ ہوا۔ پھر ایک عورت سامنے آئی جو ہر طرح کے زیور اور زینت سے آراستہ تھی، اس نے اپنے ہاتھ پھیلا رکھے تھے اور کہہ رہی تھی: اے محمد! «عَلَى رِسْلِكَ أَسْأَلُكَ» ”ذرا ٹھہریے، میں آپ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں“، وہ برابر یہی کہتی رہی یہاں تک کہ قریب تھا کہ مجھ پر چھا جائے، مگر میں اس کی طرف بھی متوجہ نہ ہوا یہاں تک کہ میں بیت المقدس پہنچ گیا۔ وہاں میں نے اس جانور کو اسی حلقے سے باندھ دیا جس سے انبیاء کرام علیہم السلام اپنے جانور باندھتے تھے، پھر میں مسجد میں داخل ہوا اور دو رکعت نماز ادا کی، پھر باہر نکلا تو جبرائیل علیہ السلام میرے پاس دو برتن لائے، ایک میں شراب تھی اور دوسرے میں دودھ، میں نے دودھ کو منتخب کر لیا تو انہوں نے کہا: «أَصَبْتَ الْفِطْرَةَ» ”آپ نے فطرت کو پا لیا“۔ پھر انہوں نے پوچھا: آپ کو اس سفر میں کیا پیش آیا؟ میں نے کہا: دورانِ سفر دائیں جانب سے ایک پکارنے والے نے مجھے آواز دی: اے محمد! ذرا ٹھہریے، میں آپ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں، یہاں تک کہ اس نے مجھے تین بار یہی آواز دی، جبرائیل علیہ السلام نے پوچھا: آپ نے کیا کیا؟ میں نے کہا: میں متوجہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا: وہ یہودیوں کا پکارنے والا تھا، اگر آپ رک جاتے تو آپ کی امت یہودی ہو جاتی۔ میں نے کہا: پھر بائیں جانب سے ایک پکارنے والے نے آواز دی: اے محمد! ذرا ٹھہریے، یہاں تک کہ اس نے تین بار یہی آواز دی، جبرائیل علیہ السلام نے پوچھا: آپ نے کیا کیا؟ میں نے کہا: میں متوجہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا: وہ عیسائیوں کا پکارنے والا تھا، اگر آپ رک جاتے تو آپ کی امت نصرانی ہو جاتی۔ میں نے کہا: پھر ایک عورت ہر طرح کی زینت سے لدے ہوئے سامنے آئی جس نے ہاتھ پھیلا رکھے تھے اور کہہ رہی تھی: اے محمد! ذرا ٹھہریے، میں آپ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں، یہاں تک کہ قریب تھا کہ وہ مجھ پر چھا جائے، جبرائیل علیہ السلام نے پوچھا: آپ نے کیا کیا؟ میں نے کہا: میں متوجہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا: وہ دنیا تھی، اگر آپ رک جاتے تو آپ آخرت کے مقابلے میں دنیا کو ترجیح دے لیتے۔ پھر ہمارے پاس معراج (سیڑھی) لائی گئی جو اللہ کی مخلوقات میں سب سے خوبصورت ہے، کیا تم نے مرنے والے کو نہیں دیکھا جب اس کی نگاہیں پھٹی رہ جاتی ہیں، وہ اس سیڑھی کو دیکھ کر ہی حیران ہو رہا ہوتا ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿تَعْرُجُ الْمَلائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ﴾ ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اور جبرائیل علیہ السلام اس معراج پر بیٹھے یہاں تک کہ ہم حفاظت کرنے والے فرشتوں کے دروازے پر پہنچے، وہاں ایک فرشتہ تھا جسے اسماعیل کہا جاتا ہے، اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے تھے اور ہر فرشتے کے ساتھ مزید ستر ہزار فرشتے تھے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلاوت فرمایا: ﴿وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلا هُوَ﴾ ۔ جبرائیل علیہ السلام نے دروازہ کھلوانا چاہا، پوچھا گیا: تم کون ہو؟ کہا: جبرائیل۔ پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلاوا بھیجا گیا ہے؟ کہا: قد أرسل إلیه (جی ہاں)۔ ہمارے لیے دروازہ کھولا گیا تو وہاں میں نے سیدنا آدم علیہ السلام کو اسی صورت میں پایا جس صورت میں وہ پیدا کیے گئے تھے۔ میں نے پوچھا: اے جبرائیل! یہ کون ہیں؟ کہا: یہ آپ کے والد آدم ہیں۔ انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا اور میرے لیے خیر کی دعا کی۔ ان کے سامنے روحیں پیش کی جا رہی تھیں، جب کسی مومن کی روح ان کے پاس سے گزرتی تو وہ فرماتے: پاکیزہ روح اور پاکیزہ خوشبو ہے، اور جب کسی کافر کی روح گزرتی تو فرماتے: خبیث روح اور خبیث بو ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر میں آگے بڑھا تو میں نے کچھ ایسے خوان دیکھے جن پر بدبودار گوشت تھا اور کچھ ایسے جن پر عمدہ گوشت تھا، اور کچھ لوگ عمدہ گوشت چھوڑ کر بدبودار گوشت نوچ رہے تھے، میں نے پوچھا: اے جبرائیل! یہ کون ہیں؟ کہا: یہ وہ زانی لوگ ہیں جو حلال کو چھوڑ کر حرام کے پیچھے پڑتے تھے۔ پھر میں آگے بڑھا تو دیکھا کہ کچھ لوگوں پر کچھ لوگ مقرر ہیں جو ان کے جبڑے کھول رہے ہیں اور کچھ دوسرے جہنم کے پتھر ان کے منہ میں ڈال رہے ہیں جو ان کی پشت سے نکل رہے ہیں، میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ کہا: یہ وہ لوگ ہیں جو یتیموں کا مال ظلم سے کھاتے ہیں، ﴿إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا﴾ ”یقیناً وہ اپنے پیٹوں میں آگ بھر رہے ہیں اور عنقریب دہکتی آگ میں داخل ہوں گے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر میں آگے بڑھا تو دیکھا کہ کچھ لوگ ہیں جن پر کچھ لوگ مقرر ہیں جو ان کے جبڑے کھول رہے ہیں اور دوسرے ان کا گوشت کاٹ کاٹ کر خون سمیت انہی کو زبردستی کھلا رہے ہیں، میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ کہا: یہ طعنہ زنی کرنے والے اور عیب نکالنے والے ہیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلاوت فرمایا: ﴿وَلا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا﴾ ۔ فرمایا: پھر میں آگے چلا تو کچھ عورتوں کو دیکھا جو اپنے سینوں کے بل لٹکی ہوئی تھیں، میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ کہا: یہ وہ دائیاں ہیں جو اپنے بچوں کو قتل کرتی ہیں۔ پھر میں آلِ فرعون کے راستے سے گزرا تو وہاں ایسے مرد دیکھے جن کے پیٹ گھروں جیسے (بڑے) تھے، جب آلِ فرعون صبح و شام آگ پر پیش کیے جاتے ہیں تو وہ ان سود خوروں کے پاس سے گزرتے ہوئے اپنے پاؤں سے انہیں بری طرح روندتے ہیں، میں نے پوچھا: اے جبرائیل! یہ کون ہیں؟ کہا: یہ سود کھانے والے ہیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلاوت فرمایا: ﴿الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لا يَقُومُونَ إِلا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ﴾ ۔ جب آلِ فرعون آگ پر پیش کیے جاتے ہیں تو وہ اللہ کے عذاب کی شدت دیکھ کر دعا کرتے ہیں: اے ہمارے رب! قیامت برپا نہ کرنا۔ فرمایا: پھر ہمیں دوسرے آسمان کی طرف لے جایا گیا، وہاں جبرائیل علیہ السلام نے دروازہ کھلوانا چاہا، پوچھا گیا: کون ہے؟ کہا: جبرائیل۔ پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلایا گیا ہے؟ کہا: جی ہاں۔ ہمارے لیے دروازہ کھولا گیا تو وہاں میں نے سیدنا یوسف علیہ السلام کو دیکھا جنہیں حسن و جمال کا آدھا حصہ عطا کیا گیا تھا، میں نے پوچھا: اے جبرائیل! یہ کون ہیں؟ جبرائیل علیہ السلام نے بتایا کہ یہ آپ کے بھائی یوسف ہیں، انہوں نے مرحبا کہا اور خیر کی دعا دی۔ پھر مجھے تیسرے آسمان پر لے جایا گیا، جبرائیل علیہ السلام نے دروازہ کھلوانا چاہا، پوچھا گیا: تم کون ہو؟ کہا: جبرائیل۔ پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلاوا بھیجا گیا ہے؟ کہا: جی ہاں، بلاوا بھیجا گیا ہے۔ ہمارے لیے دروازہ کھولا گیا تو وہاں خالہ زاد بھائیوں سیدنا یحییٰ اور سیدنا عیسیٰ علیہما السلام سے ملاقات ہوئی، انہوں نے خوش آمدید کہا اور دعا دی۔ پھر ہمیں چوتھے آسمان پر لے جایا گیا، جبرائیل علیہ السلام نے دروازہ کھلوانا چاہا، پوچھا گیا: تم کون ہو؟ کہا: جبرائیل۔ پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلاوا بھیجا گیا ہے؟ کہا: جی ہاں، بلاوا بھیجا گیا ہے۔ ہمارے لیے دروازہ کھولا گیا تو وہاں سیدنا ادریس علیہ السلام سے ملاقات ہوئی، انہوں نے مرحبا کہا اور دعا دی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلاوت فرمایا: ﴿وَرَفَعْنَاهُ مَكَانًا عَلِيًّا﴾ ۔ پھر ہمیں پانچویں آسمان پر لے جایا گیا، جبرائیل علیہ السلام نے دروازہ کھلوانا چاہا، پوچھا گیا: تم کون ہو؟ کہا: جبرائیل۔ پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلاوا بھیجا گیا ہے؟ کہا: جی ہاں، بلاوا بھیجا گیا ہے۔ ہمارے لیے دروازہ کھولا گیا تو وہاں میں نے سیدنا ہارون علیہ السلام کو دیکھا جن کے گرد لوگوں کا بہت بڑا ہجوم تھا، ان کی داڑھی آدھی سیاہ اور آدھی سفید تھی، میں نے پوچھا: اے جبرائیل! یہ کون ہیں؟ جبرائیل علیہ السلام نے بتایا کہ یہ اپنی قوم میں بہت محبوب ہیں، انہوں نے مرحبا کہا اور دعا دی۔ پھر ہمیں چھٹے آسمان پر لے جایا گیا، جبرائیل علیہ السلام نے دروازہ کھلوانا چاہا، پوچھا گیا: تم کون ہو؟ کہا: جبرائیل۔ پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلاوا بھیجا گیا ہے؟ کہا: جی ہاں، بلاوا بھیجا گیا ہے۔ ہمارے لیے دروازہ کھولا گیا تو وہاں سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے ملاقات ہوئی، انہوں نے مرحبا کہا اور خیر کی دعا دی، پھر کہنے لگے: بنی اسرائیل گمان کرتے تھے کہ میں اللہ کے نزدیک تمام مخلوق میں سب سے زیادہ معزز ہوں، مگر یہ (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) مجھ سے بھی زیادہ اللہ کے ہاں معزز ہیں، اگر یہ تنہا ہوتے تو مجھے کوئی فکر نہ ہوتی لیکن ان کے ساتھ ان کی پوری امت ہے۔ پھر ہمیں ساتویں آسمان پر لے جایا گیا، جبرائیل علیہ السلام نے دروازہ کھلوانا چاہا، پوچھا گیا: تم کون ہو؟ کہا: جبرائیل۔ پوچھا گیا: تمہارے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔ پوچھا گیا: کیا انہیں بلاوا بھیجا گیا ہے؟ کہا: جی ہاں، بلاوا بھیجا گیا ہے۔ ہمارے لیے دروازہ کھولا گیا تو وہاں میں نے ایک بزرگ کو دیکھا جن کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے، وہ بیت المعمور سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے، اس گھر میں روزانہ ستر ہزار فرشتے داخل ہوتے ہیں جو دوبارہ کبھی واپس نہیں آتے، میں نے پوچھا: اے جبرائیل! یہ کون ہیں؟ جبرائیل علیہ السلام نے بتایا کہ یہ آپ کے والد ابراہیم علیہ السلام ہیں، انہوں نے مرحبا کہا، میرے لیے خیر کی دعا کی اور فرمایا: اے محمد! یہ آپ کی منزل ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلاوت فرمایا: ﴿إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَذَا النَّبِيُّ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ﴾ ۔ پھر میں بیت المعمور میں داخل ہوا اور وہاں نماز پڑھی، پھر میں نے دیکھا کہ میری امت کے دو حصے ہیں: ایک حصے نے خاکستری لباس پہن رکھا تھا اور دوسرے نے سفید، سفید لباس والے اندر داخل ہو گئے اور دوسرے روک دیے گئے۔ پھر جبرائیل علیہ السلام سدرۃ المنتہیٰ تک گئے، اس کا ایک پتہ اتنا بڑا تھا کہ اگر وہ اس پوری امت کو ڈھانپ لے تو کافی ہو، اس کی جڑ سے سلسبیل کے دو چشمے نکل رہے تھے: نہرِ رحمت اور نہرِ کوثر، میں نے نہرِ کوثر میں غسل کیا اور اس کے ساتھ چلتا گیا یہاں تک کہ وہ جنت میں جا نکلی، میں نے جنت میں ایسے پرندے دیکھے جیسے بختی اونٹ ہوں، وہاں کے انار ہودج والے اونٹ کے چمڑے جیسے بڑے تھے، وہاں میں نے ایک لونڈی دیکھی اور پوچھا: تم کس کی ہو؟ اس نے کہا: سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی، تو میں نے زید کو اس کی خوشخبری دی۔ وہاں وہ کچھ تھا جو نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کان نے سنا اور نہ کسی انسان کے دل میں اس کا خیال گزرا۔ پھر میں نے دوزخ کی طرف دیکھا تو اللہ کا عذاب بہت سخت تھا جسے پتھر اور لوہا بھی برداشت نہیں کر سکتے۔ پھر میں کوثر سے ہوتا ہوا سدرۃ المنتہیٰ تک واپس آیا تو وہاں اللہ کے حکم سے وہ کچھ چھا گیا جو چھا گیا، ہر پتے پر ایک فرشتہ تھا اور اللہ نے اسے اپنی مرضی سے تقویت دی تھی، پھر اللہ نے میری طرف وحی فرمائی اور مجھ پر دن رات میں پچاس نمازیں فرض کیں۔ میں واپس آیا اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس پہنچا تو انہوں نے پوچھا: آپ کے رب نے آپ کی امت پر کیا فرض کیا؟ میں نے کہا: پچاس نمازیں۔ انہوں نے کہا: آپ کی امت اس کی طاقت نہیں رکھتی، میں نے بنی اسرائیل کو آزما کر دیکھ لیا ہے، اپنے رب کے پاس واپس جائیں اور تخفیف کی درخواست کریں۔ میں واپس گیا اور عرض کی: اے میرے رب! میری امت پر نرمی فرما، تو پانچ نمازیں کم کر دی گئیں۔ میں پھر موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا تو انہوں نے پوچھا: آپ نے کیا کیا؟ میں نے کہا: پانچ نمازیں کم کر دی گئیں۔ انہوں نے کہا: آپ کی امت اس کی (بھی) طاقت نہیں رکھتی، اپنے رب کے پاس واپس جائیں اور تخفیف کی درخواست کریں۔ میں واپس گیا اور عرض کی: اے میرے رب! میری امت پر نرمی فرما، تو پانچ نمازیں (مزید) کم کر دی گئیں، میں بار بار اللہ تعالیٰ اور موسیٰ علیہ السلام کے درمیان چکر لگاتا رہا اور ہر بار پانچ نمازیں کم ہوتی رہیں یہاں تک کہ پانچ نمازیں رہ گئیں، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے محمد! میرے ہاں بات بدلی نہیں جاتی، یہ نمازیں (تعداد میں) پانچ ہیں لیکن ہر نماز کا اجر دس کے برابر ہے، یوں یہ پچاس ہی ہوئیں، اور جس نے نیکی کا ارادہ کیا اور اسے نہ کر سکا اس کے لیے ایک نیکی لکھی جائے گی اور اگر کر لی تو دس گنا، اور جس نے برائی کا ارادہ کیا اور اسے نہ کیا تو کچھ نہ لکھا جائے گا اور اگر کر لی تو ایک ہی برائی لکھی جائے گی۔ میں پھر موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا اور انہیں بتایا تو انہوں نے کہا: اپنے رب کے پاس پھر جائیں اور مزید کمی مانگیں، میں نے کہا: میں اپنے رب کی طرف اتنی بار جا چکا ہوں کہ اب مجھے شرم آتی ہے“۔
یہ حدیث ابوہارون العبدی کے گرد گھومتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس کا ایک شاہد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی ہے جسے بزار نے اپنی مسند میں نہایت تفصیل کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإيمان/حدیث: 146]
یہ حدیث ابوہارون العبدی کے گرد گھومتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس کا ایک شاہد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی ہے جسے بزار نے اپنی مسند میں نہایت تفصیل کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإيمان/حدیث: 146]
تخریج الحدیث: «هذا حديث مداره على أبي هارون العبدي، وهو ضعيف»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف