الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
8. باب حَدِّ الْخَمْرِ:
باب: شراب کی حد کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1707 ترقیم شاملہ: -- 4457
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الدَّانَاجِ . ح وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ فَيْرُوزَ مَوْلَى ابْنِ عَامِرٍ الدَّانَاجِ، حَدَّثَنَا حُضَيْنُ بْنُ الْمُنْذِرِ أَبُو سَاسَانَ قَالَ: " شَهِدْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَأُتِيَ بِالْوَلِيدِ قَدْ صَلَّى الصُّبْحَ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: أَزِيدُكُمْ فَشَهِدَ عَلَيْهِ رَجُلَانِ أَحَدُهُمَا حُمْرَانُ أَنَّهُ شَرِبَ الْخَمْرَ وَشَهِدَ آخَرُ أَنَّهُ رَآهُ يَتَقَيَّأُ، فَقَالَ عُثْمَانُ: إِنَّهُ لَمْ يَتَقَيَّأْ حَتَّى شَرِبَهَا، فَقَالَ: يَا عَلِيُّ قُمْ فَاجْلِدْهُ، فَقَالَ عَلِيٌّ : قُمْ يَا حَسَنُ فَاجْلِدْهُ، فَقَالَ الْحَسَنُ: وَلِّ حَارَّهَا مَنْ تَوَلَّى قَارَّهَا فَكَأَنَّهُ وَجَدَ عَلَيْهِ، فَقَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ: قُمْ فَاجْلِدْهُ، فَجَلَدَهُ وَعَلِيٌّ يَعُدُّ حَتَّى بَلَغَ أَرْبَعِينَ، فَقَالَ: أَمْسِكْ ثُمَّ، قَالَ: جَلَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ، وَجَلَدَ أَبُو بَكْرٍ أَرْبَعِينَ، وَعُمَرُ ثَمَانِينَ وَكُلٌّ سُنَّةٌ وَهَذَا أَحَبُّ إِلَيَّ " زَادَ عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ فِي رِوَايَتِهِ، قَالَ إِسْمَاعِيلُ: وَقَدْ سَمِعْتُ حَدِيثَ الدَّانَاجِ مِنْهُ فَلَمْ أَحْفَظْهُ.
ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب اور علی بن حجر سب نے کہا: ہمیں اسماعیل بن علیہ نے ابن ابی عروبہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے عبداللہ داناج (فارسی کے لفظ دانا کو عرب اسی طرح پڑھتے تھے) سے روایت کی، نیز اسحاق بن ابراہیم حنظلی نے۔۔ الفاظ انہی کے ہیں۔۔ کہا: ہمیں یحییٰ بن حماد نے خبر دی، کہا: ہمیں عبدالعزیز بن مختار نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں ان عامر داناج کے مولیٰ عبداللہ بن فیروز نے حدیث بیان کی: ہمیں ابوساسان حُضین بن منذر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا، ان کے پاس ولید (بن عقبہ بن ابی معیط) کو لایا گیا، اس نے صبح کی دو رکعتیں پڑھائیں، پھر کہا: کیا تمہیں اور (نماز) پڑھاؤں؟ تو دو آدمیوں نے اس کے خلاف گواہی دی۔ ان میں سے ایک حمران تھا (اس نے کہا) کہ اس نے شراب پی ہے اور دوسرے نے گواہی دی کہ اس نے اسے (شراب کی) قے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس پر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: اس نے شراب پی ہے تو (اس کی) قے کی ہے۔ اور کہا: علی! اٹھو اور اسے کوڑے مارو۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا: حسن! اٹھیں اور اسے کوڑے ماریں۔ حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے کہا: اس (خلافت) کی ناگوار باتیں بھی انہی کے سپرد کیجیے جن کے سپرد اس کی خوش گوار ہیں۔ تو ایسے لگا کہ انہیں ناگوار محسوس ہوا ہے، تب انہوں نے کہا: عبداللہ بن جعفر! اٹھو اور اسے کوڑے مارو۔ تو انہوں نے اسے کوڑے لگائے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ شمار کرتے رہے حتی کہ وہ چالیس تک پہنچے تو کہا: رک جاؤ۔ پھر کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چالیس کوڑے لگوائے، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے چالیس لگوائے اور عمر رضی اللہ عنہ نے اسی (کوڑے) لگوائے، یہ سب سنت ہیں اور یہ (چالیس کوڑے لگانا) مجھے زیادہ پسند ہے۔ علی بن حجر نے اپنی روایت میں اضافہ کیا: اسماعیل نے کہا: میں نے داناج کی حدیث ان سے سنی تھی لیکن اسے یاد نہ رکھ سکا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحدود/حدیث: 4457]
