الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
4. باب تَحْرِيمِ الْغَدْرِ:
باب: عہد شکنی حرام ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 4531 (کل: 58 مقامات، 21 کتب)
سنن ترمذی: 2191
سنن دارمی: 2578
مسند الحمیدی: 769
اللؤلؤ والمرجان: 1133
صحیح ابن حبان: 7341
المستدرک علی الصحیحین: 8754
المعجم الکبیر للطبرانی: 17300
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7492
41 تا 50
حدیث نمبر: 16634
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبِسْطَامِيُّ، أَنْبَأَ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَنْبَأَ أَبُو خَلِيفَةَ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، وَعَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، بِإِسْنَادَيْنِ فِي مَوْضِعَيْنِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، قَالَ:" أَحَدُهُمَا يُنْصَبُ"، وَقَالَ:" الْآخَرُ يُرَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ هَكَذَا، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَةَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر دھوکے باز کے لیے قیامت کے دن جھنڈا ہے جو اس کے لیے گاڑا جائے گا اور اس سے اس کی پہچان ہوگی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16634]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 16635
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَمْرٍو الْحِيرِيُّ، أَنْبَأَ أَبُو يَعْلَى، ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، ثَنَا الْمُسْتَمِرُّ بْنُ الرَّيَّانِ، ثَنَا أَبُو نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يُرْفَعُ لَهُ بِقَدْرِ غَدْرَتِهِ، أَلَا وَلَا غَادِرَ أَعْظَمَ غَدْرًا مِنْ أَمِيرِ عَامَّةٍ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي خَيْثَمَةَ.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر دھوکے باز کے لیے قیامت کے دن اس کے دھوکے کے مطابق بلند جھنڈا ہو گا اور عوام کے امیر سے بڑھ کر کوئی دھوکے باز دھوکے میں بڑا نہیں ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 16635]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 18421
وَقَدْ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يُقَالُ: هَذِهِ غَدْرَةُ فُلَانٍ". أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں: ”قیامت کے دن ہر دھوکا کرنے والے انسان کے لیے ایک جھنڈا ہوگا، کہا جائے گا کہ یہ فلاں کی عہد شکنی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18421]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9692
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْغَادِرُ يُنْصَبُ لَهُ لِوَاءٌ فَيُقَالُ: هَذَا كَانَ عَلَى كَذَا وَكَذَا أَوْ فَعَلَ كَذَا وَكَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عہد شکن کے لئے جھنڈا نصب کیا جائے گا، اور یہ کہا: جائے گا: یہ فلاں فلاں چیز پر تھا یا اس نے یہ یہ کام کیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9692]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9692]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5626»
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح
حدیث نمبر: 17807
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، وَإِنَّ اللَّهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا، فَنَاظِرٌ كَيْفَ تَعْمَلُونَ، فَاحْذَرُوا الدُّنْيَا، وَاحْذَرُوا النِّسَاءَ، أَلَا وَإِنَّ لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءً يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ اسْتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ”بیشک دنیا میٹھی، سرسبز ہے، اور اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں نائب بنائے گا، تاکہ اس بات کو ظاہر کر دے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو؟ تو تم دنیا سے بچ کے رہنا! تم عورتوں سے بچ کے رہنا! خبردار! قیامت کے دن، ہر عہد شکن کے لئے اس کی سرین کے پاس مخصوص جھنڈا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17807]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17807]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 2153
«إن لكل غادر لواء يوم القيامة يعرف به عند استه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک قیامت کے دن ہر عہد شکن (دھوکے باز) کے لیے ایک جھنڈا ہوگا جس کے ذریعے وہ پہچانا جائے گا، (اور وہ) اس کی سرین کے پاس (گڑا ہوا) ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2153]
”بے شک قیامت کے دن ہر عہد شکن (دھوکے باز) کے لیے ایک جھنڈا ہوگا جس کے ذریعے وہ پہچانا جائے گا، (اور وہ) اس کی سرین کے پاس (گڑا ہوا) ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2153]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [الطيالسي حم] عن أنس1. الصحيحة 1690.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2642
«ألا إنه ينصب لكل غادر لواء يوم القيامة بقدر غدرته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سن لو! قیامت کے دن ہر دھوکہ باز اور فریب دینے والے کے لیے اس کے فریب کے تناسب سے ایک جھنڈا گاڑا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2642]
”سن لو! قیامت کے دن ہر دھوکہ باز اور فریب دینے والے کے لیے اس کے فریب کے تناسب سے ایک جھنڈا گاڑا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2642]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن أبي سعيد. حم 3/7، 19، 35، 39، 46، 61، 70، م 5/143.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5170
«لكل غادر لواء يوم القيامة يرفع له بقدر غدرته ألا ولا غادر أعظم غدرا من أمير عامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہر بدعہدی کرنے والے کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا اس کی بدعہدی کے بقدر بلند کیا جائے گا، سن لو! عام لوگوں کے حکمران سے بڑھ کر کوئی بدعہدی کرنے والا نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5170]
”ہر بدعہدی کرنے والے کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا اس کی بدعہدی کے بقدر بلند کیا جائے گا، سن لو! عام لوگوں کے حکمران سے بڑھ کر کوئی بدعہدی کرنے والا نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5170]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5232
«لواء الغادر يوم القيامة عند استه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بدعہدی کرنے والے کا جھنڈا قیامت کے دن اس کے پیچھے نصب ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5232]
”بدعہدی کرنے والے کا جھنڈا قیامت کے دن اس کے پیچھے نصب ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5232]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [الخرائطي في مسأوئ الأخلاق] عن معاذ. الصحيحة 1690: حم - ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 17300
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِوَاءُ الْغَادِرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ اسْتِهِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دغاباز کا جھنڈا قیامت کے دن اس کے سرین کے پاس ہوگا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17300]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 86، حدیث 164»