امام صاحب چار اساتذہ کی دو سندوں سے ابو ساسان حضین بن منذر رحمہ اللہ سے بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر تھا کہ ان کے سامنے ولید رضی اللہ عنہ کو لایا گیا، اس نے صبح کی دو رکعتیں پڑھانے کے بعد پوچھا: کیا تمہیں اور نماز پڑھا دوں؟ تو اس کے بارے میں دو آدمیوں نے گواہی دی، ان میں ایک حمران رحمہ اللہ تھے، انہوں نے کہا کہ اس نے شراب پی ہے، اور دوسرے نے گواہی دی کہ میں نے اسے قے کرتے دیکھا ہے، تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: اس نے شراب پی ہے تبھی تو قے کی ہے، اور کہا: اے علی! رضی اللہ عنہ، اٹھئے اور اس کو کوڑے لگائیے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اے حسن! رضی اللہ عنہ، اٹھ اور اسے کوڑے مار، تو حضرت حسن رضی اللہ عنہ نے کہا: حکومت کی گرمی اس کے حوالہ کیجیے جو اس کی ٹھنڈک سے فائدہ اٹھاتا ہے، تو حضرت علی رضی اللہ عنہ ان سے ناراض ہو کر کہنے لگے: اے عبداللہ بن جعفر! رضی اللہ عنہ، اٹھ اور اس کو کوڑے مار، اس نے کوڑے مارنے شروع کر دیے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ گن رہے تھے حتی کہ اس نے چالیس کوڑے پورے کر لیے تو کہنے لگے: رک جا، پھر فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چالیس کوڑے مارے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے چالیس کوڑے مارے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اَسی کوڑے مارے، ہر طریقہ و رویہ درست ہے، اور یہ طریقہ مجھے زیادہ پسند ہے، علی بن حجر کی روایت میں یہ اضافہ ہے: اسماعیل کہتے ہیں کہ میں نے داناج سے یہ روایت سنی ہے، لیکن یاد نہیں کر سکا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحدود/حدیث: 4457]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1707
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1064
عن أنس بن مالك رضي الله عنه: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم أتي برجل قد شرب الخمر فجلده بجريدتين نحو أربعين قال: وفعله أبو بكر، فلما كان عمر استشار الناس فقال عبد الرحمن بن عوف: أخف الحدود ثمانون فأمر به عمر. متفق عليه. ولمسلم: عن علي رضي الله عنه في قصة الوليد بن عقبة جلد النبي صلى الله عليه وآله وسلم أربعين وجلد أبو بكر أربعين وجلد عمر ثمانين وكل سنة وهذا أحب إلي. وفي الحديث: أن رجلا شهد عليه أنه رآه يتقيأ الخمر فقال عثمان: إنه لم يتقيأها حتى شربها.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی رکھی تھی۔ پس اس شخص کو دو چھڑیوں سے چالیس کے لگ بھگ کوڑے لگائے گئے۔ راوی کا بیان ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی یہ سزا دی۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دور خلافت آیا تو انہوں نے صحابہ رضی اللہ عنہم سے مشورہ کیا۔ سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہلکی ترین سزا اسی کوڑے ہیں۔ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی کا حکم صادر فرمایا۔ (بخاری و مسلم) اور مسلم میں ولید بن عقبہ کے قصہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چالیس اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے چالیس اور عمر رضی اللہ عنہ نے اسی کوڑے سزا دی اور ہر ایک سنت ہے اور یہ مجھے زیادہ محبوب ہے اور اس حدیث میں یہ بھی ہے کہ ایک آدمی نے ولید کے خلاف شہادت دی کہ اس نے ولید کو شراب کی قے کرتے دیکھا ہے۔ اس پر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس نے شراب پی نہ ہو گی تو قے کیسے ہو گی۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1064]
«عَنْ» سے – «أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ» انس بن مالک – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ النَّبِيَّ» کہ نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أُتِيَ بِرَجُلٍ» کے پاس ایک آدمی لایا گیا – «قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ» جس نے شراب پی تھی – «فَجَلَدَهُ» تو آپ نے اسے مارا – «بِجَرِيدَتَيْنِ» کھجور کی دو چھڑیوں سے – «نَحْوَ أَرْبَعِينَ» تقریباً چالیس (ضربیں) – «قَالَ» (انس نے) کہا: – «وَفَعَلَهُ» اور ایسا ہی کیا – «أَبُو بَكْرٍ» ابو بکر نے – «فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ» پھر جب عمر (کا دور) آیا – «اسْتَشَارَ النَّاسَ» تو انہوں نے لوگوں سے مشورہ کیا – «فَقَالَ» تو کہا – «عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ» عبدالرحمن بن عوف نے: – «أَخَفُّ الْحُدُودِ» سب سے ہلکی حد – «ثَمَانُونَ» اسی (کوڑے) ہے – «فَأَمَرَ بِهِ عُمَرُ» تو عمر نے اسی کا حکم دیا۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَلِمُسْلِمٍ» اور مسلم کی روایت ہے – «عَنْ عَلِيٍّ» علی سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «فِي قِصَّةِ» واقعے میں – «الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ» ولید بن عقبہ کے: – «جَلَدَ النَّبِيُّ» نبی نے کوڑے مارے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَرْبَعِينَ» چالیس – «وَجَلَدَ أَبُو بَكْرٍ» اور ابو بکر نے کوڑے مارے – «أَرْبَعِينَ» چالیس – «وَجَلَدَ عُمَرُ» اور عمر نے کوڑے مارے – «ثَمَانِينَ» اسی – «وَكُلٌّ سُنَّةٌ» اور ہر ایک سنت ہے – «وَهَذَا» اور یہ (چالیس) – «أَحَبُّ إِلَيَّ» مجھے زیادہ پسند ہے۔ – «وَفِي الْحَدِيثِ» اور (اسی) حدیث میں ہے: – «أَنَّ رَجُلًا» کہ ایک آدمی نے – «شَهِدَ عَلَيْهِ» اس کے خلاف گواہی دی – «أَنَّهُ رَآهُ» کہ اس نے اسے دیکھا – «يَتَقَيَّأُ الْخَمْرَ» شراب کی قے کرتے ہوئے – «فَقَالَ عُثْمَانُ» تو عثمان نے کہا: – «إِنَّهُ لَمْ يَتَقَيَّأْهَا» یقیناً اس نے اس کی قے نہیں کی – «حَتَّى شَرِبَهَا» یہاں تک کہ اسے پیا ہو۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی تھی، تو آپ نے اسے کھجور کی دو چھڑیوں سے تقریباً چالیس ضربیں لگوائیں۔ انہوں نے کہا: اور سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے بھی ایسا ہی کیا۔ پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو انہوں نے لوگوں سے مشورہ کیا، تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: سب سے ہلکی حد اسی کوڑے ہے، چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی کا حکم دے دیا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور مسلم میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ولید بن عقبہ کے واقعے میں مروی ہے: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چالیس کوڑے مارے، سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے چالیس اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی کوڑے مارے، اور ہر ایک سنت ہے، اور یہ (چالیس) مجھے زیادہ پسند ہے۔ اور اسی حدیث میں ہے کہ ایک آدمی نے اس کے خلاف گواہی دی کہ اس نے اسے شراب کی قے کرتے دیکھا ہے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس نے شراب کی قے اسی وقت کی ہے جب اسے پیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1064]
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی تھی، تو آپ نے اسے کھجور کی دو چھڑیوں سے تقریباً چالیس ضربیں لگوائیں۔ انہوں نے کہا: اور سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے بھی ایسا ہی کیا۔ پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو انہوں نے لوگوں سے مشورہ کیا، تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: سب سے ہلکی حد اسی کوڑے ہے، چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی کا حکم دے دیا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور مسلم میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ولید بن عقبہ کے واقعے میں مروی ہے: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چالیس کوڑے مارے، سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے چالیس اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی کوڑے مارے، اور ہر ایک سنت ہے، اور یہ (چالیس) مجھے زیادہ پسند ہے۔ اور اسی حدیث میں ہے کہ ایک آدمی نے اس کے خلاف گواہی دی کہ اس نے اسے شراب کی قے کرتے دیکھا ہے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس نے شراب کی قے اسی وقت کی ہے جب اسے پیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1064]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الحدود، باب ما جاء في ضرب شارب الخمر، حديث:6773، ومسلم، الحدود، باب حد الخمر، حديث:1706، وحديث علي رضي الله عنه: أخرجه مسلم، الحدود، حديث:1707.»
الحكم على الحديث:
صحيح